اضافی زمین پر قبضہ؛ سینٹورس مال چاروں اطراف سے خار دار تاریں لگا کر سیل

0
56

15 فٹ اضافی قبضہ پر سینٹورس مال چاروں اطراف سے خار دار تاریں لگا کر سیل کردیا گیا ہے

سی ڈی اے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سنتورس نے 15 فٹ اضافی پر ٹاور بنا لیا ہے اور تین فلور اضافی بنا رکھے ہیں اس خلاف ورزی پر صفا گولڈ مال کے اضافی فلور ہائی کورٹ نے سیل کئے ہوئے ہیں. سی ڈی اے کے مطابق؛ بغیر کمپلیشن ستر فیصد فلیٹ لوگوں کو بیچ کر اربوں روپے بٹور چکے ہیں. جبکہ سنٹورس نے بلڈنگ ٹاور میں دبائی جگہ کے علاوہ ، بیس بیس فٹ اضافی جگہ پر جنریٹر اور بیسمنٹ بنا لی ہے.

ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سی ڈی اے اسلام آبا نے کہا ہے کہ مرکزی روڈ کے ساتھ کی بیس کنال جگہ پارک کے نام پر دبائی ہوئی ہے جبکہ اس کے علاوہ بلڈنگ میں بے شمار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جسکے نوٹس بار بار بجھوائے گئے مگر اس پر عمل درآمد کی جگہ دھونس دھاندلی اور احتجاج کی دھمکی دی جاتی رہی ہے قانون کی عمل داری کو سی ڈی اے یقینی بنائے گا.

خیال رہے کہ اسلام آباد کے سب سے بڑے شاپنگ مال سینٹورس کو سیل کر دیا گیا ہے۔ سینٹورس مال کو چاروں اطراف سے خار دار تاریں لگا کر سیل کیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری سینٹورس مال کے اطراف میں تعینات ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور فائر سیفٹی اقدامات نہیں اٹھائے گئے جبکہ آگ سے عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ازالہ نہیں کیا گیا۔

سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول کی جانب سے سینٹورس مال کو سیل کیا گیا ہے، ڈائریکٹر بیلڈنگ کنٹرول نے دروازے پر نوٹس لگایا ہے کہ سینٹورس مال کو غیر قانونی استعمال پر سیل کیا گیا ہے۔ سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اور اسلام آباد انتظامیہ نے رات گئے سنٹورس مال سے گارڈز اور مال انتظامیہ کو باہرنکال کر مال کو سیل کیا تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اسلام آباد کا سب سے بڑا شاپنگ مال سینٹورس سیل
پوری نیند خواتین کو عملی زندگی میں کامیاب بنا سکتی ہے. تحقیق
ہسپانیہ ساختہ جنگی بحری جہاز ’جلالۃ الملک حائل ‘ کی شاہی بحریہ میں باضابطہ شمولیت
خیال رہے کہ یہ شاپنگ مال اس سے قبل بھی خبروں میں آتا رہا ہے حال ہی میں گزشتہ دنوں شاپنگ مال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے شاپنگ مال اور اس سے منسلک رہائشی ٹاور کو سیل کرتے ہوئے 7 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی اور تین دن میں رپورٹ طلب کی تھی۔ جبکہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ مرتب کی جس کے مطابق مال کے فوڈ کورٹ میں واقع ریسٹورنٹ میں آگ لگی جہاں آگ بھڑکانے والا میٹریل ہونے کی وجہ سے آگ پھیل گئی۔ ایمرجنسی ایگزٹ کی جگہ مناسب روشنی کا انتظام نہیں تھا جبکہ مال کی بالائی منزلوں پر وینٹی لیشن نہ ہونے کی وجہ سے دھواں بھرگیا۔ کمیٹی حتمی رپورٹ دو روز میں مکمل کرکے وزارت داخلہ کو پیش کی گئی تھی.

دوسری جانب اسلام آباد کے تاجروں نے جناح ایونیو بندکر دیا ،تاجروں نے پارلمنٹ کو جانے والی سڑک مکمل بلاک کر دی تاجروں کا کہنا ہے کہ سینٹورس کو کھولا جائے ورنہ پورا اسلام آباد بند کر دیں گے،

وزیراعظم‌ آزاد کشمیر تنویر الیاس سو دن میں ہی فلاپ،کارکردگی زیرو،اراکین بھی بول پڑے

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

Leave a reply