مشکل حالات، قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، اپوزیشن کی حکومت کو پیشکش
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما ،رکن قومی اسمبلی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عوام کی اصل خدمت بلدیاتی ادارے ہی کرتے ہیں
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو مضبوط کرنا پاکستان کے آئین کو مضبوط کرنا ہے ،بلدیاتی اداروں کی مضبوطی سے پاکستان میں جمہوریت مضبوط ہو گی بلدیاتی نظام کی بحالی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر 7ماہ تک عمل نہ ہوا ،سپریم کورٹ کے بار بار نوٹس پر بلدیاتی ادارے بحال ہوئے بلدیاتی نمائندے عوام سے وعدے کرکے منتخب ہوئے تھے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کو دو تہائی اکثریت کے بغیر نہیں بدلا جا سکتا خیبرپختونخوا میں نافذ کیا جانے والا بلدیاتی نظام اختیارات کے بغیر ہے لوکل گورنمنٹ کے نمائندوں کو با اختیارات بنانا ہوگا پاکستان کی معیشت دیوالیہ ہو چکی ہے سیاست اور معیشت شدید عدم تحفظ کا شکار ہے ، امریکہ آج ہم سے بات نہیں کرنا چاہتا پاکستان کو قرض دینے والے ممالک آج پیچھے ہٹ چکے ہیں،پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی سے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے ،
ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ منی بجٹ ہماری معاشی خودمختاری کا سرنڈر ہے،اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کی برانچ بن چکا ہے ،منی بجٹ کی ڈٹ کر مخالفت کریں گے،ووٹ آپ کے نہیں ہیں، ووٹ سہولت کاری سے آئیں گے، معاشی خود مختاری پر سرنڈر نہ کریں، منی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے،گورنر اسٹیٹ بینک کے روپ میں وائسرائے آ چکا ہے، گزارش کرتا ہوں اسٹیٹ بینک اور منی بجٹ بل پاس نہ کریں،مشکل حالات سے نکلنے کیلئے قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے،اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کی لوکل برانچ بن گیا ہے ،پاکستان انٹرنیشنل مالیاتی اداروں کی کالونی بن چکا ہے ،مہنگائی کے خلاف ڈھال بننا ہوگا،منی بجٹ کی ڈٹ کرمخالفت کریں گے،
قومی اسمبلی کےا جلاس کے دوران اپوزیشن نے شور شرابہ کیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مالی خود مختاری کا تحفظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،آج پاکستان مالی مشکلات سے دوچار ہے،مالی مشکلات کے پیچھے عوامل کو دیکھنا ہوگا،پاکستان کی معاشی صورتحال گزشتہ 3سال کے دوران نہیں بگڑی،معاشی صورتحال کب سے خراب ہوئی ہے سب کو پتہ ہے،مالی مشکلات کے پیچھے عوامل کو دیکھنا ہوگا کورم پورا کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے
قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ قومی اسمبلی سے منظور ہونا قومی خودکشی ہوگی ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منی بجٹ روکنے کے لئے متحدہ اپوزیشن کے ساتھ مل کر مشترکہ حکمت عملی بنائیں گے پاکستان کی معاشی خودمختاری خطرے میں ہے منی بجٹ کے ملک اور قوم کے لئے تباہ کن اثرات پر حکومتی ارکان اوراس کے اتحادیوں کے احساس کو جگانے کی کوشش کریں گے موجودہ حکومت قومی سلامتی کے لئے خطرہ بن گئی ہے ایک اور منی بجٹ کینسر کا علاج اسپرین سے کرنے کے مترادف ہے حکومت آئی ایم ایف کا تیارکردہ منی بجٹ نہ دے، استعفی دے تبدیلی کا سونامی معیشت، روزگار اور عوام کی خوشیوں کو نگل گیا ہے عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کا ریلیف اب تک عوام کو نہیں مل سکا عوام کے لئے اعلان کردہ معاشی ریلیف پیکج کا اثر تو نہیں نہیں پہنچا البتہ بجلی گیس اور اشیاءکی قیمت مزید بڑھ چکی ہے
دوسری جانب منی بجٹ کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں نے بھی لائحہ عمل بنا لیا ہے، متحدہ اپوزیشن کی جانب سے بھر پور مزاحمت کا فیصلہ کیا گیا ہے، اپوزیشن رہنماؤں نے آپس میں رابطے شروع کر دیئے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، ن لیگ کے صدر شہباز شریف، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری، اور ن لیگ کے قائد نواز شریف سمیت دیگر رہنماوٴں نے آپس میں رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے
قبل ازیں پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت 600 ارب روپے کا منی بجٹ بم گرانے جا رہی ہے، پاکستان آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کیوں چل رہا ہے؟ ایڈجسٹمنٹ اخراجات میں کٹوتیوں اور ٹیکس چھوٹ میں کمی کی وجہ سے بے روزگاری اور افراط زر میں اضافہ ہوگا عوام کو آگے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، کیا یہ وہ تبدلی ہے جس کا تباہی سرکار نے وعدہ کیا تھا؟ یہ ملک کو مدینہ کی ریاست نہیں، آئی ایم ایف کی کالونی بنا رہے ہیں، پہلے کہتے تھے آئی ایم ایف نہیں جائیں گے پی ٹی آئی حکومت یو ٹرن لے کر آئی ایم ایف چلی گئی، پھر کہتے تھے منی بجٹ نہیں ہوگا، اب منی بجٹ بم گرا رہے ہیں، جس سے مہنگائی کی سونامی آئے گی
نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار
جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس
اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب
نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف
اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس
نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت
گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز
جاوید لطیف نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں،مریم نواز
قائمہ کمیٹی اجلاس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، رانا شمیم کے نہ آنے پرجاوید لطیف کا بڑا اعلان