کرونا وائرس، پشاور میں مشتبہ کیس رپورٹ، مریض ہسپتال داخل

کرونا وائرس، پشاور میں مشتبہ کیس رپورٹ، مریض ہسپتال داخل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں کرونا وائرس کا مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے

ترجمان ہسپتال کے مطابق چین سے آئے ضیاالرحمان کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیاگیا،23سالہ ضیاالرحمان کاتعلق ارمڑ سےہے،مشتبہ مریض کے خون کے نمونوں کو این آئی ایچ بھجوا دیا گیا ہے

دوسری جانب کرونا وائرس سے چین میں ایک روز میں مزید 97 افراد ہلاک ہوگئے، مرنے والوں کی تعداد 908 ہوگئی، متاثرین کی تعداد 40 ہزار سے بڑھ گئی۔

چینی حکام کے مطابق 1 لاکھ 87 ہزار 518 افراد کو طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے وائرس کی تحقیق کے لیے ماہرین کی ٹیم بیجنگ بھیج دی۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت نے ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کیلئے صوبوں کے ساتھ ملکر مربوط اقدامات کو یقینی بنایا ہے، وزارت ہیلتھ میں ایمرجنسی آپریشن سیل بنایا ہے جو تازہ صورتحال کی نگرانی کررہی ہے، کورونا وائرس پر ایمرجنسی گروپ بنایا ہے، کور گروپ روزانہ کی بنیاد پر صورتحال کا جائزہ لیتا ہے، روزانہ کی بنیاد پر کیے جانے والے فیصلوں پر عمل درآمد کو کو یقینی بناتا ہے،

ڈاکٹر ظفر مرزا کا مزید کہنا تھا کہ تمام ایئرپورٹس اور داخلی مقامات پر سکریننگ کے نظام کو مضبوط بنایا ہے،تمام بین الاقوامی اداروں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ کروناوائرس سے چھاتی کاانفیکشن ہوتاہےجونمونیاکی شکل اختیارکرلیتاہے،کرونا وائرس ایک انسان سے دوسرےانسان میں منتقل ہوتا ہے،یہ بیماری جانوروں سے انسانوں میں منتقل ہوئی،ریسرچ کے مطابق کرونا وائرس کے3فیصدمریضوں کی اموات ہوتی ہیں،بیماری میں شدت ہے لیکن مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے

Comments are closed.