عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کے لئے سمری صدر کو کیوں بھیجی؟ سیاسی میدان میں بڑی ہلچل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن نے پاکستان کی سیاست میں حیران کن تبدیلیوں کی پیشنگوئی کی ہے جو آنے والے دنوں میں متوقع ہیں

سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شوگر مافیا سے متعلق جمع کروائی گئی رپورٹ کے بعد کہا جا رہا ہے کہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے، رپورٹ میں جہانگیر ترین، خسرو بختیار، مونس الہٰیٰ و دیگر کے نام آئے ہیں،

شہزادہ عالمگیر نے ایک خبر دی ہے کہ اگر حکومت کے خلاف کچھ ہوتا ہے تو وزیر اعظم عمران خان نے اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کے لئے ہنگامی طور پر صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کو ایک خط بھیجا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ وزیر اعظم کرپٹ مافیا کے ذریعہ اپنی حکومت کو درپیش چیلنجوں اور دھمکیوں سے بخوبی آگاہ ہیں۔

ایک خبر یہ بھی ہے کہ پنجاب سے بڑے اراکین شہباز شریف سے ملے ہیں،اور انہوں نے آپس میں ملاقات طے کئے ہیں، اس ملاقات میں رانا ثناء اللہ، خواجہ حسان بھی موجود تھے.

شہزادہ عالمگیر نے یوٹیوب چینل پر سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے صدر مملکت کو سمری جا چکی ہے، اس طرح کے حالات پیدا ہو چکے ہیں ،جب تک باوثوق ذرائع نہ ہوں اور خبر میں حقیقت نہ ہو خبر نہیں دی جاتی،میں نے ذمہ داری کے ساتھ خبر دی ہے ، جب اقتدار کے ایوانوں مین اور باہر سازشیں ہو رہی ہوتی ہیں تو ایسا ہوتا ہے، پنجاب میں ملاقاتیں ہو رہی ہیں، مونس الہیٰ بہت ایکٹو ہیں،

چینی اور آٹے کے بحران کی اطلاع کے بعد بدعنوان مافیا بہت سرگرم ہے اورتحریک انصاف کے اراکین اور وزراء نے آپس میں خفیہ طور پر ایک دوسرے سے ملنا شروع کر دیا ہے،یہ حیرت کی بات ہوگی اگر ہم دیکھتے ہیں کہ فارورڈ بلاک کی تشکیل ہوتی ہے اور اپوزیشن صف بندی کر کے حکومت کو گرانے کی کوشش کرتی ہے۔ اس حوالہ سے پنجاب میں زیادہ خدشات سامنے آئے ہیں، کیونکہ مسلم لیگ ن کی قیادت اہم ملاقاتیں کررہی ہے،۔ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ پنجاب میں پہلی بار تبدیلی آئے گی کیونکہ پی ٹی آئی کے سینئر ممبران کی اکثریت وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تقرری کو پسند نہیں کرتی ۔ پی ٹی آئی کے ایک سینئر رہنما عثمان بزدار کا تختہ الٹنے میں سرگرم ہونگے

سعودی شاہی خاندان میں بغاوت:گورنرہاوسز،شاہی محل فوج کے حوالے،13شہزادےگرفتار،حرمین شریفین کواسی وجہ سےبندکیا : مبشرلقمان

سعودی ولی عہد کے خلاف بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے 20 مزید افراد گرفتار

سعودی عرب میں بغاوت ، کون ہوگا اگلا بادشاہ؟ سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نےبتائی اندر کی بات

امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی ممکن، کیسے؟ سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر vs ماروی سرمد | مبشر لقمان بھی میدان میں آگئے۔

مسلم لیگ ق بھی یقینی طور پر متحرک ہے اور چودھری برادران بھی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں اور اتحاد قائم کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ہمیشہ پچ کے دونوں اطراف کھیلتے ہیں اور ضرورت کے وقت استعمال کرنے کے لئے کچھ کارڈز کو چھپا کر رکھتے ہیں،

جلد ہی قرضوں سے متعلق ایک اور رپورٹ منظرعام پر آئے گی اسکے بعد یہ رپورٹ سب سے اوپر ہو گی اور باقی تمام باتیں ثانوی حیثیت اختیار کر جائیں گی،ایسا محسوس ہوتا ہے کہ موجودہ نظام بوسیدہ اور بری طرح ناکام ہے۔ اگر موجودہ حکومت ختم ہوتی ہے تو پھر پہلی اور اہم ترجیح بلدیاتی نظام کو دی جانی چاہئے۔ کورونا وائرس کے بحران نے دنیا اور ہمارے ملک کو شدید متاثر کیا ہے ، اس لئے نئے انتخابات کا امکان نہیں ہے۔ ممکن ہے کہ ٹیکنوکریٹ کے ذریعے مختلف پارٹیوں کے کچھ سیاستدانوں کو آگے لگا کر عبوری حکومت چلانی پڑے۔

ایک ریفرنڈم کرایا جانا چاہئے جس میں عوام سے رائے لی جائے کہ صدارتی یا موجودہ طرز حکومت میں سے عوام کسی ایک کا انتخاب کریں ، احتساب کے ساتھ بلدیاتی نظام کو بھی بہتر کرنے پر توجہ دینی چاہئے،

عمران خان اور تحریک انصاف جب حکومت میں آئے تو پاکستان کو بد عنوانی سے پاک بنانا ان کا بنیادی ایجنڈہ تھا،ایسا لگتا ہے کہ اس کہانی میں بہت سارے موڑ آئے ہیں جو آنے والے دنوں میں سامنے آئیں گے لہذا ہر گزرتے وقت مزید اہم خبریں سامنے آئیں گی.

ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

سعودی عرب میں طوفان ابھی تھما نہیں، فوج کے ذریعے تبدیلی آ سکتی ہے،سعودی ولی عہد کو کن سے ہے خطرہ؟ مبشر لقمان نے بتا دیا

سعودی شاہی خاندان کو بڑا جھٹکا،بادشاہ اورولی عہد جزیرہ میں روپوش، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

وبا کے کامیاب طریقہ علاج کی طرف پیشرفت، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

Comments are closed.