کابل دھماکوں میں طالبان کا کتنا جانی نقصان ہوا،ذبیح اللہ مجاہد نے بتا دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کابل دھماکوں میں طالبان کو کوئی جانی نقصان نہیں اٹھانا پڑا

ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ دھماکہ اس علاقے میں ہوا جو امریکی فورسز کے کنٹرول میں ہے،

ترجمان اقوام متحدہ انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر کیاگیا حملہ خفیہ تھا،امید ہے دھماکہ کے ذمہ داروں کو جلد از جلد سزا دی جائے گی، ہمارے پاس افغانستان میں میڈیکل سپلائیز کے چند دن باقی ہیں،اگلے چند دنوں میں پاکستان سے سپلائی پہنچنے کا امکان ہے

قبل ازیں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ طالبان نے کابل ایئر پورٹ کے آپریشن سے متعلق درخواست کی تھی سیکیورٹی خدشات کے باعث طالبان کی درخواست پر حتمی فیصلہ ابھی نہیں کی طالبان نے کابل میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی تھی کابل ائیرپورٹ آپریشن سے متعلق طالبان سے بات چیت جاری ہے

دوسری جانب مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان میں موجودہ صورتحال کا ذمہ دار ٹھہرانا بالکل غلط ہے۔ پاکستان نے امریکی جنگ میں ساتھ مل کر کام کیا مگر اس کے بعد پاکستان پر منفی ردعمل آیا 9/11 کے بعد ہزاروں پاکستانی فوجی اپنے ہی ملک میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا پاکستان نے افغان نیشنل آرمی سے کہا تھا ہے کہ وہ لڑائی نہ کرے؟

دوسری جانب کابل ایئر پورٹ پر دھماکوں سے اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق اموات کی تعداد 90 ہو گئی ہے ,دوسری جانب طالبان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ کابل دھماکوں میں جاں بحق 60 افراد میں28 طالبان تھے،کابل دھماکوں کے باوجود انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی،کابل دھماکوں میں انہوں نے امریکی فوجیوں سے زائد اپنے بندے گنوائیں۔ امریکہ کو اپنے انخلاء مکمل کرنے کے لیے 31 اگست کی آخری تاریخ بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے افغانستان کے تمام ایئر پورٹس پر واچ ٹاور قائم کیے جائیں گے

واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں

طالبان کی حمایت میں بولنے پر بھارت میں دو مقدمے درج

حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ سے طالبان رہنماؤں کی ملاقات، بڑی یقین دہانی کروا دی

طالبان رہنما متحرک، حامد کرزئی کے بعد گلبدین حکمت یار سے ملاقات

امریکا اور اس کے حواریوں کی طرح بھارت بھی کشمیر سے بھاگے گا، سید علی گیلانی

افغان طالبان کا خواتین سمیت سب شہریوں کو اپنی ملازمتوں پر جانے کی ہدایت

ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ

افغانستان سے غیر ملکی صحافیوں کا انخلا ،وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

افغان طالبان نے حکومت سازی کے حوالہ سے اہم اعلان کر دیا

مودی افغان طالبان کے سامنے "جھکنے” کو تیار

اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اسامہ بن لادن نائن الیون کے حملوں میں ملوث تھا ،ذبیح اللہ مجاہد

سابق صدر حامد کرزئی، عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے نظر بند کردیا

جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے، جوبائیڈن کا کابل دھماکوں پر ردعمل

امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز

کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

افغانستان سے انخلا،پاکستان امریکہ کی مدد کو تیار، سندھ حکومت کا بھی بڑا فیصلہ

Comments are closed.