مہنگائی ہے حکومت اس سے انکاری نہیں .سینیٹ میں حکومتی وزیر نے مان لیا

parliment-house

مہنگائی ہے حکومت اس سے انکاری نہیں .سینیٹ میں حکومتی وزیر نے مان لیا
سینیٹ کا اجلاس صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ 2017 میں مردم شماری پر16اعشاریہ 884 ارب اخراجات آئے،ساتویں مردم شماری اور گھر شماری 2022 پر ڈیجیٹل مردم شماری کام کا آغاز کردیا ،ایک پائلٹ مردم شماری 15 مئی 2022 سے 15 جون 2022 کے درمیان ہوگی،مکمل فیلڈ آپریشن کا سلسلہ یکم اگست 2022 تا 31 اگست 2022 تک منعقد کروایا جائے گا، وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیر اعظم کی ہدایت پر مردم شماری کرائی جا رہی ہے،وزیراعظم یہ سمجھتے ہیں کہ آبادی کا پتہ لگائے بغیر پلاننگ نہیں ہو سکتی وزیر اعظم پہلی بار اپنی 5 سالہ مدت کے دوران ہی مردم شماری کرائیں گے مسلم لیگ ن نے مردم شماری کا 10 سال کا دورانیہ بڑھا کر 17 سال کیا، آئندہ 3 سے 4 ماہ میں مہنگائی میں کمی آئے گی، مہنگائی ہے حکومت اس سے انکاری نہیں ہے،عام آدمی کو گھی آٹے میں سبسڈی دے رہے ہیں، پاکستان میں پہلی بار کسان کو فصل کے اچھے ریٹ ملے، 11 سو ارب روپے کسان کو فصلوں کی مد میں انکم ہوئی ہے، 121 ارب روپے کو بڑھا کر 260 ارب روپیہ احساس پروگرام میں بڑھائے ہیں، خطے کے مقابلے میں پاکستان میں اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اتنا اضافہ نہیں ہوا، افراط زر کا دباو عالمی رجحان ہے، 2021 میں ایران میں افراد زر کی شرح 35 عشاریہ 1 فیصد تھی، ترکی میں 21 عشاریہ 3 فیصد اور کرغستان میں 12 عشاریہ 3 فیصد افراد زر رہی، پاکستان آج خورد و نوش کا درآمد کنندہ ہے،خام تیل، خوردنی تیل، گندم، چینی اور دالیں اور اشیاء خورو و نوش کی مہنگائی ملکی رحجان میں نہیں، شیریں مزاری نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے تمام شعبے متاثر ہو رہے ہیں،حکومت کرپشن پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہے،

روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ پر علی محمد خان نے سینیٹ میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کو سلام جنھوں نے کارنامہ انجام دیئے، بے نظیر جب وزیر اعظم بنیں اور جب نواز شریف وزیر اعظم بنے ان ادوار میں 100 فیصد روپیہ کی قدر گری، پی ٹی آئی حکومت میں 45 فیصد قدر گری اسکی وجوہات بھی یہ لوگ ہیں، ان لوگوں نے اتنا ادھار لیا تو ہم جب اقتدار میں آئے تو سارا بوجھ ہم پر آیا، 2018 میں جب نئے الیکشن ہوئے تو فارن رزیرو 9 ارب ڈالر تھا، اس وقت فارن ریزرو 20 ارب ڈالر کو چھو رہا ہے، ہم نے اسٹیٹ بینک سے روپیہ لیکر مارکیٹ میں نہیں ڈالنے، جیسے جیسے معیشت بہتر ہورہی ہے روپیہ کی قدر بھی بہتر ہوجائے گی، پاکستان کی تباہی کس نے کی کیوں نہ بتاوں؟ پاکستان کا قرضہ اس وقت 41 عشاریہ 5 ارب ڈالر تک ہوگیا ہے، ہم نے ایک ہزار ارب روپیہ اسٹیٹ بینک سے بفر کیش تیار کیا ہے، 16 عشاریہ 5 ارب ڈالر کا گزشتہ قرضہ میں اب تک اضافہ ہوا ہے،اسحاق ڈار نے 4 سال مصنوعی معیشت چلائی،

سینیٹ اجلاس میں وزارت خزانہ نے تحریری جواب دیا اور کہا کہ جولائی ستمبر 2020/21 میں درآمدات11ارب28کروڑ61لاکھ ڈالرز تھیں .جولائی ستمبر 2020/21 میں برآمدات 5 ارب 47 کروڑ 18 لاکھ ڈالرز تھیں جولائی ستمبر 2020/21 میں تجارتی خسارہ 5 ارب 81 کروڑ 43 لاکھ ڈالرز تھا جولائی ستمبر 2021/22 میں امپورٹ 18 ارب 74 کروڑ 68 لاکھ ڈالرز تھا جولائی ستمبر 2021/22 میں ایکسپورٹ 6 ارب 99 کروڑ 75 لاکھ ڈالر تھا.

