کشمیریوں کو یو این قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے،او آئی سی سیکرٹری جنرل

0
40

کشمیریوں کو یو این قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے،او آئی سی سیکرٹری جنرل

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں او آئی سی وزرا خارجہ اجلاس جاری ہے

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اجلاس سے خطاب کر چکے ہیں،و زیراعظم عمران خان بھی اجلاس میں موجود ہیں،

او آئی سی سیکرٹری جنرل حسن ابراہیم نے او آئی سی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جار ی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا،مسئلہ کشمیر حل طلب معاملہ ہے جس کا حل ضروری ہے،بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی بھارت نے کشمیرکی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدام پر تشویش ہے کشمیریوں کو یو این قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے

او آئی سی سیکرٹری جنرل حسن ابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین سے متعلق اسرائیل کی پالیسی پر تشویش ہے فلسطینیوں کو بنیادی حقوق سے محروم نہ کیاجائے،فلسطین میں اسرائیل جارحیت قابل مذمت ہے،خطے میں امن اور استحکام کے خواہاں ہیں مسلمان ممالک کواوآئی سی کی سپورٹ کی ضرورت ہے، افغانستان پر اوآئی سی اجلاس کامیاب رہا افغانستان میں امن ،بحالی اور معاشی استحکام مغرب کے لیے بھی اہم ہے،یمن مسئلے کا پائیدار حل ہونا چاہیے یمن میں خونریزی فوری بند ہونی چاہیے،یمن تنازعہ سے وہاں کےعوام متاثرہو رہے ہیں،شام کے مسئلے کا حل ہونا چاہیے ،جاری تنازعات سے عوام متاثر ہیں،دنیا بھر میں کورونا کا سامنا ہوا،معاشی مشکلات آئیں،کورونا سے خوراک کی قلت کا سامنا رہا ،بےروزگاری بڑھی ،فوڈ سیکیورٹی ،روزگار،معیشت ذراعت اور صنعتوں کی بحالی کےلیےکوشش کرنی چاہیے،

او آئی سی سیکرٹری جنرل حسن ابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ روہنگیا مسلمانوں کی باعزت وطن واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں،تعلیم کا فروغ ،نوجوانوں کی تربیت کےلیے موثر پروگرامز اور اسکالرشپس پیداکرنے کی ضرورت ہے،حوثی باغیوں کےشہری آبادی پرحملے قابل مذمت ہیں،اقوام متحدہ نے 15مارچ کواسلاموفوبیا کیخلاف دن منانے کا فیصلہ کیا،اسلاموفوبیا کے خلاف حکمت عملی وضع کی جائے مالیاتی بحران سے نمٹنے کےلیے سب کو ملکر آگے جانا ہوگا،روس یوکرین جنگ سے خطے میں جاری صورتحال پر منفی اثر ہوا روس یوکرین کے درمیان موثر اوربامعنی مذاکرات کی ضرورت ہے،بھارت کی طرف سے کشمیرکی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدام پر تشویش ہے،

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اوآئی سی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوآئی سی 2 ارب مسلمانوں کی مشترکہ آوازہے افغانستان میں جاری صورتحال دنیا کے سامنے ہے، افغانستان میں نئی حکومت ،انسانی بحران اور افغانوں کی مدد چیلنج رہا، او آئی سی کے ذریعے دنیا کی توجہ افغانستان کی جانب مبذول کرانا چاہتےہیں۔اسلامو فوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں پیشر فت خوش آئند ہے ،پاکستان نےاسلام وفوبیا کے خلاف قرارداد کیلئےکردارادا کیا، یواین نے ہماری آوازپر 15مارچ کواسلاموفوبیا سےمتعلق عالمی دن مقررکیا، پاکستان نے دنیا میں ہر فورم پر اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھائی، ہم نے خطے میں امن کی بات کی اور استحکام کے لیے اقدامات کرتے رہےہیں، پاکستان او آئی سی کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ پاکستان نے اکنامک ڈپلومیسی کوفروغ دیا، افغانستان کو دہائیوں چیلنجز اور مشکلات کا سامنا رہا، پاکستان نے افغانستان کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کیا، پاکستان نےافغانستان سے متعلق اوآئی سی خصوصی اجلاس کی میزبانی کی،افغانستان میں انسانی بحران سے بچنے کیلئے ٹرسٹ فنڈ قائم کیاگیا-انہوں نے کہا کہ آج مسلمان ممالک میں بیرونی مداخلت جاری ہے، فلسطینیوں کو ان کا حق نہیں دیا جا رہا، مسلم ممالک کومشرق وسطیٰ میں تنازعات کا سامنا ہے،تنازعات کے باعث ترقی کاعمل متاثرہوتا ہے، دنیا میں تنازعات کا بڑاحصہ مسلم ممالک میں ہے، تنازعات کے خاتمے کیلئے امہ کے درمیان تعاون،روابط کافروغ ضروری ہے۔

شاہ محمود نے کہا کہ فلسطین کےمسلمانوں کوان کاحق نہیں دیا جارہا، مقبوضہ کشمیراورفلسطین گزشتہ 7 دہائیوں سے قبضے کا شکارہیں، بطوررکن ملک پاکستان مسلم ممالک کےدرمیان رواداری کوفروغ دےگا، اوآئی سی مسلم امہ کےدرمیان اتحاد اوریکجہتی کیلئے کام کررہی ہے، مشرق اورمغرب کےدرمیان کشیدگی سےعالمی امن کوخطرہ ہے، دنیا میں دولت کی غیر منصفانہ تقسیم سے غربت میں اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں خونریزی جاری ہے، آرایس ایس نظریےسے متاثربھارتی حکومت کشمیرمیں ظلم ڈھارہی ہے، کشمیری حق خودارادیت کی جنگ لڑرہےہیں افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان سمیت دہشت گردگروپوں کے خلا ف موثر حکمت عملی کی ضرورت ہے-

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد او آئی سی اجلاس سے قبل پھولوں اور رکن ممالک کے پرچموں سے سج گیا،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جڑواں شہروں میں عام تعطیل کی گئی ہے,او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں منظوری کے لئے متعدد اہم قراردادیں پیش کی جائیں گی اجلاس میں وزرائے خارجہ ، نائب وزرائے خارجہ ، مستقل نمائندوں، 15 مبصر ممالک کے نمائندوںسمیت 675 سے زائد مبصریں شرکت کررہے ہیں اجلاس کے اختتام پر مشترکہ پریس کانفرنس اور اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا جائے گا

او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس،وفود 23 مارچ کی پریڈ میں شریک ہوں گے،طاہر اشرفی

علامہ طاہر اشرفی کا تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ کے ہمراہ امام بارگاہ کا دورہ

8 سالہ بچے پر توہین مذہب کا الزام، طاہر اشرفی نے حقیقت بتا دی

مسیحی برادری کے قائدین پر حملہ، طاہر اشرفی کا بڑا اعلان

علامہ طاہر اشرفی کتنی تنخواہ لے رہے؟ خود ہی بتا دیا

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

کوئی پگڑی والا ہے یا داڑھی والا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت سب کے ایمان کا حصہ ہے،علامہ طاہر اشرفی

پاکستان میں او آئی سی کانفرنس،چودھری شجاعت نے بھی بڑی بات کہہ دی

تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

آپ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر ایسی بات نہیں کر سکتے،چیف جسٹس

لوگوں نے حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیا تھا،205 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ

وزیراعظم کی ہدایت پراو آئی سی اجلاس میں کشمیری قیادت کو دعوت، بھارتی اعتراض مسترد ا

او آئی سی اجلاس، مصری وزیر خارجہ کی 24 برس بعد پاکستان آمد

او آئی سی اجلاس، وزیراعظم عمران خان کے خطاب کا شیڈول جاری

Leave a reply