وکلا مقدمات کے بوجھ کے خاتمے کیلئے التواء سے گریز کریں،نامزد چیف جسٹس

0
39

وکلاء مقدمات کے بوجھ کے خاتمے کیلئے التواء لینے سے گریز کریں،نامزد چیف جسٹس عمر عطاء بندیال
نامزد چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس گلزار احمد کے دور میں 4ہزار100 سے زائد مقدمات ویڈیو لنک پر سنے گئے

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ویڈیو لنک سے سائلین اور وکلاء کے عدالت آنے کے اخراجات میں کمی آئی جسٹس فائز عیسیٰ کی صدارتی ریفرنس کیخلاف درخواست کو فل کورٹ نے سنا 17ماہ تک زیر سماعت رہنے والے مقدمہ سے معمول کے کیسز تاخیر کا شکار ہوئے صرف 6 ججز معمول کے مطابق سماعت کرتے رہے،وکلاء مقدمات کے بوجھ کے خاتمے کیلئے التواء لینے سے گریز کریں بار اہل ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی میں بھی معاونت کرے ،جسٹس گلزار احمد نے آزاد اور قابل ججز کو سپریم کورٹ تعینات کیا

پاکستان کے ستائیسویں چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد آج اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد آج ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔

چیف جسٹس گلزار احمد 2 سال سے زائد چیف جسٹس رہے۔ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے سپریم کورٹ میں بطور چیف جسٹس 2 سال 10 دن اپنے فرائض انجام دیئے، چیف جسٹس گلزار احمد کا دور جہاں کورونا وائرس کے باعث مشکل ترین دور رہا وہی اہم اور تاریخی فیصلے بھی ہوئے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے اپنے دور میں کراچی نسلہ ٹاور گرانے، گجر نالہ پر تجاوزات ختم کرنے، رفاہی پلاٹ پر شادی ہالز کی تعمیر کے خلاف اور شاہراہوں اور فٹ پاتھ سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا کراچی سرکلر ریلوے بحالی، اقلیتوں کے حقوق کیلئے اقدامات، اور پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال کرنے کے احکامات بڑے فیصلے تصور کئے جارہے ہیں۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ملک بھر میں ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کیلئے فیصلے دیے. آرمی پبلک اسکول پشاور سانحہ پر وزیر اعظم عمران خان کی طلبی اور لواحقین کے تحفظات ختم کرنے کا حکم دیا.چیف جسٹس گلزار احمد نے اپنے دور میں کرونا وائرس اور بریسٹ کینسر سمیت رحیم یار خان مندر، کرک مندر اور کوہاٹ حملوں پر ازخودنوٹس نوٹس بھی لیا.چیف جسٹس گلزار احمد ہمیشہ عدلیہ میں خواتین ججز کی تعداد بڑھانے کے خواہش مند رہے اور اسی وجہ سے جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

قادیانی آئین کی خلاف ورزی اور توہین عدالت کا مسلسل ارتکاب کر رہے ہیں، حافظ عاکف سعید

مندر کی تعمیر کے خلاف مزید دو درخواستیں، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

تاریخی ہندو مندر مسماری کا معاملہ،ن لیگ اور جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں پر مقدمہ درج،گرفتاریاں شروع

مندر جلائے جانے کے واقعے میں فرائض سے غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں کو ملی سزا

اقلیتوں کے حقوق،سپریم کورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

وزیراعظم کی اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

مندر حملہ کیس، متعلقہ ایس ایچ او کو ابھی تک گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ چیف جسٹس

جسٹس عمرعطا بندیال چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر2 فروری کو حلف اٹھائیں گے، پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کرنے والے جسٹس عمر عطا بندیال کئی اہم کیسز میں بینچ کا حصہ رہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت جسٹس عمر عطا بندیال کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کردی۔ جسٹس عمر عطا بندیال 2 فروری 2022 سے 16 ستمبر 2023 تک چیف جسٹس آف پاکستان رہیں گے جسٹس عمر عطا بندیال 17 ستمبر 1958 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی اورثانوی تعلیم پاکستان میں حاصل کرنے کے بعد امریکہ کی کولمبیا یونی ورسٹی سے معاشیات میں بیچلر اور کیمبرج یونی ورسٹی برطانیہ سے قانون کی ڈگری لینے کے بعد بیرسٹر بن گئے۔1983 میں بطور وکیل لاہور میں کام کا آغاز کیا اور چند برس بعد سپریم کورٹ کے وکیل بنے۔ 2004 میں بطور لاہور ہائیکورٹ جج تعیناتی ہوئی۔ 2007 میں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کرنے والے ججز میں ان کا نام شامل ہوا

توہین آمیز مواد کی جانچ پڑتال کے لیے حکومت نے کیا اقدام اٹھا لیا؟

یہاں آئین کی پروٹیکشن،قبر میں نہیں ملے گی،توہین آمیز مواد پر ایکشن کیوں نہیں،عدالت

عدلیہ کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز ریمارکس،عدالت نے ڈی جی پیمرا، اینکر پرسن کو طلب کر لیا

مرد کو مرد کیخلاف ہراسگی کی شکایت کا حق حاصل، چائے کی آفر،ایس ایم ایس بھی ہراسگی میں آتا ہے، کشمالہ طارق

قران مجید کی بے حرمتی کے الزام میں گرفتارملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آ گیا

ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی

بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب

شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلان

مزار قائد کی بے حرمتی، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے

قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی ، فسادات ،مندروں پر حملے، بھارت میں بنگلہ دیش کیخلاف احتجاج

2014 میں سپریم کورٹ کے جسٹس تعینات ہوئے تو کئی اہم کیسز میں بینچ کا حصہ رہے۔ عمران خان کو اہل صادق امین ، جہانگیر ترین کو تاحیات نا اہل اور نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نا اہل قرار دینے والے بینچ میں شامل رہے جسٹس قاضی فائزعیسی کیخلاف ریفرنس خارج کرنے والے دس رکنی لارجر بینچ اوربرطرف ملازمین کی بحالی کا فیصلہ دینے والے بینچ کے سربراہ رہنے سمیت ڈسکہ الیکشن دھاندلی کیس اور سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کرنے والے بینچ کا حصہ رہے۔

Leave a reply