سینیٹر رخسانہ زبیری نے سینیٹ اجلاس میں منی بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر ٹیکس بڑھا رہے ہیں،کیا آئی ایم ایف عام آدمی پر ڈائریکٹ ٹیکس لگانے کا کہتا ہے؟ یہ حکومت آئی ایم اے کے بارے میں بھی غلط تشریح کرتی ہے،16دسمبرکو برازیل نے آئی ایم ایف کو ملک سے نکل جانے کو کہا،منی بجٹ میں 30 سی ڈائریکٹوریٹ ڈیجیٹل انوائسنگ کا نظام تشکیل دیا جارہا ہے،

اے این پی کے سینیٹر ہدایت الرحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہر شعبے میں بےتحاشا ٹیکسز عائد کردیے گئے ہیں، وزیراعظم مجھے آدھے گھنٹے کا وقت دیں، اہم تجاویز دوں گا،ٹیکس زیادہ لگائیں گے تو لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں آئیں گے، جس کا جو کام چل رہا ہے ویسا ہی چلنے دو،ان سے اچھے کی امید نہ رکھیں جو وعدے کئے پورے کر چکے کہتا تھا رلاؤں گا آج سب رورہے ہیں، کہتا تھا کہ آئی ایم ایف پر خودکشی کرونگا سب خودکشیاں کر رہے، اور آپ لوگ کیا چاہتے وہ تو اپنے وعدے پورا کر رہا ہے،

سینیٹر مشتاق احمد نے منی بجٹ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ منی بجٹ اور اسٹیٹ بینک کی نام نہاد خود مختاری، سرنڈر دستاویز ہیں .پاکستان کی آزادی کو گری رکھا گیا ہے اس بل کے نتیجے میں پاکستان آئی ایم اے کے تابع ہوگا یہ حکومت کی اپنی عوام کے خلاف معاشی دہشت گردی ہے پونے 5 روپے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں لگایا گیا آپ خیبر پختون خواہ سے کس مد میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ لے رہے ہیں؟

قبل ازیں حکومت نے ٹیکسز کے حوالے سے ایڈجسٹمنٹ پرمبنی ضمنی مالیاتی ترامیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا تھا، جب وزیرخزانہ شوکت ترین نے ضمنی مالیاتی ترامیمی بل ایوان میں پیش کیا تواپوزیشن نے نامنظور نامنظور کے نعرے لگا کر ایوان کو مچھلی منڈی بنا دیا

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس میں وزیرخزانہ کی طرف سے پیش کیا جانے والا ضمنی مالیاتی ترامیمی بل منظور ہونے کے بہت زیادہ مواقع ہیں کیوں کہ قومی اسمبلی میں میاں شہبازشریف کی طرف سے اس بل کے پیش کیے جانے کے موقع پرمزاحمت نہ کرنا اورپھرووٹنگ کے وقت غائب ہونا اس بات کا اشارہ تھا کہ ن لیگ کے چند ذمہ داران کی حمایت بھی عمران خان کوحاصل ہے اور پھر بعد ازاں ایسی خبریں بھی منظرعام پرآئیں تھیں جن سے شہبازشریف کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات درست ثابت ہوئے تھے

نواز شریف کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع، نواز ذہنی دباؤ کا شکار،جہاز کا سفر خطرناک قرار

جس ڈاکٹر کا سرٹیفیکٹ لگایا وہ امریکہ میں اور نواز شریف لندن میں،عدالت کے ریمارکس

اشتہاری ملزم کی درخواستیں کس قانون کے تحت سن سکتے ہیں،نواز شریف کے وکیل سے دلائل طلب

نواز شریف کی جیل میں طبیعت کیوں خراب ہوئی تھی؟ نئی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف

اشتہاری مجرم کی ضمانت منسوخی کی ضرورت ہے؟ نواز شریف کیس میں عدالت کے ریمارکس

نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

گرفتاری پہلے، مقدمہ بعد میں، مہذب ممالک میں کبھی ایسا دیکھا ہے؟ مریم نواز

مریم نواز کا وکیل بھاگ گیا

جاوید لطیف نوازشریف کے بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں،مریم نواز

قائمہ کمیٹی اجلاس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، رانا شمیم کے نہ آنے پرجاوید لطیف کا بڑا اعلان

مشکل حالات، قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے، اپوزیشن کی حکومت کو پیشکش

گو نیازی گو، شوکت ترین قوم کا غدار، قومی اسمبلی میں نعرے

کراچی کا بچہ بچہ جانتا ہے ایم کیو ایم والے کتنے شریف ہیں،سعید غنی

عمران نیازی نے آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دئیے،شہباز شریف

Comments are closed.