مری سانحہ،مذہبی جماعتیں ریسکیو ،رفاہی کام میں متحرک، ووٹ لینے والی جماعتیں غائب
پاک فوج کے جوان مری میں پھنسے سیاحوں کی مدد کے لیے مصروف ہیں، مری میں برف باری سے خوفناک صورتحال میں فوجی دستے سول انتظامیہ کی امدادمیں مصروف ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی انجینئرز کے دستوں نے گھڑیال کے مقام پر جھیکا گلی سڑک کھول دی ہے جوان کلڈنہ روڈ کھولنے میں مصروف ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مری ڈویژن کے دستے ٹریفک میں پھنسے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں مرکزی شاہراہو ں کو کھولنے کے لیے آرمی انجینئرز بھی پہنچ گئے، لوگوں کو کھانا،پانی، چائے و دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے لوگوں کومحفوظ شیلٹر فراہم کیا گیاہے ایف ڈبلیو او کے جوان مشینری کے ساتھ روڈ کھولنے میں مصروف ہیں
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایف ڈبلیو او کے جوانوں اور آرمی انجینئرز نے مری ایکسپریس کا راستہ کھول دیا ہے، پاک فوج نے ملٹری کالج مری، جھینگا گلی، اے پی ایس کلڈانہ، سٹیشن سپلائی ڈپو سنی بنک میں 4 کیمپ قائم کیے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مری ڈویژن میں کنٹرول ڈویژن قائم کر دیا گیا ہے۔ اے پی ایس اور آرمی سکول آف لاجسٹک کلڈانہ میں ریسکیو مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ لوگوں کو پکا ہوا کھانا،فراہم کیا جا رہا ہے۔ تمام کیمپوں میں سردی سے بچاؤ کا انتظام کیا گیا ہے۔ بھاری مشینری، آرمی انجینئرز ڈویژن اور ایف ڈبلیواو کے نوجوان متاثرین کی مدد کے لیے بغیر کسی وقفے کے کام کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے دستے میدان میں ہیں، جہاں مشینری نہیں پہنچ سکتی وہاں پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیاں سر انجام دے رہے ہیں اور وہ سڑکیں کھول رہے ہیں برفباری میں پھنسی گاڑیاں نکال رہے ہیں
پاک فوج کے علاوہ مری میں جماعت اسلامی کی الخدمت فاؤنڈیشن، دعوت اسلامی، تحریک لبیک، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سمیت دیگر این جی اوز امدادی کام کر رہی ہیں ، کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے مری میں کوئی بھی رفاہی و ریسکیو یا امدادی کام نظر نہیں آیا، مذہبی جماعتیں خدمت خلق کے میدان میں آگے ہیں اور عملی طور پر مری میں کام کر رہی ہیں
جماعت اسلامی نے مری میں ریسکیوسینٹر قائم کردیا دختران اسلام اکیڈمی مری کی بلڈنگ میں قائم ہنگامی ریسکیو سینٹر میں کھانا، ہیٹرز، رہائش کا ہر ممکن بندوبست ہوگا مختلف علاقوں میں ٹیم لیڈرز کی ریسکیو/ریلیف کی ذمہ داری لگا دی گئی۔ ان علاقوں میں پھنسے لوگ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں
جماعت اسلامی نے مری میں ریسکیوسینٹر قائم کردیا
دختران اسلام اکیڈمی مری کی بلڈنگ میں قائم ہنگامی ریسکیو سینٹر میں کھانا، ہیٹرز، رہائش کا ہر ممکن بندوبست ہوگا
مختلف علاقوں میں ٹیم لیڈرز کی ریسکیو/ریلیف کی ذمہ داری لگا دی گئی۔ ان علاقوں میں پھنسے لوگ ان سے رابطہ کر سکتے ہیں#Murree pic.twitter.com/g6sz4CEBy8— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) January 8, 2022
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ہدایت پر مری و گلیات میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور الخدمت فاونڈیشن کے رضاکار متحرک
مشکل میں پھنسے سیاحوں کو فوری امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ دختران اسلامی اکیڈمی مری میں ہنگامی ریسکیو اور ریلیف سنٹر قائم کر دیا گیا ہے pic.twitter.com/Ai2NB2WMVH— Jamaat e Islami Pakistan (@JIPOfficial) January 8, 2022
امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی نے مری میں سرد موسم سے سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا، حافظ سعد رضوی نے مری میں جاں بحق ہونے والے سیاحوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ حکومت مری میں پھنسے لوگوں کے لیے ریسکیو کاروائیوں کو تیز کرے
https://twitter.com/PowerOfIslam19/status/1479792175944765441
