ایران میں کرونا کے 9 ہزار سے زائد مریض صحتیاب، مزید کتنی ہوئی ہلاکتیں؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کے 9625 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں
ایرانی محکمہ صحت کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کے 27107 مریض سامنے آئے جن میں سے 2077 کی ہلاکت ہوئی جبکہ 9625 افراد صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے
ایرانی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر کیانوش جہانپور کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2206 مزید افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے ،جن کو آئسولیٹ کر دیا گیا ہے
ایرانی حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں میں رہیں تبھی کرونا سے بچا جا سکتا ہے
ایرانی انسٹی ٹیوٹ پاستور کے سربراہ کا کہنا ہے کہ ایران میں اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت روزانہ کورونا وائرس کے لئے 10 ہزار ٹیسٹ کیے جا سکتے ہیں ، جبکہ امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں روزانہ 7 ہزار ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ علی رضا بیگلری کا کہنا تھا کہ ایران روزانہ امریکہ سے زیادہ ٹیسٹ کر سکتا ہے، ایران میں پاستور انسٹی ٹیوٹ میں اٹھائے گئے اقدامات کی بدولت کرونا وائرس کے لئے ٹیسٹ کی گنجائش روزانہ دو ہزار ٹیسٹ تک پہنچ چکی ہے ، اور یہ ایک بڑی تعداد ہے ، یہاں تک کہ اسٹینفورڈ یونیورسٹی میں بھی روزانہ ہزار ٹیسٹ کروائے جاتے تھے ، جبکہ دو ہفتوں تک ایران نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
ایرانی انسٹی ٹیوٹ پاستور کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران میں کرونا کے ٹیسٹ کے لئے 56 لیبارٹریز کام کر رہی ہیں ،انکو سازو سامان کی فراہمی کا بہترین نیٹ ورک بنایا گیا ہے، عالمی ادارہ صحت کے ماہرین بھی ایران کے اس حوالہ سے کردار کی تعریف کر چکے ہیں.
پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ
بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور
لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟
کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟
ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان
قبل ازیں کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے عالمی ادارہ صحت کی ساتویں امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی ہے، بین الاقوامی تنظیموں کیجانب سے دی گئی امداد کے سلسلے میں عالمی ادارے صحت کی کھیپ ایران پہنچی ہے جس میں ادویات اور حفظان صحت سے متعلق مصنوعات شامل ہیں