آٹھ افراد کو کلہاڑی سے قتل کرنیوالے ملزم بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

0
73
آٹھ افراد کو کلہاڑی سے قتل کرنیوالے ملزم بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

آٹھ افراد کو کلہاڑی سے قتل کرنیوالے ملزم بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ کی حدود میں آٹھ افراد کو قتل کرنے والے ملزم کے بارے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں

نارنگ منڈی کے نواحی گاؤں ہچڑ میں پیش آنے والے واقعہ میں ذہنی معذور لڑکے فیض نے تیز دھار آلے سے 8 افراد کو ایک ہی رات میں قتل کردیا اور اس سے قبل فیض نے چھ آفراد کو زخمی کیا تھا تب مقامی لوگوں نے گرفتار کروا دیا تھا لیکن نارنگ پولیس نے اس کو رہا کردیا تھا رہائی کے بعد رات گئے ملزم نے مختلف مقامات سے 8 افراد کو مختلف آلہ جات سے لوگوں کو قتل کرتا رہا یہ افسوس ناک واقع ایم این اے راحت امان اللہ بھٹی کے آبائی گاوُں ہچڑ میں پیش آیا ہے جہاں پر ملزم نے کھیتوں اور سڑکوں پر سوئے افراد کو رات گئے قتل کیا رات گئے ہی ظفر نامی پولیس کانسٹیبل ڈیوٹی سے گھر آرہا تھا کہ جب وہ اپنے سٹاپ پر مسافر بس اترا تو اس نے دیکھا کہ ایک شخص خون میں لت پت ہے اس وقت ملزم فیض اپنی کاروائی میں مصروف تھا پولیس کانسٹیبل نے چاک و چوبند رہ کر ملزم کا محاسبہ کرکے پکڑ لیا اور 15 پر کال کرکے مقامی پولیس کو گرفتار کروا دیا اس حوالے سے آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےجامع تحقیقات کا حکم دیا ہے

ایم این اے برگیڈیئر (ر)راحت امان اللہ بھٹی کے گاؤں ہچڑ میں آٹھ بےگناہ افراد کے مبینہ قاتل کا پس منظر

ایم این اے تحریک انصاف برگیڈیئر(ر) راحت امان اللہ بھٹی کے آبائی گاؤں ہچڑ میں آٹھ افراد کوقتل کرنے والا قاتل، اکیس سالہ فیض رسول بھٹی کوٹ عبداللہ کا رہائشی ہے۔ اس نے میٹرک کے امتحان میں اپنے سکول میں ٹاپ کیا۔ ایف ایس سی سٹارز کالج نارنگ سے کی ،پھر یونیورسٹی آف نارووال میں بی ایس سی زوآلوجی میں داخلہ لیا۔ یہ خاندان بہت عرصہ پہلے کوٹ راجپوتاں سے یہاں منتقل ہوا۔ ملزم کے والد ججی پہلوان نشہ کی زیادتی کے سبب فوت ہوئے۔ اس کی والدہ محنت مزدوری کر کے تین بیٹوں چار بیٹیوں کا پیٹ پالتی ہیں۔ فیض نے دو روز پہلے اپنی ماں، بہن، مقامی سکول کے پرنسپل سر زبیر(داخل میو ہسپتال) اور ایک شخص کو زخمی کیا۔

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

مبینہ اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں نے اسے قابو کر کے نارنگ پولیس کو اطلاع دی۔ 15 پر کالز، ایس ایچ او، محرر حتیٰ کہ پٹرولنگ پولیس تک کو فون کے باوجود پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی۔ اس بارے تھانہ نارنگ میں دو درخواستیں بھی جمع کرائی گئیں۔ اصل صورتحال تو شاید طبی ماہرین کے معائنہ اور پولیس تفتیش کے بعد ہی سامنے آ سکے گی تاہم ملزم فیض کی ذہنی حالت کے بارے میں مختلف آراء ہیں۔ پہلی یہ کہ یہ سرے سے بالکل ٹھیک ہے۔ اسی لیے اس نے رات گئے اکیلے سوئے ہوئے افراد کو ڈھونڈ ڈھونڈ کے اور کلہاڑی وآہنی راڈ کی مدد سے سروں پر ضرب پہنچا کے مارا۔

دوسری رائے یہ ہے کہ کچھ عرصہ پہلے اس نے اپنے والد کی قبر پر عملیات کیے جس سے ذہنی توازن بگڑا۔ کچھ کے نزدیک حالیہ واقعہ ان کے دماغ میں موجود رسولی اور ذہنی توازن بگڑنے کے باعث ہوا۔ میٹرک میں ملزم فیض رسول کے ایک کلاس فیلو نے بتایا کہ سکول میں فیض رسول ایک شریف شائستہ اور لائق طالب علم تھا۔ خدا معلوم بعد کے تکلیف دہ واقعات کیسے اور کیونکر پیش آ گئے

شیخوپورہ میں 8 افراد کو سوتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔

ایاز میر کے بیٹے کی خوفناک درندگی :سارہ انعام ،کینیڈین شہری،دبئی آئی،گاڑی خریدی ،مگرپھرکیاہوا؟ہولناک انکشافات

ایاز امیر کی بہو کا پوسٹمارٹم مکمل،سارہ کے قتل کی وجہ کا تعین نہ ہوسکا

پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

سر پر ڈمبل مارا،آلہ قتل بھی خود برآمد کروایا،ایاز امیر کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

Leave a reply