خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،چیف الیکشن کمشنر برہم
خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،چیف الیکشن کمشنر برہم
بنوں کی تحصیل بکاخیل میں انتخابات ملتوی ہونے کے کیس کی سماعت ہوئی
ڈی آر او اور ریٹرننگ افسر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، وکیل جے یو آئی نے کہا کہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ مسلح افراد کے ہمراہ پولنگ میٹریل لیکر فرار ہوئے ،صوبائی وزیر انکے بھائی اور بیٹے براہ راست ملوث ہیں،کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ایف آئی آر میں وزیر اور انکے بھائی کی جگہ پولیس نے نامعلوم افراد درج کیا، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ڈی آر او صاحب یہ معاملہ انتہائی سنجیدہ نوعیت کا ہے، منطقی انجام تک پہنچائیں گے،کوئی حکومتی عہدیدار ملوث ہوا تو اسکے خلاف بھی کارروائی ہوگی، کسی نے ملزمان کو بچانے کی کوشش کی تو وہ نہیں بچے گا،
چیف الیکشن کمشنرنے ڈی پی او بنوں کی سرزنش کی اور کہا کہ اس سے زیادہ اور کیا ہوگا کہ پولنگ سٹیشن سے عملہ اغواء ہوگیا،خواتین کو پولنگ سٹیشنز سے اغواء کرنا انتہائی سنگین واقعہ ہے،ڈی آر او صاحب آپ تو بنوں کے ڈپٹی کمشنر بھی ہیں یہ سب کیسے اور کیوں ہوا؟ پولنگ سٹیشنز کو تباہ و برباد کر دینا معمولی بات نہیں، پولیس کے پاس تحریری درخواستیں بھی آئی تھیں اور بیانات بھی،
ڈی پی او نے کہا کہ ڈی ایس پی کینٹ بنوں کی سربراہی میں جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے،ابھی تک 18 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں، شکایت کنندگان اور مغوی پولیس اہلکاروں کے بیانات بھی قلمبند کر چکے
واضح رہے کہ پولنگ اسٹیشن پر حملہ کے الزام میں صوبائی وزیر شاہ محمد کے بھائی و بیٹے پرمقدمہ درج کیا گیا ہے، بنوں کی تحصیل بکاخیل میں بلدیاتی انتخابات کے روز پولنگ اسٹیشن پر حملے میں ملوث شاہ محمد وزیر کے بھائی سمیت 21 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضلع بنوں کی تحصیل بکاخیل میں امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے اتوار کوہونے والے بلدیاتی انتخابات کی پولنگ ملتوی کردی تھی ڈپٹی کمشنر،ڈی آر او بنوں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں نے تحصیل بکاخیل کے کچھ پولنگ سٹیشنوں پر ناخوشگوار واقعات اور تحصیل میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کی نشاندہی کی ،چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا نے بھی دونوں افسران کے موقف کی تائید کی۔ مذکورہ بالارپورٹوں کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے تحصیل بکاخیل میں پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔الیکشن کمیشن نے یہ واضح کیا کہ قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے اور ووٹروں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا پورا موقع دیا جائیگا،کسی قانونی خلاف ورزی پر بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔
کیپٹن صفدر کا کورٹ مارشل کرو، اب سب اندرجائیں گے،مبشر لقمان کا اہم انکشاف
مریم نواز کی گرفتاری کی تیاریاں شروع
دوسروں کی عزت کی دھجکیاں اُڑاؤ ، پگڑیاں اچھالو تو احتساب ہو رہا ہے،مریم اورنگزیب
بڑا دھماکہ، چوری پکڑی گئی، ثاقب نثار کی آڈیو جعلی ثابت،ثبوت حاضر
بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا ہے، کیپٹن رصفدر
آڈیو لیک،عدلیہ پر الزامات، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر
روز کچھ نہ کچھ چل رہا ہوتا ہے آپ کس کس بات کی انکوائری کرائیں گے؟ آڈیو لیکس پر عدالت کے ریمارکس
زرداری نے کہا تھا پی ٹی آئی کا جنم خیبر پختونخوا سے ہوا،وہیں دفن ہو گی
نہیں دیکھیں گے کہ کس کا بھائی ڈی ایس پی ہے یا اے سی،چیف الیکشن کمشنر برہم