ہزارہ برادری ٹارگٹ کلنگ از خود نوٹس،ان لوگوں کو اغوا کس نے کیا تھا ؟بتایا جائے، سپریم کورٹ

0
45
ہزارہ-برادری-ٹارگٹ-کلنگ-از-خود-نوٹس،ان-لوگوں-کو-اغوا-کس-نے-کیا-تھا-؟بتایا-جائے،-سپریم-کورٹ #Baaghi

ہزارہ برادری ٹارگٹ کلنگ از خود نوٹس،ان لوگوں کو اغوا کس نے کیا تھا ؟بتایا جائے، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ میں ٹارگٹ کلنگ اور جبری گمشدگیوں سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی کر دی گئی

ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان اور آئی جی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ،سپریم کورٹ نے 8 سال سے لاپتہ شہری کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیدیا سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ہزارہ برادری ٹارگٹ کلنگ از خود نوٹس کی سماعت کی جس دوران ایڈو کیٹ جنرل اور آئی جی پولیس عدالت میں پیش ہوئے ، آئی جی بلوچستان نے بتایا کہ ہزارہ برادری کے اغواء شدہ چاروں لوگ بازیاب ہو چکے ہیں چیف جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ ان لوگوں کو اغوا کس نے کیا تھا  کون ان کو لے کر گیا تھا  چیف جسٹس گلزار احمد نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کیا کام کیا ؟ یہ تو خود واپس آ گئے ہیں سیکریٹری داخلہ کو طلب کرلیتے ہیں  وقفے کے بعد سیکریٹری داخلہ سے پوچھیں گے کہ کیا ہور ہا ہے

سپریم کورٹ نے آٹھ سال سے لاپتا علی رضا کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ علی رضا اغوا میں ملوث کردار وں کو سامنے لایا جائے علی رضا کی بازیابی میں کوئی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ہزارہ برداری کے بازیاب چار افراد کے اغوا میں ملوث کردار کو پکڑا جائے اغوا کاروں کے خلاف قانون کے تحت سخت ایکشن لیا جائے سپریم کورٹ نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ برادری کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا ازالہ کیا جائے پاسپورٹ کا حصول ہر شہری کا بنیادی وآئینی حق ہے کوائف پورے ہیں تو پاسپورٹ کا اجرا کیا جائے بلوچستان حکومت شرپسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے زبان زد عام ہے بلوچستان میں قانون توڑنے والے عناصر موجود ہیں بلوچستان اور کوئٹہ شہر میں ہزارہ برادری کا تحفظ یقینی بنایا جائے سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی ۔

قبل ازیں کراچی کے مبینہ لینڈمافیا کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا جعلی فیصلہ بنانے کا انکشاف سامنے آیا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کا نے نوٹس لے لیا اور رجسٹرار ہائیکورٹ کو انکوائری کا حکم دے دیا، عدالت نے نیب سے رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے نیب سے سوال کیا کہ جعلی فیصلے کی کاپی نیب کو پیش کی گئی؟ کس نے پیش کی اور فائدہ اٹھانے والا کون ہے،نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ مبینہ جعلی فیصلہ بنانے والا اقبال احمد کراچی کا قبضہ گیرہے،مارچ میں ہائیکورٹ نے درخواست نمٹائی، اگست کا جعلی فیصلہ بنایا گیا،بھارت سے ہجرت کر کے پاکستان آنے والے شخص نے زمین غیرقانونی طور پر الاٹ کروائی ،قبضہ گیر کو 18 ایکڑ سے زائد زمین 99 سال کی لیز پر الاٹ کی گئی، سندھ حکومت نے 2000 میں الاٹمنٹس منسوخ کر دیں، قبضہ گیر 2001 میں فوت ہوا،دوسرا قبضہ گیر پاور آف اٹارنی کی بنیاد پر زمین کا دعویٰ کرتا رہا، سندھ ہائیکورٹ درخواست مسترد کر چکی ہے،

@MumtaazAwan

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

موٹرسائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ملزم کی خاتون سے زیادتی

88 قبحہ خانوں پر چھاپوں کے دوران 417 ملزمان گرفتار

لاہور میں خاتون کو رکشہ پر ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ

13 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرنے والے دو ملزمان گرفتار

سوشل میڈیا کے ذریعے لاہور میں لڑکیاں سپلائی کرنے والے ملزمان گرفتار

دوسری شادی کیوں کی؟ پہلی بیوی نے خود کشی کر لی

منشیات فروش خاتون پولیس کے ساتھ کیسے چھپن چھپاؤ کر رہی؟

Leave a reply