خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

0
281
خاتون-کے-ساتھ-زیادتی-،عدالت-کا-چھ-ماہ-تک-گاؤں-کی-خواتین-کے-کپڑے-مفت-دھونے-کا-حکم #Baaghi

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خاتون کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو عدالت نے انوکھی سزا سنا دی، عدالت نے ملزم کو چھ ماہ تک خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم دے دیا

واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں بھارتی ریاست بہار کے مدھوبنی علاقے کی اے ڈی جی کورٹ نے خاتون کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو سزا سنائی ، ملزم دھوبی ہے، اسلئے عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزم اگلے چھ ماہ خواتین کے کپڑے مفت دھوئے گا اور استری کرے گا، لانڈری پر آنیوالی کسی بھی خاتون کے کپڑے دھونے سے انکار نہیں کرےگا، مقامی عدالت نے ملزم کی جانب سے فیصلہ ماننے پر اسے رہا کرنے کا حکم دے دیا، ملزم کا نام للن کمار ہے اور عدالت کے جج اویناش کمار نے فیصلہ سنایا

ملزم کی عمر بیس برس ہے اور اس پر رواں برس 17 اپریل کو ایک خاتون نے زیادتی کا الزام لگایا تھا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو 19 اپریل کو گرفتار کر لیا تھا ،ملزم کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی تھی تا ہم بعد میں خاتون جس نے زیادتی کا الزام لگایا تھا اس نے صلح کر لی، عدالت نے صلح نامہ کا پتہ چلتے ہی ملزم کو انوکھی سزا سنائی اور کہا کہ اگر ملزم رہا ہونے کے بعد چھ ماہ تک خواتین کے کپڑے مفت دھوئے گا تو اسے رہا کیا جائے گا جس پر عدالت میں ملزم للن کمار کے وکیل نے کہاکہ ان کا موکل اپنے پیشے کے ذریعے سماج کی خدمت کرنا چاہتا ہے ،ملزم نےعدالت میں کہا کہ وہ گاؤں کی تمام خواتین کے کپڑے دھوئے اور استرے کرے گا،

واضح رہے کہ اے ڈی جے اویناش کمار اپنے منفرد فیصلوں کے لیے جانے جاتے ہیں۔ اس سال اپریل میں ایک استاد نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے دنوں میں بھی سکول کھولا تھا جب انکے خلاف درخواست آئی تو جج اویناش کمار نے اس شرط پر ضمانت دی تھی وہ پہلی سے پانچویں جماعت کے 5 غریب بچوں کو تین ماہ تک مفت میں پڑھائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے تشدد کے الزام میں گرفتار ایک شخص کو اس شرط پر ضمانت دی تھی کہ وہ اپنے گھر کے ارد گرد موجود نالوں کی صفائی کرے گا.گزشتہ سال ستمبر میں انہوں نے ایک ملزم کو اس شرط پر ضمانت دی تھی کہ وہ ایک ماہ تک مندر میں معمار کے طور پر کام کرے گا۔ اسی طرح انہوں نے مئی 2021 سے جیل میں قید ملزم راجیو کمار اور نتیش کمار کو اس شرط پر ضمانت دی کہ وہ سیلاب متاثرین کو مفت میں دالیں فراہم کریں گے

‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

سپریم کورٹ نے صحافی مطیع اللہ جان کے اغوا کا نوٹس لے لیا

کسی کی اتنی ہمت کیسے ہوگئی کہ وہ پولیس کی وردیوں میں آکر بندہ اٹھا لے،اسلام آباد ہائیکورٹ

پریس کلب پر اخباری مالکان کا قبضہ، کارکن صحافیوں نے پریس کلب سیل کروا دیا

صحافیوں کو کرونا ویکسین پروگرام کے پہلے مرحلے میں شامل کیا جائے، کے یو جے

کیوں ان صحافیوں کے پیچھے پڑ گئے جو حکومت یا کسی اور کے خلاف رائے دے رہے ہیں،عدالت

نازیبا ویڈیوز بنا کر خواتین کو بلیک میل کرنے والی خاتون گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

یہ ہے لاہور، ایک ہفتے میں 51 فحاشی کے اڈوں پر چھاپہ،273 ملزمان گرفتار

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

Leave a reply