ایم کیو ایم وفد کی آصف زرداری سے ملاقات طے
ایم کیو ایم وفد کی آصف زرداری سے ملاقات طے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کا وفد کل اسلام آباد میں آصف علی زرداری سے ملاقات کرے گا
ایم کیو ایم وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی کریں گے ،ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال،تحریک عدم اعتماد بارے بات چیت ہو گی ایم کیو ایم وفد میں خالد مقبول صدیقی، وسیم اختر اور کنور نوید شامل ہوں گے
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے آج ایم کیو ایم کے مرکز کا دورہ کیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ایم کیو ایم رہنماؤں نے انکا استقبال کیا،وزیراعظم عمران خان اور ایم کیو ایم رہنماؤں کی ملاقات ہوئی، ورنرسندھ، شاہ محمودقریشی، اسدعمر، علی زیدی ملاقات میں شریک تھے، خالد مقبول صدیقی، عامرخان، امین الحق، کنورنویدجمیل، وسیم اختر بھی موجود تھے. وزیر اعظم نے ایم کیو ایم کے 4 رہنماوں سے فردا ًفردا ًہاتھ ملایا وزیر اعظم مصافحہ کے بعد خالد مقبول صدیقی کا ہاتھ تھامے رہے ،وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم کا کوئی رکن سندھ اسمبلی شامل نہیں تھا ،
ایم کیوایم نے وزیراعظم عمران خان کو کوئی یقین دہانی کروانے سے گریزکر لیا، ایم کیو ایم نے اپنی حمایت مشروط کردی۔ وزیراعظم سے کراچی میں اپنے بند دفاتر کھلوانے اور لاپتہ افراد بازیاب کروانے کا مطالبہ کر دیا۔ بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کے بعد وزیراعظم واپس روانہ ہو گئے،
موجودہ سیاسی صورتحال پر وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کے مابین مکالمہ ہوا، وزیراعظم سے خالد مقبول صدیقی نے سوال کیا کہ سیاسی صورتحال کوکیسے دیکھ رہے ہیں ؟وزیراعظم نے کہا کہ حالات آپکے سامنے ہیں ایم کیو ایم کا ساتھ چاہیے،ایم کیو ایم نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے دفاتر اب تک نہیں کھلے ہیں،وزیراعظم نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ آپکے دفاتر جلد کھل جائینگے، عدم اعتماد کی تحریک کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے
وزیراعظم عمرا ن خان ایم کیوایم مرکز بہادرآباد سے روانہ ہو گئے ہیں وزیر اعظم عمران خان 25 منٹ تک بہادر آبادمرکز میں رہے
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے عدم اعتماد اپوزیشن جماعتوں نے ملکر جمع کروائی ہے،گزشتہ روز اسمبلی سیکرٹریٹ میں عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد اپوزیشن قائدین مولانا فضل الرحمان، شہبا زشریف، آصف زرداری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی بعد ازاں پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں ڈی چوک میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی
عمران خان کا پیغام پہنچایا گیا تو علیم خان نے کیا دیا جواب؟
آجکی میٹنگ جہانگیر ترین کے گھر کیوں رکھی؟ علیم خان کا بڑا اعلان
وفاقی انٹیلی جنس بیورو آئی بی کے افسران کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام پر اربوں کا فراڈ
آئی بی کی ہاوسنگ اسکیم کے فراڈ پر پوسٹ لکھنے پر صحافی کا 15 سالہ پرانا فیس بک اکاؤنٹ ہیک
آئی بی افسران کی ہاؤسنگ سکیم،دس سال پہلے پلاٹ خریدنے والوں کو قبضہ نہیں ملا، نیب کہاں ہے؟ عدنان عادل
کھلاڑیوں کا کمال،بزدار آؤٹ ہونے لگے، چودھریوں کے ہاتھ بھی خالی رہ جانیکا امکان
بزدار کی کرسی بچانے کی بھی کوششیں جاری،وزراء متحرک
تحریک عدم اعتماد 48 گھنٹے سے پہلے آجائے گی،مولانا فضل الرحمان
علیم خان کی لندن روانگی طے،نواز شریف سے ہو گی ملاقات ؟ِ
اپوزیشن تیار،وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع
عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد کے تمام معاملات طے ہوچکے
جمہوریت بہترین انتقام ہے ،سلیکٹڈ کا وقت ختم ،بلاول
اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،شہباز شریف کی سراج الحق سے ملاقات
بزدار کیخلاف عدم اعتماد،پرویز الہیٰ سے ملنے اہم شخصیات پہنچ گئیں
بزدار بھی کرسی بچانے کیلئے متحرک، بڑا فیصلہ کر لیا
ایمپائراسی طرح نیوٹرل رہا تو بڑے بےآبرو ہوکر جانا ہوگا،اہم شخصیت کا دعویٰ
صبربھائی، ابھی کچھ دن ہیں،مریم نوازنےعمران خان کو ٹویٹر پرٹیگ کر کےایسا کیوں کہا؟