اقرارالحسن نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مری میں شدید برف باری کے باعث گاڑیوں میں ٹھٹھر کر جاں بحق ہو جانے والی فیملیز اور بالخصوص بچوں کی ویڈیوز دل دہلا دینے والی ہیں۔۔۔ سوچیں آخری وقت تک زندگی کی اُمید لئے یہ ماں باپ اور بچے کیسے ایک دوسرے کے سامنے دم توڑ رہے ہوں گے۔ پاک پروردگار رحم فرما۔
مری میں شدید برف باری کے باعث گاڑیوں میں ٹھٹھر کر جاں بحق ہو جانے والی فیملیز اور بالخصوص بچوں کی ویڈیوز دل دہلا دینے والی ہیں۔۔۔ سوچیں آخری وقت تک زندگی کی اُمید لئے یہ ماں باپ اور بچے کیسے ایک دوسرے کے سامنے دم توڑ رہے ہوں گے۔ پاک پروردگار رحم فرما۔
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) January 8, 2022
ایک صارف کا کہنا تھا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مری کی تنظیم کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں سیاحوں کی مدد کی۔ اور اپنے اسلامک سنٹرز لوگوں کے لئے کھول دیئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مری کی تنظیم کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں سیاحوں کی مدد کی۔ اور اپنے اسلامک سنٹرز لوگوں کے لئے کھول دیئے۔ pic.twitter.com/nkG2DzeO9R
— Haroon Rasheed 🇵🇰 (@Haroonhr1122) January 8, 2022
ایک صارف کا کہنا تھا کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق صاحب کی کال پر مری میں فوری لبیک ، کارکنان جماعت اسلامی ، الخدمت فاونڈیشن شاباش ۔مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کی خدمت کے لیے سب سے آگے۔ الحمد اللہ
امیر جماعت اسلامی سراج الحق صاحب کی کال پر مری میں فوری لبیک ، کارکنان جماعت اسلامی ، الخدمت فاونڈیشن شاباش ۔
مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کی خدمت کے لیے سب سے آگے۔ الحمد اللہ pic.twitter.com/SC6sfwIO21— 𝑴𝒂𝒍𝒂𝒌 𝑨𝒔𝒈𝒉𝒂𝒓 (@MalakAsghar3) January 8, 2022
دعوت اسلامی بھی مری میں امدادی سرگرمیوں میں متحرک ہو چکی ہے، کیمپ قائم کر دیا گیا ہے
دعوت اسلامی کا شعبہ FGRF مری میں انتقال کرنے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتا ہےاور ساتھ ہی مری میں پھنسے ہوئے لوگوں اور ان کے اہل خانہ کی مدد کے لئے اپنے اسلامی بھائیوں کی رضا کارانہ خدمات پیش کرتے ہوئے ہیلپ ڈیسک 24/7 کا قیام عمل میں لا چکا ہے۔👇#Murree #MurreeAlert
— Smf bukhari (@bukhari_smf) January 8, 2022
https://twitter.com/NazeerKAchakzai/status/1479789848445825025
ایک صارف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہینڈز ٹرسٹ آرگنائزیشن کے سی ای او فیضل جمیل کی جانب سے مری میں برف میں پھنسے ہوے سیاحوں کے لئےکمبل وغیرہ اور بچوں کے لیے گرم کپڑے اور چاکلیٹس کھانے پینے کی اشیاء بھیجوا دی گئیں اسی طرح آپ سب بھی برف میں پھنسے سیاحوں کی مدد کرسکتے ہیں۔
اسلام آباد ہینڈز ٹرسٹ آرگنائزیشن کے سی ای او فیضل جمیل کی جانب سے مری میں برف میں پھنسے ہوے سیاحوں کے لئےکمبل وغیرہ اور بچوں کے لیے گرم کپڑے اور چاکلیٹس کھانے پینے کی اشیاء بھیجوا دی گئیں اسی طرح آپ سب بھی برف میں پھنسے سیاحوں کی مدد کرسکتے ہیں۔ pic.twitter.com/QRpa9S3yza
— Ali Imran Abbasi (@aliimranabbasi) January 8, 2022
ایک صارف کا کہنا تھا کہ مری کی موجودہ صورتحال *تحریک لبیک پاکستان* کے زمہ داران اور کارکنان میدان عمل میں ہے اور برفباری میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کے لیے ہر بار کی طرح اس بار بھی محب وطن ہونے کا ثبوت دے رہی ہے اور میدان عمل میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے
https://twitter.com/AbihaMaryam/status/1479793598933745671
غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ مری کے انسانی المیے سے نمٹنے میں جماعتِ اسلامی کا کردار قابلِ تقلید اور قابلِ تحسین ہے۔ نہ صرف جماعتی بنیاد پر فوری ریسکیو اور ریلیف کیمپس لگا دیے گئے بلکہ علاقے میں جماعت کے افراد خاص کر نوجوان ورکرز بھرپور انداز میں پھنسے سیاحوں کی مدد کر رہے ہیں۔
مری کے انسانی المیے سے نمٹنے میں جماعتِ اسلامی کا کردار قابلِ تقلید اور قابلِ تحسین ہے۔ نہ صرف جماعتی بنیاد پر فوری ریسکیو اور ریلیف کیمپس لگا دیے گئے بلکہ علاقے میں جماعت کے افراد خاص کر نوجوان ورکرز بھرپور انداز میں پھنسے سیاحوں کی مدد کر رہے ہیں۔
— Gharidah Farooqi (T.I.) (@GFarooqi) January 8, 2022
ایک صارف کا کہنا ہے کہ شہریوں کا کہنا ہے کہ بار بار ریسکیو والوں کو کال کی مگر کوئی نہ آیا۔ کیسے آتے حکومت تو یہ یقین دلانے میں لگی ہوئی تھی کہ ملک ترقی کر رہا ہے سیاح مری آ رہے ہیں۔
https://twitter.com/SyedAliHaider13/status/1479794112933072897
ایک صارف کا کہنا تھاکہ اسلام آباد پولیس کےشہید اے ایس آئی کی آخری گفتگوکے دوران ان کے پاس کھانے کے لئے کچھ نہ تھا نہ کوئی پولیس والا نہ انتظامیہ اور نہ ہی ٹریفک وارڈن تھا جو گاڑیاں نکلوا سکے اس سب کا زمہ دار ڈی سی راولپنڈی اے سی مری سی ٹی او اور مری پولیس اور ہوٹل انڈسٹریز ہیں جو مدد کرتے تومعصوم لوگ نہ مرتے
اسلام آباد پولیس کےشہید اےایس آئی کی آخری گفتگوکےدوران ان کےپاس کھانےکےلئے کچھ نہ تھانہ کوئی پولیس والا نہ انتظامیہ اور نہ ہی ٹریفک وارڈن تھا جو گاڑیاں نکلوا سکے اس سب کا زمہ دار ڈی سی راولپنڈی اے سی مری سی ٹی او اور مری پولیس اور ہوٹل انڈسٹریز ہیں جو مدد کرتےتومعصوم لوگ نہ مرتے pic.twitter.com/j3jGC0GOSf
— Ali Imran Abbasi (@aliimranabbasi) January 8, 2022
مری اور گلیات میں شدید برفباری ،پولیس اور انتظامیہ کے روکنے کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ موجود ہیں، سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی اور ڈی سی راولپنڈی محمد علی رات سے مری میں موجود ہیں، مری اور گلیات میں شدید برفباری کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، ہوٹل اور سڑکوں میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ساجد کیانی سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس اور ضلعی انتظامیہ مری میں اپنے تمام تر وسائل کا استعمال کر رہی ہیں۔مسلسل برفباری کی وجہ سے سڑکوں کو کلیئر کرنے میں مشکلات ہیں، ٹریفک پولیس، پنجاب ہائی وے اور نیشنل ہائی وے مل کر کام کر رہے ہیں۔شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کے لیے بار بار اعلانات کیے جا رہے ہیں۔ بچے، بزرگ اور خواتین کو محفوظ مقام پر پہنچانا اولین ترجیح ہے۔مسلسل برفباری اور گاڑیوں میں ہیٹر چلنے کی وجہ سے سانس اور پھیپھڑوں کی بیماری میں مبتلا شہریوں کو ریسکیو کی مدد سے فوری فرسٹ ایڈ دی جا رہی ہیں۔ مری میں داخلے کے راستے بند کر دیئے گئے ہیں، نتھیا گلی سے مری داخلے پر ایس او پیز لاگو کر دیئے گئے ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے تعاون کرین، سیاحوں کو مسلسل راہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔منع کرنے کے باوجود مری کا رخ کرنے والے شہریوں کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔
مری سانحہ، غفلت کا ذمہ دار کون ہے؟ مبشر لقمان برس پڑے
مری میں ہونے والی برفباری میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گیا
ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ
آن لائن کلاسز .اب امتحان بھی آن لائن ہی لیں، طلبا سڑکوں پر آ گئے
طلبا خبردار، پنجاب بھر میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول تیار
امتحانات کے معاملے پر سستی سیاست بند کی جائے، شفقت محمود
ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف
عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکلتے دیکھیں گے،خواجہ سعد رفیق
ٹرمپ میرے خواب میں آئے ،بھارتی شہری نے ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ایسا کام کیا کہ سب حیران
متنازعہ شہریت بل پر امریکا میدان میں آ گیا،ٹرمپ کریں گے مودی سے کشمیر، شہریت بل پر بات
ٹرمپ کا کریں گے بھارتی فنکار استقبال،28 سٹیج تیار، طلبا کیا کریں گے؟ ڈیوٹی لگا دی گئی
بھارت میں کھڑے ہوکر ٹرمپ نے پاکستان بارے ایسا کیا کہہ دیا کہ مودی کو پسینے چھوٹ گئے
ٹرمپ کو ویلکم کرتے وقت مودی نے ایسے نام سے پکارا کہ ٹرمپ منہ دیکھتے رہ گئے، دیا کھرا جواب
مری، اموات میں اضافہ، جاں بحق افراد کی فہرست جاری
مری واقعہ،ن لیگ کا وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