عمران خان کا خواجہ آصف کے خلاف دس ارب ہرجانہ کیس،سماعت ملتوی

0
32
imran khan

سیشن کورٹ اسلام آباد ، شوکت خانم اسپتال سے متعلق عمران خان پر خواجہ آصف کے الزامات کیس کی سماعت ہوئی

سیشن کورٹ اسلام آباد میں خواجہ آصف کی طرف سے وکیل عمار ضیا الدین بطور پیش ہوئے،عمران خان کے وکیل نے کہا کہ جیل بھرو تحریک میں اسد عمر و دیگر کی رہائی گزشتہ شام ہوئی ہے اس لیے رابطہ نہیں ہو سکا،سیشن کورٹ اسلام آباد نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ دے رہے ہیں مگر مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے،سابق وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ سماعت پر کیس کا جلد فیصلہ کرنے کی استدعا کر رکھی تھی، عمران خان کا خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس کی سماعت امید علی بلوچ نے کی

سیشن کورٹ ا سلام آباد،خواجہ آصف پر جرح کے لیے 18 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی گئی ،خواجہ آصف کا ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے

گزشتہ سماعت پرخواجہ آصف کے وکیل نے عمران خان سے شوکت خانم کی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق جرح کی تھی ، عمران خان نے کہا کہ شوکت خانم کے فنڈز سے نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی گئی،شوکت خانم کے بورڈ کی جانب سے مجھے اس حوالے سے بتایا گیا تھا،اس وقت یاد نہیں کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا نام کیا تھا،وکیل نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا آپ کو بورڈ کی طرف سے اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا؟عمران خان نے جواب دیا کہ اس وقت یاد نہیں کہ تحریری طور پر آگاہ کیا گیا تھا یا نہیں، جو 3 ملین ڈالرز تھے وہ بورڈ ممبرز کی جانب سے واپس جمع کرا دیئے گئے تھے تو معاملہ ختم ہوگیا،وکیل خواجہ آصف نے کہاکہ معاملہ ختم نہیں، معاملہ تو وہیں سے شروع ہوتا ہے، جب 3 ملین کی سرمایہ کاری کی گئی اس وقت ڈالر کا ریٹ 60 روپے تھا، جب واپس آئے تو 120 روپے تھا،

بے بس عوام:بےحس افسران:ACسیالکوٹ اورفردوس عاشق کےدرمیان ہونے والی نوک جھوک:ویڈیووائرل

Leave a reply