باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم کسی سے فیض یاب نہیں ہو رہے تھے، ہمیں کسی کی کالز نہیں آتی تھیں لیکن جب باجوہ صاحب کی ایکسٹیشن ہو رہی تھی تب بہت کالز آ رہی تھیں لیکن جماعت اسلامی نے کلیئر مؤقف دیا،پاکستان کی آزادی و خود مختاری کے معاملے میں سیاسی جماعتیں ملکر گڑ بڑ کرتی ہیں لیکن جب اسٹیبلشمنٹ فیور نہ دے تو پھر انکے لئے اسٹیبلشمنٹ بری ہو جاتی ہے.جو آئین سے ماورا اقدام ہو اسکی ہم سپورٹ نہیں کر سکتے، ہم کہتے ہیں ہم جیت رہے ہیں تو جیتنے دو ہار رہے ہیںتو ہارنے دو.
365 نیوز پر پروگرام کھرا سچ کے میزبان سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ ہم منصورہ میں ہیں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے پاس، جب سے یہ امیر بنی ہے ہماری پہلی ملاقات ہو رہی ہے، میں نے آتے ہی گلہ کیاکہ آپ بجلی کے بل کم کروانے گئے تھے پنڈی لیکن زیادہ کروا کر آ گئے،اندر کھاتے ڈیل ماری،مبشر لقمان نے حافظ نعیم الرحمان سے سوال کیا کہ کیا ڈیل ماری، جس کے جواب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈیل تو یہ ہے کہ بجلی کے بل کم کرنے پڑیں گے، جب فائنل مذاکرات کر رہے تھےتو آ کر کہتے ہیں کہ ہم 77 پیسے کم کر دیئے، پچھلی ماہ فیول ایڈجسٹمنٹ زیادہ تھی اس ماہ کم ہے،ہم نے کہا کہ اس کو ہم ایڈ نہیں کریں گے، ٹیرف میں کمی کریں گے، دوماہ کے لئے انہوں نے پنجاب میں ریلیف دیا لیکن اس کو بھی ہم نے قبول نہیں کیا، آپ ہمیں خیرات کیوں دے رہے،یہ ہمارا حق ہے، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدے ختم کریں، اپنی شاہ خرچیاں کم کریں ، جو پیسہ بچے اس سے لوگوں کو ریلیف دیں،
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کسی کی ذات بارے بات نہیں کرنا چاہتا لیکن ان کے عوامل سے کیا ظاہر ہوتا ہے، گالیاں پڑ رہی ہیں پھر بھی پیچھے نہیں ہٹ رہے، ہم نے کہا کہ 1300 سی سی سے نیچے آ جائیں کیا پریشانی ہے،لیکن یہ نہیں کر رہے، ذاتی طور پر ہیلی کاپٹر جہاز میں بیٹھیں لیکن سرکار کی بڑی گاڑی ختم کر دیں، پٹرول ختم کر دیں اربوں روپے بچ جائیں گے، اگر یہ مخلص ہوتے تو پاکستان آگے جاتا، پیچھے تو نہیں ،پاکستان کے پاس کسی چیز کی کمی تو نہیں، سونا چاندی، تیل گیس، کھیت، یوتھ سب کچھ ہے پھر بھی پیچھے جا رہے ہیں تو مسئلہ تو ہے، پارٹی کا ایشو نہیں ہے، حکمران طبقے کا ایشو ہے
مبشر لقمان نے سوال کیا کہ آپ جب امیر کراچی تھے تو مردہ گھوڑے میں جان ڈالی،مجھے اس بات کی امید نہیں تھی، کسی نے یہ سوچا کہ اس کو کراچی سے نکالو ہمارے ہاتھ سے .جس پر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی میں ڈیموکریسی ہے کوئی کسی کو ہٹا نہیں سکتا، آپ وہاں کے لوگوں سے پوچھ سکتے ہیں، جماعت اسلامی کی طاقت بہت بڑی ہے،نئے امیر کراچی کے وہ بھی فیلڈ میں بہت بڑی تعداد میں نکل رہے ہیں،
بنگلہ دیش کے حوالہ سے سوال پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ وہاں بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی بحالی کا نوٹفکیشن دو تین دن پہلے ہوا، وہاں جماعت اسلامی پر پابندی تھی،وہاں تو ہزاروں کی تعداد میں لوگ جیل میں ہیں، مقدمے ابھی تک بنے ہوئے ہیں،انکی ڈیمانڈ ہے لیکن چار دن پہلے بحالی ہوئی ہم اس لئے حصہ نہیںڈالتے کہ میڈیا پر بات ہو تو انکو نقصان ہوتا ہے،ہم ان سے جدا نہیں ہیں ہم پاکستان کی خاطر کام کرتے ہیں جس کی خاطر قربانیاں دی گئیں،50 سال بعد حق سچ سامنے آ گیا بنگالی قوم آج ان کے ساتھ کھڑی ہے جن کو غدار بنا دیا گیا تھا ، جماعت اسلامی وہاں مضبوط بنیادوں پر موجود ہے، عوام میں موجود ہے
عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں
امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی
آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا
تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی
14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو
عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا
ہر نئے ریلیف کے بعد اک نیا کیس،عمران خان کی رہائی ناممکن
عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم
پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت
اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک
اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے
ایک اور سوال کے جواب میںحافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم کسی سے فیض یاب نہیں ہو رہے تھے،فیض حمید کی کال میرے مطابق تو نہیں آئیں، باجوہ کی ایکسٹیشن کے موقع پر سراج الحق اور بہت لوگوں کو کالز آ رہی تھیں، ن لیگ،پیپلز پارٹی،پی ٹی آئی سب ایک ہوگئے تھے، آج سب گالیاں دے رہے ہیں، سٹیٹ بینک پر ایک ہو گئے کہ یہ آزاد ہے، کتنی چیزیں ایسی ہیں جو پاکستان کی آزادی و خود مختاری کا معاملہ ہے یہ سب مل کر گڑبڑ کرتے ہیں، جب سیاسی جماعتوں کو فیور نہ ملے تو اسٹیبلشمنٹ بری ہو جاتی ہے، جماعت اسلامی کی بات بہت کلیئر ہے، ہم اپنی فوج،ادارے، جو ان کی آئینی ذمہ داریاں ہیں، پاکستان کا دفاع، سلامتی یہ انکا کام ہے، جماعت اسلامی کا کنسرن کشمیر ہے،ہم اس مسئلے پر بات کریں گے، افغانستان میں حالات خراب ہوں گے خطے میں تباہی ہو گی تو ہم بات کریں گے، سلامتی کے مسائل پر ہم اداروں سے بات کر سکتے ہیں کیونکہ یہ ہماری فوج ہے.لیکن آئین سے ماروا اقدام کی ہم سپورٹ نہیں کریں گے
ایک اور سوال کے جواب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ میں کسی کی سیاست پر بات کروں ،ایکسٹینشن کا وقت آئے تو آنیاں جانیاں شروع ہو جاتی ہیں، پہلے ایک صاحب کی پھر دوسرے کی لیکن اکتوبر والی پہلی مشکل ہو رہی ہے، فارم 47 والا کتنی دیر کھڑا رہے گا، ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 45 والوں کی حکومت ہونی چاہئے، مسائل ہوتے ہیں، بعض لوگوں کا مسئلہ یہ نہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے، لوگوں کا مسئلہ یہ ہے کہ دھاندلی سے نواز شریف کیوں جیتا،ہم کیوں نہیں جیتے، ہم سب کا احترام کرتے ہیں،اب پھر شروع ہو جائے گا گورنر،سینیٹر،داماد، بھائی یہی سیاست ہے؟ اسی لئے قوم اعتماد نہیں کرتی،
حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہناتھا کہ مذہبی جماعتوں کا اتحاد بن جائے اور ایک جماعت وعدہ توڑ دے تو اتحاد پارہ پارہ، پھر ہم کہاں کھڑے ہوں گے، کیسے لوگوں کو یقین دلائیں،جماعت اسلامی اور باقی مذہبی جماعتوں میں فرق ہے، ہم مسلک کی بنیاد پر جماعت نہیں ہے، ہم دین کی بات کرتے ہیں، ہم فرقہ پرستی، لسانیت،قوم پرستی سے پاک ہیں، ہر مسلک کی عزت کرتے ہیں، اسکی اہمیت ہے لیکن اس کی بنیاد پر ہم دکانداری کے مخالف ہیں.اتحاد اسلئے ہوتے کہ فرقہ بازی کوروکا جائے لیکن اتحاد کے باوجود لوگ اپنا مسلک چھوڑنے کوتیار نہیں ہوتے،مفادات کی سیاست کرتے ہیں، جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا کہ ہم سب کی عزت احترام کریں گے، لیکن کسی کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے، اسکا نقصان ہوتا ہے کیونکہ لوگوں نے دھوکے دیئے ہیں،
اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک
عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا
یو اے ای اسرائیل معاہدہ،ترکی کے بعد پاکستان کا رد عمل بھی آ گیا
فیصلہ ہو چکا،جنرل باجوہ محمد بن سلمان سے کیا بات کریں گے؟ جنرل (ر) غلام مصطفیٰ کے اہم انکشافات
پاکستان اسرائیل کو اگر تسلیم کر بھی لے تو….جنرل (ر) غلام مصطفیٰ نے بڑا دعویٰ کر دیا
اسرائیل، عرب امارات ڈیل ،غلط کیا ہوا، مبشر لقمان نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا
خطے میں قیام امن کیلئے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے مابین ڈیل ہو گئی
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین معاہدے پر ترکی بھی میدان میں آ گیا
اسرائیل کوتسلیم کرنےکی مہم میں عمران خان ٹرمپ کےساتھ تھا:فضل الرحمان