عمران خان مشکل میں پھنس گئے

0
47

عمران خان مشکل میں پھنس گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان مشکل میں پھنس گئے، عمران خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا

عمران خان کے خلاف پہلی انکوائری شروع ہو گئی ہے، ایف آئی اے نے عمران خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز شروع کر دیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان پر بیرون ملک سے تحفے میں ملنے والے قیمتی ہار کی فروخت کا الزام ہے زرائع کا کہنا ہے کہ ہار زلفی بخآری کی مدد سے لاہور کے جیولر کو فروخت کیا گیا ہے ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ہار کے حوالے سے جیولر کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا

وزیراعظم عمران خان کو بیرون ملک سے ملنے والا ہار مبینہ طورپر اٹھارہ کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا ہے جبکہ چند لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروائے گئے ہیں ، ایف آئی اے نے پہلی باضابطہ انکوائری شروع کر دی ہے

واضح رہے کہ عمران خان جب وزیراعظم تھے تو انہوں نے بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کی تفصیلات دینے سے انکار کر دیا تھا، کابینہ ڈویژن نے انفارمیشن کمیشن آف پاکستان کا شہری کو وزیراعظم کے تحائف کی تفصیلات دینے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا تھا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کابینہ ڈویژن کی درخواست پر سماعت کی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عتیق الرحمان صدیقی عدالت میں پیش ہوئے حکومت نے عمران خان کو بطور وزیراعظم ملنے والے تحائف کو کلاسیفائیڈ قرار دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ سربراہان مملکت کے درمیان تحائف کا تبادلہ بین الریاستی تعلقات کا عکاس ہوتا ہے ایسے تحائف کی تفصیلات کے اجرا سے میڈیا ہائپ اورغیر ضروری خبریں پھیلیں گی بے بنیاد خبریں پھیلانے سے مختلف ممالک کے ساتھ تعلقات متاثر ہوں گے جبکہ ملکی وقار بھی مجروح ہو گا

پیسہ حقداروں تک پہنچنا چاہئے، حکومت نے یہ کام نہ کیا تو توہین عدالت لگے گی، سپریم کورٹ

مبینہ طور پر کرپٹ لوگوں کو مشیر رکھا گیا، از خود نوٹس کیس، چیف جسٹس برہم، ظفر مرزا کی کارکردگی پر پھر اٹھایا سوال

ماسک سمگلنگ کے الزامات، ڈاکٹر ظفر مرزا خود میدان میں آ گئے ،بڑا اعلان کر دیا

جعلی ادویات بنانے اور فروخت کرنے والوں کو سزائے موت ہونی چاہیے، چیف جسٹس

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے قریب کسی بھی وقت بڑے خونی تصادم کا خطرہ

مارگلہ کے پہاڑوں پر قبضہ،درختوں کی کٹائی جاری ،ادارے بنے خاموش تماشائی

سپریم کورٹ کا مارگلہ ہلز میں مونال ریسٹورنٹ کے حوالہ سے بڑا حکم

مارگلہ ہلز ، درختوں کی غیرقانونی کٹائی ،وزارت موسمیاتی تبدیلی کا بھی ایکشن

حکومت دیگر ممالک سے ملنے والے تحائف نہ بتا کر کیوں شرمندہ ہورہی؟ اسلام آباد ہائیکورٹ

وفاقی حکومت نے تیسری مرتبہ توشہ خانہ تحائف کیس میں مہلت مانگ لی

Leave a reply