لاہور کسی کی جاگیر نہیں کہ کوئی بھی اٹھے اور یہاں دہشت پھیلانا شروع کر دے، راجہ بشارت
باغی ٹی وی : صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے نیب واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز نے عدالتی رعایت کا غلط استعمال کیا، پتھر لانے والی کچھ گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں جعلی تھیں، قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔
مریم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر لیگی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم کا پنجاب حکومت نے نوٹس لے لیا ہے۔ اس سلسلے میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے سارے کھیل کا ‘’ماسٹر مائنڈ’’ مریم نواز شریف کو قرار دیدیا ہے۔
راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی نیب پیشی پر پنجاب بھر سے کارکنوں کو ساتھ لانا ایک سوچی سمجھی سکیم ہے۔ (ن) لیگ کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ جب ان کا احتساب ہوا، انہوں نے واویلا مچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ، نیب اور دیگر اداروں کے خلاف زہر اگلنے کی حد پہلے ہی پار کر چکی تھیں۔ آج نیب کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے پتھراؤ بھی کر ڈالا۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ان تمام گاڑیوں کی فوٹیجز موجود ہیں، جن سے پتھراؤ ہوا۔ ہم نے محکمہ ایکسائز سے ان گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ پتھراؤ کرنے والی گاڑیوں اور افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے واقعہ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کسی کی جاگیر نہیں کہ کوئی بھی اٹھے اور یہاں دہشت پھیلانا شروع کر دے۔ عدالتوں میں قافلوں کی صورت میں آنا اور اپنے جرائم پر غرور کرنا (ن) لیگ کی سیاست کا حصہ ہے۔ پنجاب حکومت کسی صورت یہ برداشت نہیں کرے گی کہ شہر میں سرکاری یا نجی املاک کو مجرموں کی وجہ سے نقصان پہنچے۔
مریم نواز نیب آفس پہنچ گئیں،مریم کے قافلے میں بڑا "خطرہ” کھلبلی مچ گئی
کسی سے ڈرنے والی نہیں، مریم نواز
مریم نواز پر بے بنیاد مقدمہ،حکومت کے پاس اسکے علاوہ کوئی کام نہیں، رانا ثناء اللہ برس پڑے
مریم نواز نیب روانہ، لاہور کی سڑکیں بند،روانگی سے قبل ایسا کام کیا کہ…….
مریم نواز کو آج گرفتار کیا گیا تو….پرویز رشید نے کس خدشے کا کیا اظہار
نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف
مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی
مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال
نواز شریف ہوٹل کیوں گئے تھے؟ حسین نواز نے ایسا انکشاف کہ ن لیگی رہنما دنگ رہ گئے
مریم نواز کی نئے کیس میں طلبی، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
مریم نوازجلد جیل میں ہوں گی، ن لیگ نے بھی یوٹرن لے لیا، ایسا کس نے کہا؟
مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر
پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں
واضح رہے کہ مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق نیب آفس کے باہر ن لیگی کارکنان کی بڑی تعداد جمع تھی ، نیب آفس کے باہر ن لیگی کارکنان کی پولیس کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی،نیب آفس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی،ن لیگی کارکنوں کو پولیس اہلکاروں کو نیب آفس آنے سے روک دیا
نیب نے مریم نواز کو مختلف موضع جات کی چودہ سو چالیس کنال اراضی کے متعلق تفتیش کیلئے طلب کیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے اپنے کارکنان کو رائیونڈ اور نیب لاہور آفس پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ جس کے بعد نیب آفس لاہور کے باہر سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے اور خاردار تاریں لگا کر راستوں کو بند کر دیا گیا ہے.پولیس کی بھاری نفری نیب آفس کے باہر تعینات ہے اور غیر متعلقہ افراد کو نیب آفس میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی.