ہم انتقام نہیں لیں گے ،حساب ضرور لیں گے، مریم بھی اسمبلی پہنچ گئی
ن لیگ کی رہنما مریم نواز قومی اسمبلی پہنچ گئی ہیں

مریم نواز قومی اسمبلی پہنچیں تو ن لیگی اراکین نے انکا استقبال کیا، اس موقع پر مریم کے سابق ترجمان محمد زبیر بھی موجود تھے، پارلیمنٹ پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت کیا گئی، دل پر لے لیا، حوصلہ کریں، فوٹو شاپڈ ویڈیوز تصاویر نہ لگائیں، جہاں تک احتجاج کی بات ہے یہ سیاسی لوگ نہیں ہیں انکو یہ پتہ نہیں کہ حکومتیں آنا اور جانا سیاسی عمل کا حصہ ہے

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ہم انتقام نہیں لیں گے لیکن حساب ضرور لیں گے لاہور سے بنی گالا تک مال گاڑی جو چلتی تھی اس کا حساب ضرور ہوگا، اللّٰہ کا شکر ہے ملک کی جان اس نالائق ترین حکومت سے چھوٹ گئی، ایل این جی، بلین سونامی ٹری، ادویات سمیت تمام اسکینڈل میں انتقام نہیں حساب ضرور ہوگا اگر فتنہ پھیلانے اورعوام کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا شہباز شریف صاحب نے حکومت ابھی سنبھالی نہیں اور ملکی ترقی کا آغاز ہو گیا، اسٹاک مارکیٹ بڑھنا شروع ہو گئی روپے کی قدر میں بہتری آ رہی ہے بزنس کمینونٹی کو اندازہ ہونا شروع ہو گیا ملک اب ترقی کرے گا

حمزہ شہباز بھی قومی اسمبلی پہنچ چکے ہیں، قومی اسمبلی میں مریم نواز اور حمزہ شہباز کی ملاقات ہوئی ہے

قومی اسمبلی میں اجلاس سے قبل سیاسی جماعتوں اور سپورٹروں کی نعرہ بازی۔ ایوان گو نیازی گو اور مریم کے پاپا چور ہیں کے نعروں سے گونج گیا۔

عمران خان کے سابق وزیراعظم ہونے کے بعد استعفوں کی لائنیں لگ گئیں

بے جا لوگوں کو جیلوں میں نہیں بھجوائیں گے لیکن قانون اپنا راستہ لے گا،شہباز شریف

ویلکم بیک پرانا پاکستان،ظلم بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے،بلاول

نواز شریف کی کمی محسوس ہو رہی ہے،ایاز صادق،صبر، ہر قسم کے جبر سے جیت گیا۔مریم

خوشی ہےعمران خان نے حکومت قربان کی لیکن غلامی قبول نہیں کی،علی محمد خان

عمران خان اچھے اور عزت دار انسان ہیں،سابق بہنوئی حق میں بول پڑے

وزارت عظمیٰ کی کرسی چھننے کے بعد عمران خان آج کیا کرنیوالے ہیں؟

شدت پسند عمران خان کا جانا اچھا ہوا،گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانیوالے گیرٹ ولڈرز کی ٹویٹ

ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ

عمران خان منتخب وزیراعظم تھے مشرف کے ساتھ پلیز موازنہ نہ کریں،عدالت

وزیراعظم کا انتخاب، تحریک انصاف کی اراکین کو ہدایات جاری

اپوزیشن کا بڑا یوٹرن، پی ٹی آئی کی ایک حکومت کو خود ہی بچا لیا

پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے

استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا

Shares: