حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کی عید کے موقع پر اپیل
کل جماعتی حریت کانفر نس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے عیدالفطر کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت دن کو سادگی اور کفایت شعاری کے ساتھ منائیں
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں مقبوضہ علاقے کے صاحب ثروت لوگوں پر زوردیا کہ وہ ضرورت مندوں بالخصوص شہدا کے خاندانوں کا خیال رکھیں جنہوں نے مادر وطن کو بھارت کی غلامی سے نجات دلانے کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری سیاسی رہنمائوں کی رہائی کے لیے دعا کریں جن کے ساتھ بھارتی جیلوں میں غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے جیلوں میں نظربند کشمیری رہنمائوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے یہاں تک کہ انہیں صحت کی بنیادی سہولت بھی میسر نہیں ہے۔
مسرت عالم بٹ کا مزید کہنا تھا کہ عید خوشی اورمسرت کا دن ہے تاہم مظلوم کشمیریوں اور دیگر تمام مظلوموں کے لیے حقیقی عید اس دن ہوگی جب وہ ناجائز قبضوں سے مکمل آزادی حاصل کریں گے انہوں نے کشمیریوں کو یقین دلایا کہ آزادی کی صبح ضرورطلوع ہوگی اور وہ ایک آزاد قوم بن کر ابھریں گے۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے علاقے سرینگرمیں پوسٹر لگائے گئے ہیں جنکے ذریعے عید گاہوں میں نماز عید کی اجازت نہ ملنے پر مذمت کی گئی ہے پوسٹرز سٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم جموں و کشمیر نے چسپاں کیے ہیں۔ پوسٹرز میں عید کی نماز پر پابندی کو دینی معاملات میں صریح مداخلت قرار دیا گیا اسٹوڈنٹس اینڈ یوتھ فورم جموں و کشمیر نے عید الفطر کے بعد مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں بھارت مخالف مظاہرے شروع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے
اس سال عیدگاہ کے ساتھ ساتھ جامع مسجد سری نگر میں عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کا امکان نہیں کیونکہ حکام کونماز کے بعد بھارت مخالف نعرے بازی اور مظاہروں کا خدشہ ہے واضح رہے کہ قابض انتظامیہ نے جامع مسجد سری نگرشب قدر اور جمعتہ الوداع کے موقع پر بھی بند کر دی تھی
مقبوضہ کشمیر میں عید کے ایام میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں
کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو ایک برس مکمل ہونے پروزارت پوسٹل سروس کا یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری
یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان
کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ
مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ
برہان وانی کی چوتھی برسی، مقبوضہ کشمیر میں حریت کی اپیل پر مکمل ہڑتال