باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کی وجہ سے لاک ڈاؤن جاری ہے، بھارت میں کرونا کے مریضوں میں بڑی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے

کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت میں غربت اور بے روزگاری میں بھی اضافہ ہوا ہے، جہاں باپ اپنی بیٹیوں‌ کو غربت کے مارے ندی میں پھینک رہا ہے وہیں خبر آئی ہے کہ کرونا لاک ڈاؤن کے 2 ماہ میں بھارت میں 33 نومولود بچوں کو والد نے غربت کی وجہ سے ہسپتالوں میں ہی چھوڑ دیا

محکمہ بہبود خواتین و اطفال کے مطابق دو ماہ کے دوران تلنگانہ بھر میں 33 نومولود بچوں کو ان کے والدین نے ہسپتالوں میں ہی چھوڑ دیا ۔ ان تمام کی عمریں 6 ماہ سے کم کی ہیں۔ ان میں سے 9 بچوں کو حیدرآباد میں ان کے والدین نے چھوڑ دیا ۔ یہ تمام واقعات لاک ڈاون کے دوران کے ہیں۔ جن 33 نومولود بچوں کو والدین نے چھوڑ دیا ان میں 25 لڑکیاں ہیں۔

محکمہ بہبود خواتین و اطفال کے مطابق یہ افسوسناک رجحان غریب خاندانوں کے معاشی مسائل کا عکاس ہے جو دو ماہ کے دوران اپنے روزگار سے محروم ہوگئے ہیں اور ان کے پاس کوئی جمع پونجی بھی نہیں ہے ۔ لاک ڈاون نے کئی غریب خاندانوں کو مسائل کا شکار کردیا ہے ۔ یہ خاندان اپنے بچوں کو کھانا کھلانے کیلئے بھی جدوجہد کر رہے ہیں۔

محکمہ بہبود خواتین و اطفال کے مطابق جو بچے ہسپتالوں میں چھوڑے گئے ہیں وہ غذا کی کمی کا شکار بھی پائے گئے ہیں۔ شہر میں چھوڑے گئے تمام بچوں کو سرکاری ششو گروہاس میں جمع کروا دیا گیا ہے جہاں انکی دیکھ بھال کا انتظام کیا جا رہا ہے

کرونا کا شکار 172 خواتین کے بچے پیدا ہوئے ہیں جن میں سے 44 بچے بھی کرونا کا شکار نکلے

بھارتی ریاست گجزات کے علاقے احمد آباد میں مختلف ہسپتالوں سول ہاسپیٹل، ایس وی پی، سولا سول، شاردابین اور ایل جی اسپتال میں کوروناوائرس سے متاثر 172 خواتین نے بچوں کو جنم دیا ہے ان میں سے 44 نوزائیدہ بچے بھی کوروناوائرس کا شکار نکلے

سول ہسپتال کے شعبہ گائنا کالوجسٹ کے سربراہ ڈاکٹر امت مہتا کا کہنا ہے کہ خواتین اس بات کو لیکر کافی پریشان ہیں کہ ان کے بچے محفوظ رہ پائیں گے یا نہیں۔ ہسپتال میں گزشتہ دو ماہ میں 90 خواتین کی ڈلیوری کی گئی تھی۔ ان میں سے زیادہ تر کیس میں خواتین کرونا کا شکار تھیں ۔ ان میں سے 29 بچوں میں کرونا مثبت پایا گیا

ایس وی پی اسپتال میں گزشتہ دو مہینوں میں 70 خواتین کی ڈلیوری کی جا چکی ہیں۔ اس میں سے 15 بچے کوروناوائرس سے متاثر پائے گئے۔ ڈاکٹر پارول شاہ کا کہنا ہے کہ سوائن فلو جیسی متاثرہ بیماریوں کے موازنے میں کورونا پازیٹو خواتین اچھے طریقے سے اس کا مقابلہ کررہی ہیں۔ کوروناوائرس پازیٹو خواتین میں سے صرف ایک خاتون کو سانس لینے میں پریشانی ہوئی جبکہ دیگر سبھی خواتین خود ہی صحتیاب ہو گئیں

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی

واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

ماہرین کے مطابق زیادہ تر خواتین کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر خواتین میں کورونا کی کوئی علامت نہیں تھی۔ ڈاکٹر مہتا کے مطابق ماں سے بچے میں وائرل انفیکشن کے ٹرانسفر کی پہچان ورٹیکل ٹرانسمشن کے طور پر ہوئی۔

Shares: