طالبان سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، بھارت میں ہندو دہشت گرد موجود ہیں، مودی سرکار کو بھارتی شاعر نے دکھایا آئینہ

0
72

طالبان سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، بھارت میں ہندو دہشت گرد موجود ہیں، مودی سرکار کو بھارتی شاعر نے دکھایا آئینہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں افغان طالبان کا کنٹرول ہو چکا ہے

ایسے میں مودی سرکار پریشان ہے،بھارت میں طالبان کی حمایت کرنیوالوں پر نہ صرف مقدمے درج کئے جا رہے ہیں بلکہ انہیں گرفتار بھی کیا جا رہا ہے، بھارتی وزیراعظم مودی نے سیکورٹی اداروں کے ساتھ افغانستان کی صورتحال پر میٹنگ بھی کی ہے

ایسے میں بھارت کے نامور شاعر منور رانا نے بھارت کو پیغام دیا کہ بھارت کو ڈرنے کی ضرورت نہیں، یہاں بھی بے رحم موجود ہیں، بھارت میں ہندو دہشت گردی ہے اور مسلمانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، منور رانا نے مودی سرکار کو آئینہ دکھاتے ہوئے مزید کہا کہ ہندوستان کو طالبان سے خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ افغانستان کا ہندوستان سے ہزاروں برس کا تعلق رہا ہے اور اس نے کبھی نقصان نہیں پہنچایا یہاں تک کہ جب ملا عمر کی حکومت تھی تو اس وقت انہوں نے بھی ہندوستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا

بھارت میں ہی طالبان کی حمایت میں بولنے پر رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر شفیق الرحمٰن برق کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، بھارتی ریاست اترپردیش میں ڈاکٹر شفیق الرحمان نے طالبان کی حمایت کی تھی اور کابل میں پرامن کنٹرول پر طالبان کے اس اقدام کو سراہا تھا تا ہم بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کو یہ بات پسند نہیں آئی اور بی جے پی کے مقامی رہنماؤں راجیش سنگھل و دیگر کے خلاف تھانے جا کر مقدمہ درج کروا دیا

بھارت کی سماج وادی پارٹی کے رہنما چودھری فیضان شاہی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کرتے ہوئے طالبان کو افغانستان پر کنٹرول حاصل کرنے کی مبارکباد دی،باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسکے خلاف بھی بی جے پی نے مقدمہ درج کروا دیا ہے

افغان طالبان کے ترجمان پہلی بار میڈیا کے سامنے آ کر کریں گے اہم اعلان

چین پاکستان اور طالبان اب ملکر بھارت پر حملہ کریں گے، بھارت کی دہائی

افغان طالبان کے ساتھ پاکستان سے کون کونسی جماعت نے رابطہ کیا؟ اہم انکشاف

خبردار،یہ کام کیا تو سختی سے نمٹیں گے، طالبان ترجمان، روسی سفیر کے ساتھ ملاقات طے

ترکی افغان پناہ گزینوں کو روکے گا،طالبان کا سرکاری ملازمین کو بڑا پیغام

اشرف غنی کو اقتدار کی منتقلی کا منصوبہ نہ بنانے پر معاف نہیں کرسکتے،سربراہ افغان مرکزی بینک

امریکا کا طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے مشروط رضا مندی کا اظہار

وزیر خارجہ کا چینی ہم منصب سے رابطہ،افغانستان کی بدلتی صورتحال پرتبادلہ خیال

رہنماوں کو خفیہ نہیں رکھا جائے گا بلکہ..افغان طالبان کا بڑا اعلان

مولانا فضل الرحمان نے افغان طالبان سے کیا امید لگا لی؟

واضح رہے کہ  طالبان کابل پہنچ گئے ہیں جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے، کابل میں طالبان کا کنٹرول ہے ، دیگراہم سرکاری عمارتون پربھی افغان طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے اس وقت شہرمیں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے اور سڑکوں پرافغان طالبان گشت کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی کررہے ہیں‌

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

Leave a reply