ایران کے شہر قم میں کتنے پاکستانی طلبا ہیں؟ رپورٹ جاری

0
43

ایران کے شہر قم میں کتنے پاکستانی طلبا ہیں؟ رپورٹ جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزرات صحت نے کرونا وائرس سے متلعق گلوبل رپورٹ تیار کرلی

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کےشہرقم میں کورونا وائرس کے139کیسز رپورٹ،19 اموات ہوئیں، نیشنل ہیلتھ سائنسز نے رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ،

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ایران کےشہرقم میں 5ہزار پاکستانی طلبا جبکہ 4سو سےزائد عام شہری ہیں، ہفتہ وار5 ڈائریکٹ ایران کی فلائٹس آپریشن بھی عارضی معطل ہیں،چین کے ووہان میں 620 پاکستانی قیام پزیر ہیں جن میں 482میل اور 138 خواتین شامل ہیں.

لیہ کے علاقے پہاڑ پور میں ایران سے واپس آنیوالے شخص،تفتان بارڈر پر ڈیوٹی دینے والے ایف سی اہلکار اور ایک خاتون کو نشتر ہسپتال ملتان کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیاگیا،تینوں مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں،لیہ میں ایران سے واپس آنیوالے 59افراد کو سکریننگ کے بعد کلیئر قرار دیدیاگیا،گوجرانوالہ میں بھی ایران سے زیارت کرکے آنیوالے 350 زائرین کی سکریننگ کا آغاز کردیاگیا۔

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان

پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

واضح رہے کہ پاکستان میں دو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو چکی،ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کے 15 علاقوں میں مشتبہ مریض موجود ہیں، 15 کی تعداد کوئی بڑی تعداد نہیں ہے، ہم اب تک 100 سے زیادہ مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کرچکے ہیں اور الحمدللہ تمام کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ جن 2 لوگوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان لوگوں کا جن سے بھی رابطہ رہا ہے ان میں سے ایک شخص کے تمام رابطوں کے ٹیسٹ کرچکے ہیں جو کہ منفی آئے ہیں جبکہ دوسرے مریض کے رابطے میں رہنے والے افراد کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، اس معاملے پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں ایک پیج پر ہیں اور انتہائی مربوط انداز میں کام کر رہی ہیں

Leave a reply