لاک ڈاؤن ، گھر سے نہ نکلنے کی ترغیب دینے والے کو گولی مار دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران گھروں سے نہ نکلنے کی ترغیب دینا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے علاقے میں لاک ڈاؤن کے حوالہ سے ایک نوجوان جاوید لوگوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ترغیب دے رہا تھا اور جو باہر گھوم رہے تھے انکو گھروں میں جانے کا کہہ رہا تھا، اسی دوران باہر گھومنے والے افراد میں سے ایک نے غصے میں آکر نوجوان کو گولی ماردی
گولی لگنے سے نوجوان زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لئے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ہسپتال میں وہ جان کی بازی ہار گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر لیا ہے اور قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے. پولیس نے ایف آئی آر میں چھ ملزمان کو نامزد کیا ہے، ملزمان نے واقعہ کے بعد علاقہ چھوڑ دیا ہے.
پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ لاک ڈااؤن کے دوران گھروں میں رہیں اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کریں، کرونا سے بچاؤ کے لئے احتیاط ضروری ہے.
بھارت میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں 62 ہو گئی ہیں جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2547 ہو گئی ہے.
بھارتی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں کرونا وائرس کے 478 مریض سامنے آئے، کرونا وائرس بھارت کی 29 ریاستوں میں پھیل چکا ہے، کرونا کے مریضوں میں 55 غیر ملکی بھی شامل ہیں، اب تک 61 افراد ہلاک اور 157 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں
تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی
بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ
کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی
چین میں کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟
کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص
سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ
کرونا وائرس،اچھی خبر بھی سامنے آ گئی، گھروں کی قیمیتں ہوں گی کم
کرونا وائرس، آئی ٹی سیکٹر میں بھی بڑے بحران کا خدشہ
بھارت میں کرونا وائرس کے سب سے زیادہ مریض مہاراشٹر میں 335 ہیں ، وہاں16 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، تمل ناڈو میں 309 مریض ہیں اور ایک ہلاکت ہوئی ہے کیرالہ میں 286 مریض ،2 ہلاکتیں، دہلی میں 219، آندھراپردیش میں 132 ،کرناٹک میں 124 مریض ہیں








