عمران خان جھوٹا اور فراڈیا ،پاکستان کو بچانا ہے تو آئین کو بچانا ہو گا ،شہباز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کی کارروائی کو سننے کیلئے عدالت عظمیٰ آئے ہیں،

سپریم کورٹ پیشی کے موقع پر شہباز شریف نے لیگی رہنماؤن کے ہمراہ پریس کنانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتے ہیں عدالت عظمیٰ اس کیس کے بارے میں جلد فیصلہ دے گی پوری قوم جو اس وقت انتظار کر رہی ہے، زندگی کا ہر شعبہ جامد ہو گیاہے قوم کو معاشی نقصان ہو چکاہے ، عمران خان کی معاشی بربادیاں اور تباہیوں نے پاکستان کو دنیا کے نقشے میں ایک ایسا ملک بنا کر کھڑا کر دیا ہے جس میں گورننس کا نام و نشان نہیں اور کرپشن انتہا کو پہنچ چکی ہے ،ملک دہائیوں پیچھے چلا گیا ہے

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مثال ہٹلر سے مختلف نہیں تھا ہٹلر نازی تھا اور یہ عمران نیازی ہے 1933 میں جب جرمن پارلیمنٹ میں آ گ لگی تھی تو ہٹلر نے کمیونسٹ پر آگ لگانے کا الزام لگایا اس کی آڑمیں ہٹلر نے آئن توڑا ، جس کے بعد پارلیمنٹ خاتمہ ہوا، اس طرح آئین کا خاتمہ کر کے نازی جرمنی میں خود کو مسلط کر دیا یہی کام عمران نیازی نے تین اپریل کو کیا ، اپنے حواری ڈپٹی سپیکر کے ذریعے ایک لکھا ہوا فیصلہ جو کہ آئین کے خلا ف تھا ، ڈپٹی سپیکر نے ایک آئین کے خلاف فیصلہ دے کر عمران خان کو غیر آئنی طور پر سٹے آرڈر دینے کی کوشش کی، پوری قوم ورطہ حیرت میں ہے ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس طرح غداری اور بغاوت کے الزامات لگائے گئے قومی سلامتی کمیٹی میں ہونے والے فیصلوں کو قوم کے سامنے لایا جائے عمران خان اور ان کے حواریوں نے 197 ممبرز کو غداری کا سرٹیفکیٹ بانٹا ہے یہ معاشرے میں ایک اور زہر گھولا گیا ہے جس کا خاتمہ آسان کام نہیں، ہم ہر جگہ اس کا مقابلہ کریں گےعمران خان جھوٹا اور فراڈیا ہے آج پاکستان کو بچانا ہے تو آئین کو بچانا ہو گا آئین کی حکمرانی کو بالادست کرنا ہو گا شفا ف الیکشن کو یقینی بنانا ہو گا پارلیمنٹ کی عظمت کو بحال کرنا ہو گا ججز انتہائی قابل احترام ہیں وہ پاکستان کی آئین کی حفاظت کریں گے

مصطفیٰ کمال نے اپوزیشن کو آئینہ دکھا دیا

پنجاب اسمبلی توڑنے کا بھی قوی امکان،عمران خان نے اہم شخصیت کو طلب کرلیا

ہارے ہوئے عمران خان کی الوداعی تقریر قوم نے کل سن لی، اہم شخصیت بول پڑی

تحریک عدم اعتماد پر کارروائی روکی جائے،سپریم کورٹ میں درخواست دائر

عمران خان رونے نہیں لگا ، بعض خوشی کے آنسو ہوتے ہیں،شیخ رشید

وزیراعظم نے استعفے پر غور شروع کر دیا

پنجاب اسمبلی،صوبائی وزیر نے صحافی کا گلہ دبا دیا،صحافیوں کا احتجاج

شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست

دھمکی دینے والے کو بھرپور جوابی ردعمل دینے کا فیصلہ

دھمکی آمیز خط۔ امریکی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

دھمکی آمیز خط کا معاملہ وائیٹ ہاؤس پہنچ گیا، امریکی رد عمل بھی آ گیا

دھمکی آمیز خط 7 مارچ کوملا،21 مارچ کو گرمجوشی سے استقبال.قوم کو بیوقوف بنانیکی چال

3 سال میں 57 لاکھ لوگوں کو روز گار فراہم کیا،اسد عمر کا دعویٰ

عمران نیازی کی فسطائی سوچ،گزشتہ روز سویلین مارشل لا نافذ کیا،شہباز

ہم ہوا میں تو فیصلہ نہیں دینگے، سب کو سن کر فیصلہ دینگے،چیف جسٹس، سماعت ملتوی

جس دن ووٹنگ ہونا تھی اس دن رولنگ آ گئی،چیف جسٹس کے ریمارکس

Shares: