کباڑ کے گودام میں آتشزدگی،11 افراد زندہ جل گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کباڑ کے گودام میں آگ لگنے سے 11 افراد زندہ جل گئے

آگ لگنے سے 11 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے، واقعہ بھارت میں پیش آیا، بھارتی حیدر آباد کے علاقے بویا گوڈا میں کباڑ کے گودام میں خوفناک آتشزدگی ہوئی، آگ کے نتیجے میں مرنے والوں کا تعلق بہار سے ہے اور وہ سب لوگ گودام میں کام کرتے تھے، آگ کیسے لگی اس پر تحقیقات جاری ہیں تا ہم کہا جا رہا ہے کہ شارٹ سرکٹ سے آگ لگی، آگ لگنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں ،آگ کو بجھایا اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا،

حیدرآباد کے ڈی سی پی سینٹرل زون کا کہنا ہے کہ آگ کے نتیجے میں جل کر مرنے والے تمام 11 افراد کی لاشوں کو نکال لیا گیا ہے، آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے، جس وقت آگ لگی اسوقت گودام میں 12 افراد موجود تھے جن میں سے 11 کی موت ہو گئی ہے، ایک شخص زندہ بچا ہے،

تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے آتشزدگی کے واقعہ میں بہار کے مزدوروں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اورانہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے ،وزیراعلیٰ نے مزدوروں کی لاشوں کو بہار بھیجنے کے انتظامات کرنے کا بھی حکم دیا ہے، لاشیں بری طرح جھلس چکی ہیں، ایسی صورت حال میں ان کی شناخت کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا، مرنے والوں کے لواحقین بھی ہسپتال پہنچ چکے ہیں اور ایک کہرام کا سا سماں ہے،یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ مرنے والے آپس میں رشتے دار تھے اور ایک ہی جگہ کام کرتے تھے،

پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی

پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے

لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نوجوان جوڑے پر تشدد کیس، پانچویں ملزم کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟ عدالت کا تفتیشی سے سوال

بھارتی فوجی افسر نے کی جونیئر اہلکار کی بیوی سے زیادتی کی کوشش

Comments are closed.