باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے تحفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ان ضرورت مند افراد کی مالی معاونت کےلئے مرتب کیا گیا ہے جن کے معاشی حالات کورونا وائرس کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں،

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے متاثرین میں دیہاڑی دار افراد اور مزدور سرفہرست ہیں جو کہ حفاظتی اقدامات کے باعث گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور اپنے گھر والوں کیلئے دو وقت کی روٹی بھی نہیں کما پا رہے، نوکریوں کی بندش کی وجہ سے بھی بہت سے افراد خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں، اس صورتحال کے پیش نظر احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کواس طرح تشکیل دیا گیا ہے کہ مستحقین کواحساس کے موجودہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کے تحت فوری اور آسان طر یقے سے امدادی رقم منتقل کی جا سکے۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ پروگرام کا کل بجٹ 144 ارب روپے ہے جس کے تحت ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو12000 روپے فی خاندان فراہم کئے جائیں گے اس کےلئے احساس ایس ایم ایس مہم شروع کی گئی ہے مستحق افراد کی نشاندہی کا آغازا یس ایم ا یس مہم کے ذریعے کیا جائے گا، جامع و موثر رابطہ مہم کے ذریعے شہریوں کو مطلع کیا جائے گا کہ وہ8171 پر ایس ایم ایس بھیج کر پروگرام میں شامل ہونے کیلئے اپنی اہلیت کو جانچ سکیں۔ اہل افراد کو بذریعہ ایس ایم ایس رقم وصول کرنے کی اطلاع کر د ی جائے گی اور جن افراد کے کوائف کی تصدیق قومی سماجی ومعاشی سروے کے اعداد و شمار سے نہ ہو سکے گی ان کو ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرنا ہو گا.

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ مستحقین کی اہلیت کا معیار مقرر کیا جائے گا۔ درجہ بندی کے تحت دو طرح سے ضرورت مند افراد کی نشاندہی کی جائے گی۔ وہ مستحقین جن کی شناخت قومی سماجی و معاشی سروے کی بنیاد پر کی جائے گی، اہلیت کے معیار میں نرمی برتی جائے گی۔ وہ افراد جو اس سروے میں شامل نہیں ہیں اور وہ جو اس سروے کے مطابق اہل نہیں ہیں ان کے کوائف تصد یق کےلئے متعلقہ ضلعوں کو بھجوائیں گے۔

کرونا وائرس،تبلیغی مرکز میں 9 ہلاکتیں،24 مریض،334 مشتبہ مریض،700 کو قرنطینہ کر دیا گیا

تبلیغی مرکز میں بنائے گئے قرنطینہ سنٹر میں 31 افراد میں ہوئی کرونا کی تشخیص

پنجاب کے ایک اور بڑے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ سنٹر بنا دیا گیا،مختلف ممالک کے 391 افراد موجود

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت کے اراکین کے حوالہ سے حکومت پنجاب نے کیا بڑا فیصلہ

تبلیغی جماعت میں شامل چینی باشندے میں کرونا کی تشخیص،مسجد کو سیل کر دیا گیا

تبلیغی اجتماع لاہور سے واپس جانیوالے شخص میں‌ کرونا وائرس کی تشخیص

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا مزید کہنا تھا کہ مستحقین کی نشاندہی کے اس سارے عمل میں نادرا کی مدد سے اعداد و شمار و کوائف کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے اور کوئی غیر مستحق شخص پروگرام سے مستفید نہ ہو سکے، رقم کی ترسیل کا طریقہ کار طے کیا گیا ہے۔ نادرا اور شراکتی بینکوں کے تعاون سے تمام ادائیگیاں بائیو میٹرک تصدیق پر مبنی نظام کے ذریعے کی جائیں گی۔ مستحقین شراکتی بینکوں کے پوائنٹ آف سیل مراکز اور اے ٹی ایم مشینوں سے اپنی رقم وصول کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سے متاثر افراد کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا تھا، لاک ڈاؤن کب کا لگا ہوا ہے لیکن حکومت ابھی تک اجلاس اور فیصلے کر رہی ہے، کسی بھی صوبے میں غریبوں کی مدد نہیں کی جا سکی.

پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے آج مزید 2 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی جب کہ مزید 86 کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 2119 تک جا پہنچی ہے۔ملک میں کورونا وائرس سے پنجاب اور سندھ میں ایک ایک ہلاکت ہوئی۔ کورونا وائرس سے بدھ کو پنجاب میں ایک اور ہلاکت ہوئی جس کے بعد صوبے میں وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہوگئی۔

بھوک نے لوگوں کو بچے فروخت کرنے پر مجبور کر دیا،سندھ میں شہری نے کہا "ایک بچہ لو اور ہمیں راشن دو”

Shares: