عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل عام کرنے کا حکم
اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل عام کرنے کا حکم دے دیا ،جسٹس میاں گل حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک حد تک پیسے دیکر تحفہ رکھ لینا کوئی بات نہیں ہے، ایک پالیسی بنائیں کہ جو بھی تحفہ آئے گا وہ خزانے میں جمع ہو گا،تحائف صرف ملتے ہی نہیں واپس بیرون ملک لوگوں کو دیئے بھی جاتے ہیں بیرون ملک جو تحائف جاتے ہیں وہ قومی خزانے سے خریدے جاتے ہیں،باہر سے آئے سب تحائف بھی نمائش کیلئے رکھے جانے چاہیے
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ مجھے تازہ ہدایات لینے کیلئے وقت چاہیے ،عدالت نے کہا کہ آپ ہدایات لیں لیکن تب تک انفارمیشن کمیشن کے حکم پر عمل کریں،انفارمیشن کمیشن نے کہا تحائف کی معلومات شہری کو دیں تو دے دیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے ملے تحائف کوئی گھر لے گیا ہے تو واپس لیں،گزشتہ 20 سال کے تحائف کو بے شک اسی طرح دیکھ لیں ،اگر کوئی آئینی تشریح اس پر کرنی ہے تو ہم کر دیں گے،
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی تحفہ دیا جاتا ہے وہ اس آفس کا ہوتا ہے، گھر لے جانے کے لیے نہیں،لوگ آتے اور چلے جاتے ہیں، وزیراعظم آفس وہیں رہتا ہے،ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد کیانی نے عدالت سے استدعا کی کہ تحائف سے متعلق مستقل پالیسی پر ہدایات لینے کی مہلت دیں، عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایات لینے کیلئے2 ہفتے کی مہلت دے دی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ انفارمیشن کمیشن کے حکم پر کوئی اسٹے آرڈر نہیں دے رکھا،
توشہ خانہ کیس، کون سا بیش قیمت تحفہ کتنے میں اور کس نے خریدا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف
توشہ خانہ کے سرکاری تحائف کی خفیہ نیلامی،عدالت نے بڑا حکم دے دیا
جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کو سزائے موت ہونی چاہیے، چیف جسٹس
وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ
مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی
سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم
مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن
حکومت دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف نہ بتا کر کیوں شرمندہ ہورہی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی
پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ
ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا
توشہ خانہ تحائف، درجنوں سونے کے سکے اور بہت کچھ، عمران خان پھنس گئے
واضح رہے کہ حکومت نے عمران خان کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات دینے سے انکار کر دیا ہے کابینہ ڈویژن نے انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کا شہری کو وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات دینے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے
وزیراعظم عمران خان کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات دینے سے انکار پر پیپلز پارٹی کا رد عمل سامنے آیا ہے، پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ایک نہیں دو پاکستان۔ حکومت نے بیرون ملک دوروں میں ملنے والے تحائف کی تفصیلات دینے سے انکار کر دیا ہے جبکہ دوسری طرف پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس چل رہے ہیں۔ تحریک انصاف جوابدہی اور شفافیت سے کیوں ڈر رہی۔ دوسروں کی باری پر یہ انقلابی بن جاتے ہیں کابینہ ڈویزن اب کہہ رہی کہ تحائف کی تفصیلات بتانے سے پاکستان کے ملکوں کے درمیان تعلقات متاثر ہونگے، یہ وہی حکومت ہے جس نے گزشتہ سال ماضی کی حکومتوں کو بیرون ممالک دوروں کے دوران ملنے والے تحائف کی نیلامی کا فیصلہ کیا تھا۔ نیا پاکستان بنانے والے احتساب سے اتنا خوفزدہ کیوں ہین؟