انتہائی اہم شخصیت کا کل ہو گا دورہ پاکستان، تیاریاں شروع
انتہائی اہم شخصیت کا کل ہو گا دورہ پاکستان، تیاریاں شروع
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کل اتوار کو انتہائی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان ہو گا،اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدروولکان بوزکیرکل پاکستان آئیں گے
وولکان بوزکیر نے سوشل میڈیا پر دورہ پاکستان کی تصدیق کردی،صدریواین جنرل اسمبلی وولکان بوزکیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل پاکستان پہنچوں گا
1) As the President-Elect of the 75th Session of the UNGA, per usual practice, I continue to visit a number of countries upon their invitations. Within this scope, I will fly to Islamabad tomorrow, to pay my earlier postponed visit to Pakistan.🇺🇳🇹🇷🇵🇰
— Volkan BOZKIR (@volkan_bozkir) August 8, 2020
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران انکی وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہو گی،
جنرل اسمبلی کے صدر کا دورہ پاکستان پہلے طے تھا لیکن انہوں نے دورہ ملتوی کر دیا تھا،پہلے انہوں نے 26 جولائی کو پاکستان آنا تھا، دورہ پاکستان کی دعوت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دی تھی
بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ
یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان
یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ
یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان
کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
وولکن بوزکر نے لکھا کہ دورہ پاکستان فلائیٹس میں ٹیکنیکل مسائل کی وجہ سے ملتوی کیا۔
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی صدر کے دورے کے دوران پاکستانی حکام کی جانب سے کشمیر کا مسئلہ بھی اٹھایا جائے گا، بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کر دیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے سامنے بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کریں گے,،یو این اسمبلی کے صدر کے سامنے پاکستان کامؤقف رکھوں گا،بنگلہ دیش کےساتھ ہم اچھے دو طرفہ تعلقات کے خواہاں ہیں ،ہم ماضی کی تلخیاں بھلا کراچھا مستقبل چاہتےہیں
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے بتدریج اپنے ہمسایوں کے ساتھ تعلقات کشیدہ ہو رہے ہیں بھارت ہندتوا سوچ کی وجہ سےدیگر علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات خراب کررہاہے،
کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر، اقوام متحدہ نے بھارت سے جواب طلب کرلیا