کیا میں دہشت گرد ہوں؟ مولانا طارق جمیل سعودی سفیر کے پاس پہنچ گئے

کیا میں دہشت گرد ہوں؟ مولانا طارق جمیل سعودی سفیر کے پاس پہنچ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے تبلیغی جماعت پر پابندی کے بعد تبلیغی جماعت کے اہم رکن اور پاکستان کے نامور ،جید عالم دین مولانا طارق جمیل سعودی سفیر کو ملنے پہنچ گئے

مولانا طارق جمیل نے علماء کرام کے ایک وفد کے ہمراہ سعودی سفیر سے ملاقات کی اور تبلیغی جماعت پر سعودی حکومت کی جانب سے پابندی کے فیصلے کے خلاف رد عمل سے آگاہ کیا، ملاقات کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مولانا طارق جمیل کے اکاؤنٹ سے تصاویر شیئر کی گئیں اور کہا گیا کہ آج علماء کے وفد کے ہمراہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی اور جس میں دعوت و تبلیغ کی محنت، دینی خدمات اور اس کے عالمی ثمرات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفد میں مفتی عبد الرحیم، مولانا طاہر اشرفی شامل تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس حوالے سے اسلامی امور کے وزیر ڈاکٹر عبداللطیف شیخ نے اپنی ٹوئٹ کے ذریعے بتایا تھا کہ مساجد کے امام اور خطیب جمعے کے خطبوں میں تبلیغی جماعت اور اس کی سرگرمیوں کے حوالے سے لوگوں کو متنبہ کریں

،تبلیغی جماعت پر پابندی کے حوالہ سے دارالعلوم دیو بند نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی نے سعودی حکومت کی جانب سے تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کے بانی مولانا الیاس شیخ الہند مولانا محمود حسن کے شاگردوں میں سے تھے انہوں نے تبلیغی جماعت قائم کی جس کے تحت اکابر کی مخلصانہ جدو جہد دینی و عملی اعتبار سے مفید رہی ہے۔جزوی اختلافات کے باوجود جماعت اپنے مشن پر کام کر رہی ہے کم و بیش تمام عالم اسلام میں اس کا کام پھیلا ہوا ہے اس سے وابستہ افراد اور جماعت کے مجموعی مزاج پر شرک و بدعت اور دہشت گردی کا الزام قطعی بے منی اور بے بنیاد ہے دارالعلوم دیوبند اس کی مذمت کرتا ہے اور سعودی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور تبلیغی جماعت کے خلاف اس قسم کی مہم سے اجتناب کرے

قریشی نے سعودی عرب کو دھمکی دے کر احسان فراموشی کا مظاہرہ کیا،وزارت چھوڑ کرگدی نشینی کا کام کریں، ساجد میر

وزیر خارجہ کا سعودی عرب بارے بیان،شہباز شریف نے بڑا مطالبہ کر دیا

برف پگھلنے لگی، سعودی سفیر کی وزیر خارجہ سے ملاقات، سعودی اہم شخصیت کا دورہ پاکستان متوقع

سعودی عرب بمقابلہ پاکستان، اصل کہانی سامنے آ گئی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

سعودی عرب کا بین الاقوامی مسافر پروازوں کا آپریشن معطل،پی آئی اے نے بھی اعلان کر دیا

سعودی عرب کا بڑا وفد کب آ رہا ہے پاکستان؟ وزیر خارجہ کا بڑا اعلان

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے سعودی سفیر کی ملاقات،کیا ہوئی بات؟

سعودی سفیر اچانک وزیر خارجہ کو ملنے پہنچ گئے

آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کی وفات پر اظہار افسوس

محمد بن سلمان کو بڑا جھٹکا،سعودی عرب دنیا میں تنہا، سعودی معیشت ڈوبنے لگی، اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

اگلے 2 ماہ میں محمد بن سلمان تخت یا تختہ، اقتدار کا کھیل آخری مراحل میں،تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب سے پہلے سعودی سفیر متحرک، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

سعودی عرب میں پاکستانی سفیرکو واپس بلائے جانے کا امکان

بلال اکبرکی واپسی، سعودی عرب میں کون ہو گا نیا سفیر،طاہر اشرفی نے بتا دیا

سعودی عرب میں تبلیغی جماعت کے بعد سید ابوالاعلیٰ مودودی کی کتابوں پر بھی پابندی

Comments are closed.