ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟

ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت کتنے مسافر سوار تھے؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرین حادثے کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں

اطلاعات کے مطابق ملت ایکسپریس کے لئے 54 ٹکٹ ملٹری واوَچر اور 72 اوپن ٹکٹ جاری کیے گئے تھے، ملت ایکسپریس میں کراچی سے روانگی کے وقت مسافروں کی تعداد 891 تھی

ترجمان ریلوے کے مطابق ٹرین حادثہ رات 3 بج کر 45 منٹ کے قریب ہوا، ملت ایکسپریس حادثے کے فوری بعد سرسید ایکسپریس ٹریک پر گری بوگیوں سے جاٹکرائی ملت ایکسپریس کے ڈرائیورکو کمیونیکیشن سسٹم دستیاب ہےسرسید ایکسپریس نے ولہار سٹیشن کو 3 بج کر 25 منٹ پر کراس کیا ملت ایکسپریس نے ڈہرکی کو 3 بج کر 30 منٹ پر چھوڑا ماچھی گوٹھ سے ڈہرکی تک ٹریک بوسیدہ اور مرمت کرنے والا ہے۔

جائے وقوعہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، پاک فوج، رینجرز کے جوان بھی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، دوسری جانب گھوٹکی تحصیل ڈہرکی ریتی اسٹیشن پرجمعیت علماءاسلام کے سالار ٹرین حادثہ کی جگہ پہنچ کر خدمت سرانجام دے رہےہیں .اطلاعات کے مطابق کئی لوگ ابھی تک بوگیوں میں پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے کا کام جاری ہے

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شا ہ کی ہدایت پر صوبائی وزیر سہیل انور سیال گھوٹکی روانہ ہو گئے صوبائی وزیر سہیل انور سیال ٹرین حادثے کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینگے .سہیل انور سیال کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثہ افسوسناک ہے ،ضلعی انتظامیہ حادثے کی جگہ موجود ہے ،زخمیوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،

دوسری جانب ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈہرکی کےقریب ٹرین حادثہ سے ٹرین شیڈول متاثر ہوا ہے کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی4 ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں کراچی سے آنے اور جانے والی جناح اور کراچی ایکسپریس منسوخ کر دی گئی ہے جناح اور کراچی ایکسپریس کے مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائےگا

ٹرین حادثہ،پنجاب کے ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ،بزدار کا بڑا حکم

سعد رفیق کے گناہوں پر اعظم سواتی کیوں استعفیٰ دیں، وفاقی وزیر کی انوکھی منطق

ملت ایکسپریس کی بوگی میں کیا ہوا تھا ؟ زخمی مسافر کا انکشاف،ریلوے حکام کی مبینہ غفلت

ٹرین حادثہ، اموات میں اضافہ ،متاثرین کا تعلق کس شہر سے؟

خطرناک ٹرین حادثہ ، سکھر, گھوٹکی, میرپور ماتھیلو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

 حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف

ایک اورتیز گام ٹرین حادثے کا شکار

ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

ٹرین حادثہ،بوگیوں میں پھنسے مسافروں کو نکالنے کا عمل جاری

ٹرینوں کا شیڈول متاثر،ہلاکتوں پر دل انتہائی رنجیدہ،وفاقی وزیر ریلوے بھی بول پڑے

واضح رہے کہ آج صبح گھوٹکی کے قریب کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس اور پنجاب سے کراچی جانے والی سر سید ایکسپریس میں خوفناک حادثہ ہوا جس میں 36 افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہو گئے

Comments are closed.