بھارت میں کرونا کے نام پر ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی بستیاں جلا ڈالیں

0
90

بھارت میں کرونا کے نام پر ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی بستیاں جلا ڈالیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی کی مسلمانوں کے خلاف لگائی گئی آگ ہندوستان کے کونے کونے میں بھڑکنے لگی

ہندوتوا کے برہمچاریوں نے مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لیے اس وائرس میں بھی وجہ تلاش کر لی،آر ایس ایس کے غنڈے ہندوستان سے کرونا ختم کرنے کے لئے مسلمانوں کے گھروں کو جلانے لگ گئے

تیلینیپرا میں دس مئی کو مسلمانوں کے گھر بلکہ پوری کی پوری بستیاں ہی نذرآتش کے دی گئیں،کیوں کے چند مسلمانوں کا کرونا مثبت آگیا ،تیلینیپرا کے مسلمان کا کہنا ہے کے جب سے تبلغی جماعت کے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا ہے تب سے ہندؤں نے مسلمانوں کا جینا مشکل کر دیا ہے

مسلمان ضروری کام کے لیے بازار جانے سے ڈرتے ہیں جانے کب کون آ کے کرونا کرونا کہ کے پیٹنے لگ جائے

ایک ویڈیو میں مسلمان خواتین نے روتے ہوئے بتایا کہ کرونا کے نام پر ہمارے گھروں کو آگ لگا دی گئی جس سے سب کچھ جل کر راکھ ہو گیا، ایک مسلم جوان کا کہنا تھا کہ اسکی بہن کی شادی تھی لیکن کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے شادی نہ ہو سکی، اس دوران ہمارے گھر کو کرونا کے نام پر جلا دیا گیا، گھر میں موجود جہیز کا سامان، شادی کے لئے ایک لاکھ روپے جل گئے، زیورات ہندو انتہا پسند لوٹ کر لے گئے.

ایک مسلم جوان کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے ہمارے گھر جل گئے ہماری کسی نے کوئی مدد نہیں کی، ہندو انتہا پسند آتے ہیں اور ہم پر تشدد بھی کرتے ہیں، ہمارا جینا عذاب بنا دیا گیا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلمانوں کے گھر، دکانیں جل کر راکھ ہو چکے ہیں

گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

امریکا سمیت متعدد ممالک کی دہلی بارے سیکورٹی ایڈوائیزری جاری

دہلی فسادات، 42 سالہ معذور پر بھی مسجد میں کیا گیا بہیمانہ تشدد

دہلی فسادات کا ذمہ دار کون؟ جمعیت علماء ہند نے کی نشاندہی

دہلی فسادات اور 2002 کے گجرات فسادات میں گہری مماثلت،ہندوؤں کی دکانیں ،گھر کیوں محفوظ رہے؟ سوال اٹھ گئے

دہلی فسادات، کوریج کرنیوالے صحافیوں کی شناخت کیلیے اتروائی گئی انکی پینٹ

دہلی، اجیت دوول کا دورہ مسلمانوں کو مہنگا پڑا، ایک اور نوجوان کو مار دیا گیا

دہلی فسادات میں امت شاہ کی پرائیویٹ آرمی ملوث،یہ ہندوآبادی پر دھبہ ہیں، سوشل ایکٹوسٹ جاسمین

مسلم خواتین کا کہنا تھاکہ کرونا ہمارے لئے کسی قیامت سے کم نہیں، ہمارا سب کچھ جل گیا اب ہم کیا کریں، رہنے کے لئے چھت نہیں،

بھارت، مسلم گھرانوں پر ہندو انتہا پسندوں کا حملہ، مسجد میں گھس کر قرآن مجید جلادیئے، 15 مکانات تباہ، امام مسجد سمیت 11 افراد زخمی

Leave a reply