17 سالہ غزل لاہوری نہیں بلکہ بھارتی،پاکستان دوست کو ملنے آ رہی تھی

پولیس کے بعد آئی بی کی ٹیم بھئی غزل سے تحقیقات کرے گی،
0
58
ghazal

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اور پاکستانی لڑکی بھارت میں گرفتار ہو گئی، لاہور کی غزل کو بھارت میں گرفتار کیا گیا ہے جو تین برسوں سے بھارت میں مقیم تھی، پاکستان واپس آنے کے لئے ایئر پورٹ پہنچی تو سیکورٹی حکام نے گرفتار کر لیا

پاکستانی لڑکی غزل کو جے پور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے اور وہ پولیس کی تحویل میں ہے، غزل کو دو لڑکے ایئر پورٹ لے کر پہنچے تھے، ان لڑکوں کا کہنا تھا کہ لڑکی نے ایئر پورٹ کا پوچھا تو ہم دونوں اسکو لے کر پہنچ گئے، لڑکوں کے مطابق بات چیت سے لڑکی پاکستانی لگ رہی ہے اور اسکے پاس کوئی دستاویزی ثبوت نہیں ہیں، نہ ہی پاسپورٹ ہے اور نہ ہی ویزا،غزل کو تھانہ ایئر پورٹ میں رکھا گیا ہے، لڑکی غزل کے ابتدائی بیا ن کے مطابق وہ تین سال سے بھارت میں اپنی پھوپھی کے پاس رہ رہی تھی،پھوپھی کے ساتھ لڑائی ہوئی تو غزل نے پاکستان جانے کے ٹھانی اسکے پاس نہ تو پیسے ہیں اور نہ ہی پاسپورٹ ویزا، غزل کی پھوھپی شری مادھو پور میں مقیم ہے، لڑکی کو پاکستان جانے کے لئے پروازوں کا بھی علم نہیں، اس نے ایئر پورٹ پہنچ کر پاکستان کا ٹکٹ مانگا، جس کے بعد اسکو تحویل میں لے لیا گیا

پولیس غزل کےبھارت میں تین سال قیام کی تحقیقات کر رہی ہے، غزل کی عمر 17 برس ہے،پولیس کے بعد آئی بی کی ٹیم بھئی غزل سے تحقیقات کرے گی،

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزل لاہور نہیں بلکہ بھارت کی ہی رہائشی ہے اور اس نے پاکستان جانے کے لئے بھارتی حکام کو جھوٹ بولا،پولیس کے مطابق لڑکی جو مبینہ طور پر نابالغ ہے بغیر دستاویزات کے اپنے ایک انسٹاگرام کے دوست سے ملنے پاکستان جارہی تھی اور ائیرپورٹ حکام کو قائل کرنے کے لیے اس نے جھوٹی کہانی تیار کررکھی تھی، ایئر پورٹ کے اسٹیشن آفیسر دگپال سنگھ نے بھارتی ایجنسی کو بتایا کہ لڑکی کے پاس بین الاقوامی سفر کے لیے درکار دستاویزات نہیں تھے اور جے پور سے پاکستان جانے کے لیے بھی کوئی فلائٹ نہیں تھی

لڑکی کی کہانی سن کر ایک بار حکام نے یقین کر لیا تا ہم جب دوبارہ تحقیقات کیں تو لڑکی نے اعتراف کر لیا کہ وہ پاکستانی نہیں بلکہ پاکستان دوست کو ملنے جا رہی تھی،

سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

 سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

 ہماری بیٹی آج سے ہمارے لئے مر گئی

بھارتی لڑکی کا پاکستان میں نکاح، حق مہر کتنا رکھا گیا؟

 اگر بیٹی نے اسلام قبول کیا تو سب پاکستان کیوں نہیں جاتے

بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان پہلے بھی شادیاں ہوتی رہی ہیں،پہلے کس کس کی شادیاں ہوئیں جانتے ہیں

Leave a reply