میں نے قبرستانوں میں اتنی رونق پہلے کبھی نہیں دیکھی، کراچی میں کرونا سے اموات، قبرستانوں میں جگہ کم پڑ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے،کرونا سے ملک میں روزانہ ہزاروں مریض سامنے آ رہے ہیں

کرونا کے سب سے زیادہ مریض پاکستان کے سندھ میں ہیں، کرونا کے 2 لاکھ سے زائد مریض سامنے آ چکے ہیں جبکہ 5 ہزار کے قریب اموات ہو چکی ہیں ، حکومت کی جانب سے کرونا سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز بنائی گئی ہیں لیکن عوام کی جانب سے احتیاط نہیں کی جا رہی ،حکومتی ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں جس کی وجہ سے کرونا کے مزید پھیلاؤ کا خدشہ ہو سکتا ہے

شہر قائد کراچی میں کرونا سے اتنی اموات ہو رہی ہیں کہ قبرستان میں جگہ کم پڑ گئی ہے، شہر قائد کراچی کے ایک قبرستان کی ویڈیو باغی ٹی وی کو موصول ہوئی ہے، جس میں لوگ قبرستان میں جنازہ لے کر آ رہے ہیں، ویڈیو بنانے والے کا کہنا ہے کہ ایک ایک دن میں 20، 25 میتیں تدفین کے لئے لائی جا رہی ہیں، میں نے کبھی کراچی کے قبرستانوں میں اتنی رونق نہیں دیکھی یہ کراچی کا عظیم پورہ کا قبرستان ہے جہاں ابھی 3 میتوں کی تدفین کی گئی ہے اور ایک اور جنازہ لایا جا رہا ہے جس کو ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے

ویڈیو میں شخص کا کہنا تھا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ کرونا نہیں ہے وہ اس ویڈیو کو دیکھیں اور احتیاط کریں، کرونا سے اموات بہت زیادہ ہو رہی ہیں، احتیاط سے ہی کرونا سے بچا جا سکتا ہے،

قبرستان مین جنازے کے ساتھ جانے والے افراد بھی کرونا سے بچاؤ کے لئے احتیاط نہیں کرتے، کم افراد ماسک پہن کر آتے ہیں ، سماجی فاصلے کا خیال بھی نہیں رکھا جاتا، شہریوں کو چاہئے کہ اس ضمن میں احتیاط کریں اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں

کراچی میں‌تقریبا 800 سے زائد قبرستان چھوٹے،بڑے ہیں، آفیشیل 175 اورہر علاقے میں موجود ہیں ،کرونا کے حوالہ سے 6 قبرستان کراچی میں مختص کئے گئے ہیں جہاں کرونا سے جاں‌بحق افراد کی تدفین کی جا رہی ہے،ناردرن بائی پاس پر بھی کوئی جگہ لے کر وہاں تدفین کی جا رہی ہے

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

بھارت میں کرونا سے چوتھی ہلاکت، ممبئی میں مشہور درگاہیں بند

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

کرونا وائرس،بھارت میں اتنے مریض ہو جائیں گے کہ لاشیں بلڈوزر سے گڑھے میں ڈالنا پڑیں گی

چین میں‌ کرونا وائرس کا پہلا مریض اب کس حال میں ہے ؟

کرونا کے وار جاری، 288 پولیس اہلکاروں میں ہوئی کرونا کی تشخیص

سعودی عرب میں کرونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ، شاہ سلمان نے دیا عالمی ادارہ صحت کو فنڈ

واضح رہے کہ پاکستان میں‌ کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 61 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 3359 نئے مریض سامنے آئے ہیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث4ہزار983 اموات ہو چکی ہیں جبکہ مجموعی طور پر2 لاکھ 40 ہزار848 مریض سامنے آ چکے ہیں.

کرونا سے پنجاب میں ایک ہزار929افراد کورنا وائرس سے جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ سندھ میں ایک ہزار614، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار45، بلوچستان میں 124، اسلام آباد میں 140، آزادکشمیر میں 40 اور گلگت بلتستان میں 30 کورونا مریض جان کی بازی ہار چکے ہیں

Comments are closed.