بھارتی فوجی افسر نے کی جونیئر اہلکار کی بیوی سے زیادتی کی کوشش
بھارتی فوجی افسر نے کی جونیئر اہلکار کی بیوی سے زیادتی کی کوشش
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں جنسی زیادتی کے واقعات میں تیزی آ رہی ہے، بھارت دوسرے لفظوں میں ریپستان بنتا جا رہا ہے
بھارت میں فوجی اہلکار نے ہی دوسرے فوجی کی بیوی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر فوجی افسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جودھ پور میں بھارتی فوج کے ایک افسر نے جونیئر اہلکار کی بیوی کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی، خاتون نے شور مچایا اور بھاگ گئی، بعد ازں اپنے شوہر کو مطلع کیا، جونیئر فوجی اہلکار نے مقدمہ درج کروا دیا ہے،
درج مقدمے میں کہا گیا ہےکہ فوجی افسر نے میری بیوی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کیبھارتی فوجی اہلکار نے ایف آئی آر میں دو کرنل اور دو میجرز کو بھی نامزد کیا ہے جن پر جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والے فوجی افسر کی حمایت کا الزام عائد کیا گیا ہے، ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ زیادتی کی کوشش کے دوران مدد طلب کرنے پر آنے والے آرمی پولیس کے چار افسران نے ملزم کو حراست میں لینے کے بجائے ہم پر الزام واپس لینے کے لیے دباؤ ڈالا
بھارتی فوج کے ترجمان نے پولیس میں مقدمہ درج ہونے پر کہا کہ ذمہ دار فوجی افسران کے خلاف شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کراتے ہیں
قبل ازیں ایک اور واقعہ میں بھارتی فوج کے اہلکار کو گیارہ سالہ طالب علم سے زیادتی اور قتل کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ضلع پرکاشم میں ایک بھارتی فوجی نے 11 سالہ طالب علم کے ساتھ زیادتی کی اور بعد ازاں اسے قتل کر دیا، پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی کو گرفتار کر لیا ہے جس کی شناخت وینکٹا پرشانت کمار کے طور پر ہوئی، ملزم بھارتی فوج کے اہلکار نے دوران تحقیقات جرم کا اعتراف کر لیا اور بتایا کہ وہ انٹرنیٹ پر فحش فلمیں دیکھنے کا عادی ہے، 11 سالہ لڑکا جو چھٹی جماعت کا طالب علم تھا وہ بھی میرے ساتھ فحش فلمیں دیکھتا تھا اسی دوران اسکو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جب لڑکے نے چیخ و پکار شروع کی تو اس کا گلا دبا کر اسکیلاش کھیتوں میں پھینک دی،
لڑکے کے والدین نے بتایاکہ 22 جنوری کو سکول سے واپس آنے کے بعد وہ گھر سے نکلا لیکن دوبارہ واپس نہیں آیا، جس پر اسکی گمشدگی کی درخواست متعلقہ تھانے میں درج کروائی گئی تھی تین روز بعد جب لاش ملی تو پولیس نے ہمیں شناخت کرنے کے لئے بلایا
پولیس کے مطابق ملزم بھارتی فوجی اہلکار نے جنسی خواہش کی تکمیل کے لئے کمسن لڑکے کو سو روپے بھی دیئے مگر لڑکا راضی نہ ہوا تو اس نے زبردستی کرنے کی کوشش کی، لڑکے کے شور مچانے پر اسکو قتل کر دیا اور لاش پھینک دی،پولیس کے مطابق ملزم نے اپنے آپ کو بچانے کے لئے ایک چال چلی،ایک نئی سم لی اور لڑکے کے والدین کو کال کی کہ انکے بیٹے کو اغوا کر لیا گیا ہے، پچاس لاکھ روپے نہ دیئے گئے تو بیٹے کو مار دیا جائے گا، پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا اور کال کی لوکیشن ٹریس کی تو ملزم تک پہنچ گئے، ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کر لیا، ملزم بھارتی فوج میں ملازم ہے اور چھٹی پر آیا ہوا تھا
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال