بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کرتار پور پہنچ گئے

0
40

بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کرتار پور پہنچ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ پنجاب چرن جیت سنگھ وفد کے ساتھ بارڈر ٹرمینل کرتار پور پہنچ گئے ہیں

صدر پر بندھک کمیٹی سردار امیر سنگھ اور سول حکام نے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔ بھارتی پنجاب کی کابینہ کے ارکان اور نوجوت سنگھ سدھو بھی کرتارپور پہنچ گئے۔ وزیر اعلی ٰچرن جیت سنگھ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرتار پور آ کربہت خوشی ہوئی ، ہماراخون اورپیار سانجھا ہے ، ٰچرن جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ راہداری کھولنےسےامن اور شانتی بڑھےگی ہم سب ایک ہیں اور ایک رہیں گے ،بھارت سے زیادہ اچھی پنجابی یہاں ملی.

پاکستان اور دنیا بھر سے سکھ برادری کی باباگرونانک جی کے552ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے کرتار پور آمد۔وزیراوقاف و مذہبی امور سید سعید الحسن شاہ،کمشنر ذوالفقار گھمن اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرن جیت سنگھ اور ان کے وفد کی آمد پر تمام مہمانوں کوخوش آمدید اورمبارکباد دی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ پاکستان اور دنیا بھر سے سکھ برادری باباگرونانک جی کے552ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے کرتار پور آئے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ بابا گورونانک کا جنم دن سکھ برادری کیلئے خوشیوں بھرا تہوار ہے -سید سعید الحسن شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سکھ برادری کے گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ سکھ برادری سمیت اقلیتوں کی فلاح وبہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو بنیادی حقوق کی فراہمی اور ان کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے۔ اس موقع پر سکھ برادری نے کہا کہ حکومت پاکستان و پنجاب نے سکھ برادری کو بابا گو رونانک کے جنم دن کی تقریبات میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے بہترین سہولیات فراہم کی ہیں۔سکھ برادری سکھ برادری کاکرتار پور آمداور بہترین انتظامات پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار خراج تحسین پیش کیا۔

بابا گرونانک کی 552 ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز ننکانہ صاحب میں ہوگیا ہے تقریبات کا آغاز سکھوں کی مذہبی رسم اکھنڈ پاٹھ سے کیا گیا مرکزی تقریب 19 نومبر کو گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ کی وفد کے ہمراہ کرتارپور پہنچے ہیں جو کل ہونے والی مرکزی تقریب میں شریک ہونگے

بھارتی حکومت نے 19 نومبر سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان کیا تھا اس حوالے سے ممبر پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی اندرجیت سنگھ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایک سال 10 ماہ بعدبھارت نے راہداری کھولنےکا فیصلہ کیا ہے کورونا کے باعث بھارت نے کوریڈور راستہ 16مارچ 2020 سے بند کیا تھا اور بی جے پی کے سکھ ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم نریندر مودی سے کرتارپور راہداری کھولنے کی درخواست کی تھی

کرتار پور جاتے ہوئے کبھی حکومت نے سوچا کہ اس سڑک کی کیا حالت ہے؟ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

سکھوں کو بسوں میں بٹھا کر کرتارپور بھیج کر حکومت بین الاقوامی سطح پر کیا پیغام دینا چاہتی ہے،عدالت

کرتارپور پاکستان کی امن دوست خواہش کی جیتی جاگتی مثال ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

آج جپھی رنگ لے آئی،عمران خان وہ سکندر ہیں جو لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں،نوجوت سنگھ سدھو

وزیراعظم نے سدھو سے جو وعدہ کیا وہ پورا کر دیا، نورالحق قادری

بھارتی آئیڈیالوجی نفرت پر مبنی،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے سامنے وزیراعظم نے کیا مودی کو بے نقاب

ترک صدر نے کیا کشمیر ، ایف اے ٹی ایف بارے اہم اعلان، کہا وفا کے پیکر پاکستانیوں کو کبھی نہیں بھول سکتے

اقوام متحدہ مداخلت کرے، تقریر سے کچھ نہ ہوا تو دنیا کو پتہ چل جائے گا کشمیر میں کیا ہو رہا ہے، وزیراعظم

خطے میں امن کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر تعمیر کئے گئے کرتار پور رہداری منصوبے کے اخراجات پاکستان نے ادا کیے، پاک بھارت معاہدے کے مطابق منصوبہ مرحلہ وار مکمل ہوگا، ابتدائی مرحلے میں پل اور سرنگ سمیت عمارت تعمیر کی گئی ہے، دوسرے مرحلے میں عمارت کی توسیع، یاتریوں کیلئے رہائشگاہیں تعمیر ہوں گی، کرتار پور آنیوالے یاتریوں کی سہولت کیلئے بازار بھی قائم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 18 اگست 2018 کو وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور راہداری کھولنے کی خوشخبری سنائی۔ 28 نومبر 2018 کو وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا۔

کرتارپور راہداری بھارت اور پاکستان کے درمیان مجوزہ سرحدی راہداری ہے جو بھارتی پنجاب میں واقع ڈیرہ بابا نانک صاحب کو پاکستان کے علاقہ کرتارپور میں واقع گردوارہ دربار صاحب کی مقدس عبادت گاہ سے منسلک کریگی۔ اس راہداری کا مقصد بھارت کے مذہبی عقیدت مندوں کو پاک بھارت سرحد سے محض 4.7 کلومیٹر دور واقع گردوارہ دربار صاحب کی زیارت کرنے میں آسانی پیدا کرنا ہے۔

Leave a reply