ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزی جاری، شہری آبادی پر شیلنگ، ایک بچی زخمی
ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزی جاری، شہری آبادی پر شیلنگ، ایک بچی زخمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر کے کشمیر بارے بیان کے بعد مودی سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی، لائن آف کنڑول کی خلاف ورزی شروع کر دی، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک 13 سالہ بچی زخمی ہو گئی جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی گولہ گرنے سے زخمی بچی کو قریبی مرکز صحت منتقل کر دیا گیا ہے.
بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، صدر آزاد کشمیر نے اہم اعلان کر دیا
اسلامی ممالک کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی دکھانی ہوگی، وزیراعظم
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم اور ترک صدر کی ملاقات، کیا بات چیت ہوئی؟ اہم خبر
ترک صدر کے پہنچنے سے قبل پارلیمنٹ میں ایسا کیا کام کیا گیا کہ وزیراعظم بھی حیران رہ گئے
ترک خاتون اول کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب ،کیا اہم اعلان
ترک صدر کا اپنی قومی زبان میں خطاب، نماز جمعہ ایوان صدر میں کی ادا
ترک صدر کا خطاب سننا اعزاز کی بات، اسد عمر نے مزید کیا کہا؟
دو روزہ دورہ پاکستان کی یادیں واپس لیے ترک صدر وطن روانہ،کس نے کیا الوداع؟
اس سے قبل رواں ماہ دس فروری کو بھی مودی سرکار نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی تھی. بھارتی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے 2 بچوں اور 2 خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی فوج کو موثر جواب دیا،پاک فوج کے جواب کے نتیجے میں ایک بھارتی فوج ہلاک اور تین زخمی ہوئے، زخمیوں میں ایک بھارتی میجر بھی شامل ہے، آخری اطلاعات تک بھارتی فوج کو ناقابل تلافی نقصان ہوا اور بھارتی فوج کی کئی چوکیاں تباہ ہوئی ہیں.
دوسری جانب بھارتی ناظم الامورگورواہلو والیا کی دفترخارجہ طلبی کی گئی،بھارتی ناظم الامورکوسیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی پرطلب کرکےاحتجاج ریکارڈ کرایاگیا ،
پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت 2003ء کے سیز فائرمعاہدے کی پاسداری کرے۔ اس کے اقدامات خطے کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ بن گئے ہیں۔بھارتی فورسز ایل او سی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں,بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا، بھارت اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے،
واضح رہے کہ بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتا رہتا ہے جس کا پاکستانی فورسز بھی بھرپور جواب دیتی ہیں