خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

0
57
imran khan

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس کی سماعت ہوئی

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پراسیکوٹر راجہ رضوان عباسی پیش ہوئے اور کہا کہ عمران خان کو عدالت نے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے،عمران خان کی گزشتہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور نہیں ہوئی عمران خان کی آج بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور نہیں ہونی چاہیئے، عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے چاہیے عمران خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری ویسے ہی جاری ہیں،عمران خان کے علاوہ کسی اور ملزم کے ساتھ بھی ایسا ہی رویہ ہوتا؟ وارنٹ پر عمران خان کی جانب سے ہمیشہ اپیل دائر ہوجاتی ہے،عمران خان اپیل دائر کرتے لیکن خود عدالت پیش نہیں ہوتےتوشہ خانہ کیس میں وارنٹ کی تعمیل کے لیے جانے والے ایس پی کو تحریک انصاف نے تشدد کا نشانہ بنایا،

پراسیکوٹر کی جانب سے عمران خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کے ساتھ ضمانتی جمع کروانے کی استدعا کی گئی، عمران خان کے وکلاء کے آنے تک عدالت نے سماعت میں وقفہ کردیا

عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی دینے کا کیس ،عمران خان کی وارنٹ کی عدم تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی ،علی بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی تعمیلی رپورٹ بنی گالا بھیجی گئی ہے،عمران خان بنی گالا رہتے ہی نہیں، آئندہ رپورٹ زمان پارک بھجیں، عمران خان کے وکلاء کی جانب سے آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی گئی، جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے پراسیکوٹر رضوان عباسی کے آنے تک سماعت میں دوبارہ وقفہ کردیا

بعد ازاں ‏جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔سیشن کورٹ اسلا م آباد نے پولیس کو عمران خان کے وارنٹس کی تعمیل کا حکم دے دیا۔ سیشن کورٹ اسلا م آباد نے کیس کی سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دی

عدالت نے کہا کہ میں کیوں ایسا حکم جاری کروں جو سسٹم ہے اسی کے مطابق کیس فکس ہوگا،

عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

 نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں تبدیل کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ روزخاتون جج دھمکی کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے تھے عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی، عدالت نے عمران خان کو 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا.

خیال رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے پارٹی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے خاتون جج اور انتظامی افسروں کو دھمکی دی تھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا اور توہین عدالت کا کیس چلا تھا تاہم گزشتہ سماعت پر عدالت نے توہین عدالت ختم کر دی تھی

سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

Leave a reply