لاہور میں سلنڈر دھماکوں کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک

0
51
لاہور میں سلنڈر دھماکوں کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک #Baaghi

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں سلنڈر دھماکوں کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے

غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی شاپس اور گیس ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں منتقل کرنے کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے سول ڈیفنس کی ٹیموں نے گیس ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں منتقل کرنے پر بھر پور کاروائیاں کیں. غیر قانونی گیس کی منتقلی کرنے پر 32 مقدمات کا اندراج کروایا گیا.پیر دربار سلطان پورہ مصری شاہ، چمڑا منڈی مصری شاہ، چوک مدرسہ سادات مصری شاہ میں قائم ایل پی جی دکانوں کے خلاف کاروائیاں کی گئیں. جی ٹی روڈ کپ سٹور نزد پٹرول پمپ مصری شاہ، سرشار ٹاؤن مین بازار ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں کاروائیاں کیں.

ضرار شہید روڈ نزد شوکت خانم لیبارٹری کولیکشن سنٹر، افتخار ٹاؤن، بہار شاہ روڈ نزد مدنی مسجد، آخری بس سٹاپ مین ساندہ لاہور، نشاط کالونی بازار آخری سٹاپ، نیو ایئرپورٹ نزد یاسر بروسٹ پر کاروائیاں کی گئیں. مین آؤٹ فال روڈ، مین ساندہ لاہور ، بھٹہ چوک نزد چغتائی لیب ڈیفنس روڈ لاہور، خان سروس اسٹیشن مغل چوک فتح گڑھ میں کاروائیاں کی گئیں.پندرہ سلنڈروں سے بھری ایک گاڑی کو پکڑ کر تھانہ مناواں پولیس کے حوالے کر دیا.

ڈی سی لاہور مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ گیس ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں منتقلی کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی. عوام الناس غیر قانونی طور پر قائم ایل بی جی کی دکانوں کی نشاندہی کریں.ڈی سی آفس کے کنٹرول روم نمبر 99210630 پر اطلاع دیں.محکمہ سول ڈیفنس اور ٹاؤن کی ٹیمیں بھر پور کاروائیاں کر رہی ہیں.آج بھی سخت کریک ڈاون کا عمل جاری رہے گا.

جوہر ٹاون دھماکہ کیسے ہوا ؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

جوہر ٹاون دھماکہ حافظ محمد سعید کی رہائشگاہ کے قریب ہوا؟ حقیقت سامنے آ گئی،

جوہر ٹاون دھماکہ۔ زخمیوں کے نام سامنے آ گئے ۔اموات میں اضافہ

لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کے ثبوت سینئر صحافی سامنے لے آئے

لاہور میں دھماکہ آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے ، شہباز شریف

دہشت گردی کے کتنے تھریٹ ملے تھے؟ لاہور دھماکے کے بعد آئی جی کا انکشاف

جوہرٹاون دھماکہ:تحقیقاتی ادارے ملزم کے قریب پہنچ گئے،

جوہرٹاؤن دھماکہ؛ بارود سے بھری گاڑی کا مالک کون؟بارود کہاں نصب کیا گیا اورگاڑی کیسے پہنچی؟تہلکہ خیزانکشافات 

لاہور دھماکہ، ایئر پورٹ سے فرار ہونیوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا

جوہر ٹاؤن دھماکہ،تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی، شیخ رشید

جوہر ٹاؤن دھماکہ "را” کے ملوث ہونے کے ثبوت،دو مزید ملزمان گرفتار،ڈیوڈ بارے اہم انکشافات

جوہر ٹاؤن دھماکہ، سب ملزمان گرفتار، ملک دشمن خفیہ ایجنسی ملوث، بزدار کی پریس کانفرنس

برکت مارکیٹ میں دھماکہ اداروں کی غفلت سامنے آ گئی

Leave a reply