ایران میں 17 اہم شخصیات کی ہوئی کرونا سے موت، 12 ابھی بھی زیر علاج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی تو مچائی ہے تا ہم ایران میں بھی کرونا سے عام آدمیوں سمیت حکومتی عہدیدار بھی محفوظ نہ رہ سکے، ایران میں 17 اہم ترین عہدیدار کرونا وائرس سے جانوں کی بازی ہار گئے.

ایرانی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس سے اب تک 17 حکومتی عہدیدار موت کے منہ میں جا چکے ہیں جبکہ 12 زیر علاج ہیں۔ ایران کے حکومتی ایوانوں میں ہلاک ہونے والوں میں سپاہ پاسداران انقلاب کے بانی رکن حبیب برزگاری بھی شامل ہیں۔ سابق ایرانی رکن اسمبلی حامد کہرام بھی کرونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ حامد کہرام ایرانی صدر حسن روحانی کی صدارتی مہم کے دوران ان کے صوبائی مہم کے نگران تھے۔

ایران میں مجلس خبرگان رہبری ایران ہاشم بطحائی کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد چل بسے۔ مجلس خبرگان رہبری کو ایرانی نظام میں بنیادی اتھارٹی کی حیثیت حاصل ہے۔ ایران کے آئین نے اس مجلس کو ملک کے رہبر اعلی کے تقرر اور معزولی کا اختیار دیا ہے۔ یہ مجلس 88 ارکان پر مشتمل ہوتی ہے۔ ارکان کا انتخاب براہ راست عوامی ووٹنگ کے ذریعے 8 سال کی مدت کے لیے عمل میں آتا ہے۔

پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر ناصر شبانی بھی کرونا وائرس کی وجہ سے جان کی بازی ہار گئے۔ پاسداران انقلاب کے ایک اور کمانڈر حسین اسد اللہ کی بھی کرونا وائرس سے موت ہو چکی ہے، ایران کے سابق سفیر برائے شام حسین شیخ الاسلام، سابق رکن اسمبلی محمد رضا راہچمانی، رکن پارلیمان فاطمہ راہبر ، محمد علی رمضانی، مصالحتی کونسل کے رکن محمد میر محمدی اور ویٹیکن کے لئے سابق سفیر ہادی خسروشاہی بھی کرونا وائرس سے جاں بحق ہو چکے ہیں

ایران کے حکومتی ایوان میں شامل 12 افراد ابھی بھی کرونا وائرس کی وجہ سے زیر علاج ہیں جن میں ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری، وزیر سیاحت علی اصغر مونسن اور مصالحتی کونسل کے رکن علی ایراوانی،ایران کی نائب صدر برائے امور خواتین معصومہ ابتکار، نائب وزیر صحت ایراج حرارچی، وزیر صنعت رضا رحمانی ، سابق وزیر انصاف مصطفیٰ پورمحمدی ، ارکان اسمبلی مجتبیٰ ذوالنور، زہریٰ الیحان اور معصومہ آغا پور علی شاہی شامل ہیں.

ایران میں کرونا وائرس کے 9625 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں

ایرانی محکمہ صحت کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کے 27107 مریض سامنے آئے جن میں سے 2077 کی ہلاکت ہوئی جبکہ 9625 افراد صحتیاب ہو کر گھروں‌ کو چلے گئے

ایرانی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہانپور کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2206 مزید افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے ،جن کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے

ایرانی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں تبھی کرونا سے بچا جا سکتا ہے

ایرانی انسٹی ٹیوٹ پاستور کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران میں اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت روزانہ کورونا وائرس کے لئے 10 ہزار ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں ، جبکہ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں روزانہ 7 ہزار ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ علی رضا بیگلری کا کہنا تھا کہ ایران روزانہ امریکہ سے زیادہ ٹیسٹ کر سکتا ہے، ایران میں پاستور انسٹی ٹیوٹ میں اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت کرونا وائرس کے لئے ٹیسٹ کی گنجائش روزانہ دو ہزار ٹیسٹ تک پہنچ چکی ہے ، اور یہ ایک بڑی تعداد ہے ، یہاں تک کہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں بھی روزانہ ہزار ٹیسٹ کروائے جاتے تھے ، جبکہ دو ہفتوں تک ایران نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

ایرانی انسٹی ٹیوٹ پاستور کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں کرونا کے ٹیسٹ کے لئے 56 لیبارٹریز کام کر رہی ہیں ،انکو سازو سامان کی فراہمی کا بہترین نیٹ ورک بنایا گیا ہے، عالمی ادارہ صحت کے ماہرین بھی ایران کے اس حوالہ سے کردار کی تعریف کر چکے ہیں.

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

قبل ازیں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے عالمی ادارہ صحت کی ساتویں امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی ہے، بین الاقوامی تنظیموں کیجانب سے دی گئی امداد کے سلسلے میں عالمی ادارے صحت کی کھیپ ایران پہنچی ہے جس میں ادویات اور حفظان صحت سے متعلق مصنوعات شامل ہیں

Shares: