باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں

لاہور پولیس کی ماہ جنوری کی کارکردگی کے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، ماہ جنوری کے دوران 13656 جرائم پیشہ و قانون شکن عناصر گرفتار کئے گئے، 8113 اشتہاری،عادی مجرمان و عدالتی مفرور گرفتار کئے گئے،اے کیٹیگری کے 723 اشتہاری مجرم گرفتار کئے گئے،ناجائز اسلحہ کے خلاف آپریشن کے دوران 750 ملزمان گرفتار کئے گئے، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کے مطابق 8کلاشنکوف،47 رائفلز،38 بندوقیں،648 پسٹلز ریوالور،4 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئی ہیں، ہوائی فائرنگ اسلحہ کی نمائش میں ملوث 157 ملزمان گرفتار کئے گئے،

منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 979 ملزمان گرفتار،975مقدمات درج کئے گئے ہیں، 7کلوگرام سے زائد ہیروئن،371کلوگرام سے زائد چرس،426گرام آئس،11312لٹر شراب برآمد کی گئی ہے، گزشتہ ماہ 412 قمار بازگرفتار،95 مقدمات درج کئےجوئے پر لگائی گئی 20 لاکھ 15ہزار روپے سے زائد رقم برآمد کی گئیپتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی میں ملوث 383ملزمان گرفتار، مقدمات درج کئے 4 ہزارپتنگیں،518 سے زائد ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں،نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف قانون شکنی پر 2862 ملزمان گرفتار کئے،سکیورٹی آف ولنرایبل اسٹیبلشمنٹ آرڈیننس کے تحت 289،کرایہ داری ایکٹ میں 1420قانون شکن گرفتارکئے گئے، ساؤنڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر 408،نفرت انگیز مواد کیسز میں04 ملزمان گرفتارکئے گئے

دوسری جانب لاہور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردی ،اقدام قتل کے سنگین جرائم میں ملوث مفرور اشتہاری گرفتار کر لیا، مفرور ملزم پشاور پولیس ٹیم پر فائرنگ کے مقدمہ میں مطلوب تھا ملت پارک پولیس نے کارروائی کی، مفرور اشتہاری ملزم تنویر عباس 05 سال سے ملت پارک پولیس کو مطلوب تھا مفرور اشتہاری کے خلاف دہشت گردی۔اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا مفرور ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا مفرور ملزم نے 05 سال قبل ریڈ کرنے کیلئے آئی تھانہ گلبرگ پشاور پولیس ٹیم پر فائرنگ کی تھی مفرور اشتہاری ملزم کی فائرنگ سے پشاور پولیس ٹیم کا کانسٹیبل نصیر زخمی ہوا تھا ایس پی اقبال ٹاؤن عثمان ٹیپو نے ملت پارک پولیس ٹیم کو شاباش دی،

قبل ازیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل سکھیرا کی ہدایت پر اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہے، اینٹی موٹر سائیکل لفٹنگ سٹاف صدر ڈویژن موٹر سائیکل سنیچر وچور گینگ کے 3ملزمان گرفتار کر لیے،گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ خالد عرف موٹو اور اس کے ساتھی علی حمزہ، اصغر شامل ہیں، ملزمان سے تقریباً29 لاکھ روپے مالیت کی 47 موٹرسائیکلیں، رکشہ اور ماسٹر چابیاں برآمد کر لی گئی ہیں، ملزمان گھروں،پلازوں اور پارکنگ اسٹینڈز کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کو ماسٹر چابیوں سے کھول کر فرار ہو جاتے تھے،ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کیا، گرفتار ملزمان چوری اور چھینی گئی موٹر سائیکلوں کو کباڑ مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں اُونے پونے داموں فروخت کر دیتے تھے،سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان عرصہ دراز سے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کررہے تھے،

راوی روڈ انویسٹی گیشن پولیس کی کارروائی، ریکارڈ یافتہ ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ حنیف عرف اوڈھ اور ساتھی اطہر عباس شامل ہیں، ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، 10موبائل فونز اور ناجائزآتشیں اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ملزمان گن پوائنٹ پر شہریوں کو ان کی قیمتی اشیاء سے محروم کر دیتے تھے،ملزمان نے دوران تفتیش لاہور کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا، ایس پی انویسٹی گیشن سٹی رضا تنویر کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار

Shares: