کرونا وارئرس، چین سے پاکستان براہ راست فضائی آپریشن بحال

0
43

کرونا وارئرس، چین سے پاکستان براہ راست فضائی آپریشن بحال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان فضائی آپریشن آج سے بحال ہوگیا ہے، فضائی آپریشن کرونا وائرس کے باعث بند کیا گیا تھا، آج 9 بجے ارومچی سے سدرن چائنا ایئر کی پرواز سی زیڈ 6007 اسلام آباد پہنچی۔

چین سے آنے والی پرواز کے ذریعے 61 پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں،اس موقع پراسلام آباد ایئرپورٹ پروزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا بھی موجود تھے جوسکریننگ کی نگرانی کر رہے ہیں،

چین سے دوسری پرواز10 بج کر40 منٹ پر اسلام آباد پہنچے گی،

واضح رہے کہ 40 طلبہ رات گئے دوحا سے پرواز کیو آر 632 میں اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے تھے۔ مجموعی طور پر چین سے 101 پاکستانی اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچ گئے،چین سے پہنچنے والے مسافروں کی اسلام آباد ایئرپورٹ پر سکریننگ کی گئی ۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق چین سے آنے والے طلباء کو میڈیکل چیک اپ کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی

پاکستان نے کرونا وائرس کی وجہ سے چین کیلئے29 جنوری کو فضائی آپریشن عارضی طور بند کر دیا تھا، براہ راست فضائی آپریشن معطلی کا لیٹر 2 فروری تک کیلئے جاری کیا گیا تھا۔سینئر جوائنٹ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویڑن عبدالستار کھوکھر نے بتایا کہ فضائی آپریشن پر پابندی میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دنیا کے مختلف ممالک میں کرونا وائرس سامنے آنے پر عالمی ادارہ صحت نے گلوبل ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ ڈبلیو ایچ او کے چیف ٹیڈروس ایدھینوم کا کہنا ہے کہ وائرس کا کمزور طبی نظام والے ممالک میں پھیلنے کا خدشہ ہے۔انہوں نے چینی حکام کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے کی گئی کوششوں کو بہترین قرار دیا۔

کورونا وائرس  یورپ میں قدم جما رہا ہے اور جرمنی کے مغربی شہر سارلینڈمیں کورونو وائرس کا ایک اور مشتبہ مریض سامنے آیا ہے۔ یہ جرمنی میں دوسرا مشتبہ کیس ہے۔

سرکاری ترجمان کے مطابق ، مریض ہمبرگ کے یونیورسٹی اسپتال میں زیرنگرانی رکھا گیا ہے۔ حکومتی ترجمان الیگزینڈر زائر نے کہا ہیمبرگ کے سارلینڈ یونیورسٹی اسپتال میں فی الحال ایک شخص موجود ہے جو ممکنہ طور پر کورونو وائرس سے متاثر ہوسکتا ھے۔ ان کے مطابق مریض کے خون کے ٹیسٹ کئے جا رہیں ہیں اور ان کو یونیورسٹی ہسپتال میں ایک الگ تھلگ کمرے میں رکھا گیا ہے۔

امریکا نے اپنے شہریوں کو چین کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ اقوام متحدہ میں چینی سفیر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کو شکست دینے کی کوشش میں چین اس وقت مشکل حالات میں ہے جس کے لیے عالمی یکجہتی ضروری ہے۔ چینی شہر ووہان میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دو ہسپتالوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے جو تین فروری تک آپریشنل ہو جائے گا۔

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے،

ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ دنیابھرمیں 6ہزار 52افراد میں کروناوائرس کی تشخیص ہوچکی ہے،کرونا وائرس کے 99 فیصد مریض چین میں ہیں،چین کے علاوہ14ممالک میں کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں،چین کےعلاوہ دیگر ممالک میں کروناوائر س سے اموات نہیں ہوئیں

Leave a reply