بھارت میں کرونا سے مرنیوالے مسلمانوں کی لاشوں کو جلا دیا گیا

0
28

بھارت میں کرونا سے مرنیوالے مسلمانوں کی لاشوں کو جلا دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا سے مرنے والے مسلمانوں کی لاشوں کو تدفین کی بجائے حکومت نے جلا دیا

واقعہ بھارتی ریاست آندھراپردیش میں پیش آیا، ضلع گنٹور میں کرونا وائرس سے مرنے والے دو مسلمانوں کی لاشوں کی تدفین کی بجائے کلکٹر نے جلانے کا حکم جاری کیا جس پر عمل بھی کر دیا گیا ، اس واقعہ کے بعد مسلمانوں میں کافی اشتعال پایا جا رہا ہے اور مسلمانوں نے ضلعی کلکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے

مسلم تنظیموں نے وزیراعلیٰ وائی ایس جگن کو ایک خط لکھا ہے جس میں ضلعی کلکٹر کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا ہے،بھارت میں کرونا سے مرنے والوں کو انکے مذہب کے مطابق آخری رسومات کی ادائیگی کے احکامات مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ہیں لیکن گنٹور کے ضلعی کلکٹر نے تمام احکامات نظر انداز کر دیئے اور کرونا سے مرنے والے دو مسلمانوں کی لاشوں کو ہندوؤں کی شمشان گھاٹ میں لے جا کر جلا دیا گیا

کرونا کے باعث مرنے والوں کے لواحقین احتجاج کرتے رہے لیکن ان کی ایک نہ سنی گئی ، لاشوں کو ہسپتالوں سے ہی شمشان گھاٹ منتقل کیا گیا، اس دوران احتجاج کرنیوالوں پر پولیس نے تشدد بھی کیا اور کچھ مسلمان نوجوانوں کو گرفتار بھی کر لیا.

اقلیتوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم کے صدر فاروق شبلی نے بھی اس واقعہ پر احتجاج کیا ہے

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

اپوزیشن جماعت کے سینئر رہنما،سابق پارٹی ترجمان کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، اگست تک بھارت میں ہو سکتے ہیں 3 کروڑ مریض،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

کرونا کا خوف، بھارت میں فوج کے بعد پولیس والوں کو بھی چھٹی دے دی گئی

کرونا لاک ڈاؤن میں بھی جرائم کم نہ ہو سکے،15 روز میں 100 افراد قتل

کرونا وائرس سے لڑنے کی بھارتی صلاحیت جان کر مودی بھی شرمسار ہو جائے

دہلی میں سی آر پی ایف میں کرونا پھیلنے لگا، ایک ہلاک، 47 مریض

سبزی و فروٹ منڈی میں بھی کرونا پھیل گیا، 12 تاجروں میں تشخیص

کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت

کون سی دوائی کھانے والا کرونا سے زیادہ ہے محفوظ؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی

لاک‌ ڈاؤن، بھارتی سپریم کورٹ نے وکیلوں کو ریلیف بارے درخواست پر دیا بڑا حکم

واضح رہے کہ آندھرا پردیش میں کورونا سے 31 ہلاکتیں ہو چکی ہین، تمام مرنے والوں کی آخری رسومات انکے مذہب کے مطابق ادا کی گئیں لیکن ضلع گنٹور میں مسلمانوں کے ساتھ زیادتی کی گئی، واقعہ کے بعد مسلمانوں میں شدید اشتعال پایا جا رہا ہے،

تم دہشت گرد ہو، جے پور میں پھنسے ہوئے کشمیریوں پربھارتی پولیس کا تشدد

Leave a reply