صبربھائی، ابھی کچھ دن ہیں،مریم نوازنےعمران خان کو ٹویٹر پرٹیگ کر کےایسا کیوں کہا؟

0
80

صبر کر لو بھائی، ابھی کچھ دن ہیں،مریم نواز نے عمران خان کو ٹویٹر پر ٹیگ کر کے ایسا کیوں کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں تقریب سے خطاب کیا ہے اور اپوزیشن پر بھر پور تنقید کی ہے

کراچی میں خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کو ایک بار پھر ڈیزل کہا اور ساتھ ہی کہا کہ اب میں آصف زرداری کو نہیں چھوڑوں گا، میرا پہلا ہدف آصف زرداری ہے، عمران خان نے کراچی کے دورے کے دوران ایم کیو ایم مرکز میں 25 منٹ رہنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن کو ایک بار پھر خوب دھمکیاں لگائیں اور کہا کہ ،عدم اعتماد اپوزیشن والوں کی سیاسی موت ہے ڈاکووں اور چوروں کے خلاف 25سال سے جدوجہد اور جہاد کررہاہوں ،ڈاکواور چور کہتے تھے آج عدم اعتماد کریں گے کل کریں گے ،اللہ اس کی زیادہ سنتا ہے جو اپنے ملک کے لیے مانگتے ہیں ،اپوزیشن والےعدم اعتماد کی تحریک میں پھنسے ہیں ،میں نے ان سے آگے کا سوچ لیا یہ سیاسی موت مرنے جا رہے ہیں یہ اربوں ڈالر ملک سے باہر لے گئے، کراچی میں وہ کام کریں گے جو آج تک کسی نے نہیں کیے

عمران خان کے کراچی میں خطاب کے بعد ن لیگ کی رہنما مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور عمران خان کو ٹیگ کر کے کہا ہے کہ تھوڑا صبر کر لو بھائی، حوصلہ کرو @ImranKhanPTI عدم اعتماد میں ابھی کچھ دن ہیں۔ آپ ابھی سے ہتھیار پھینک کر اپوزیشن کی نشست پر آگئے ہو؟

عمران خان کے ایم کیو ایم مرکز کے دورے پر بھی مریم نواز نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کبھی عرش پر کبھی فرش پر کبھی ان کے در کبھی دربدر
غم کرسی تیرا شکریہ ہم کہاں کہاں سے گزر گئے !

دوسری جانب ترجمان بلاول بھٹو زرداری، ذوالفقار علی بدرنے عمران خان کی تقریر پر ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان پہلے اپنے گورے بچوں کو تو اردو سیکھائیں دوسروں پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں پہلے عمران خان اپنی اردو ٹھیک کرو اس کے بعد دوسروں پر تنقید کرنا۔ جو شخص حلف نامہ دیکھ کر نہ پڑھ سکے وہ اگلی بات کیا کرے گا۔
روحانیت کو روحونیت اور پتہ نہیں کیا کیا بولنے والا اب اردو پر لیکچر دے گا۔خان صاحب آپ بلاول صاحب کی اردو کی فکر نہ کریں۔ وہ حلف اردو میں لیں گے اور آپ سے بہتر اردو میں لیں گے عمران نیازی نے جو گفتگو شروع کی ہے اس سے آصف زرداری صاحب کوئی فرق نہیں پڑتا۔آصف زرداری صاحب سیاسی یتیموں پر دھیان نہیں دیتے۔ وزیراعظم کا کراچی میں خطاب ہارے ہوئے اور بے بس جواری کی طرح ہے۔ نیازی تحریک عدم اعتماد کے بعد شدید گھبراہٹ کا شکار ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے عدم اعتماد اپوزیشن جماعتوں نے ملکر جمع کروائی ہے،گزشتہ روز اسمبلی سیکرٹریٹ میں عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد اپوزیشن قائدین مولانا فضل الرحمان، شہبا زشریف، آصف زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی بعد ازاں پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں ڈی چوک میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی

عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا تو علیم خان نے کیا دیا جواب؟

آجکی میٹنگ جہانگیر ترین کے گھر کیوں رکھی؟ علیم خان کا بڑا اعلان

وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ

آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک

آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل

کھلاڑیوں کا کمال،بزدار آؤٹ ہونے لگے، چودھریوں کے ہاتھ بھی خالی رہ جانیکا امکان

بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک

تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان

علیم خان کی لندن روانگی طے،نواز شریف سے ہو گی ملاقات ؟ِ

اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع

عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے تمام معاملات طے ہوچکے

جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول

اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات

بزدار کیخلاف عدم اعتماد،پرویز الہیٰ سے ملنے اہم شخصیات پہنچ گئیں

بزدار بھی کرسی بچانے کیلئے متحرک، بڑا فیصلہ کر لیا

ایمپائراسی طرح نیوٹرل رہا تو بڑے بےآبرو ہوکر جانا ہوگا،اہم شخصیت کا دعویٰ

Leave a reply