اسلام آباد ایئرپورٹ پر فائرنگ، ایک شخص زخمی،اے ایس ایف حکام نے معمہ الجھا دیا

0
62
اسلام-آباد-ایئرپورٹ-پر-فائرنگ،-ایک-شخص-زخمی،اے-ایس-ایف-حکام-نے-معمہ-الجھا-دیا #Baaghi

اسلام آباد ایئرپورٹ پر فائرنگ، ایک شخص زخمی،اے ایس ایف حکام نے معمہ الجھا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

اسلام آباد ایئر پورٹ پر اے ایس ایف حکام نے فائرنگ کی ہے جس کی وجہ سے ایک شہری زخمی ہو گیا ، فائرنگ کا واقعہ رات گئے پیش آیا، نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکار نے اسلام آباد ایئرپورٹ کے مرکزی گیٹ پر موٹر سائیکل پر فائرنگ کر دی فائرنگ سے مسافرزخمی ہو گیا ہے اہلکار کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے مسافر کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے

دوسری جانب اے ایس ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ میں رات گئے مشتبہ موٹرسائیکل سوارنے داخل ہونے کی کوشش کی جسے اے ایس ایف حکام کے مطابق ناکام بنا دیا گیا ،اے ایس ایف حکام کے مطابق موٹرسائیکل سوار رانگ وے سے چیک پوسٹ نمبر 13 سے داخل ہونا چاہتا تھا اہلکاروں کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار کی ٹانگ پر گولی لگی موٹرسائیکل سوار کو زخمی حالت میں ٹراما سینٹر اور پھر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں‌اسکا علاج جاری ہے، موٹر سائیکل سوار کی شناخت بارے ابھی تک نہیں بتایا گیا

اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ هو چکا ہے،چوری،ڈکیتی،راہ زنی کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں،دن دہاڑے گولیاں چل جاتی ہین اور پولیس سب اچھا کی رپورٹ دیتی ہے،مسلح شہری وفاقی دارالحکومت میں گھومتے رہتے لیکن پولیس بے خبر رہتی، جب کوئی واقعہ ہو جاتا پھر پولیس کی دوڑیں لگ جاتی ہیں ،چند ماہ قبل اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے جرائم کے پیش نظر امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی تھی، امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی شرح بڑھ گئی ہے۔امریکی سفارتخانے کے مطابق اسلحہ کی نوک پر گاڑیاں چھینی جا رہی ہیں۔ امریکی شہری اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں سفر کے دوران محتاط رہیں۔ امریکی شہری قیمتی اشیا لے کر باہر نہ نکلیں۔ مارکیٹ میں زیورات پہن کر نہ جائیں۔ بینک کا اے ٹی ایم استعمال کرتے وقت احتیاط کی جائے۔

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

پی آئی اے کے ہوٹل روزویلٹ کے مالکانہ حقوق کس کے پاس ہیں؟ اسمبلی میں اہم انکشاف

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

حکومت نے پائلٹس لائسنس معاملے کو متنازعہ بنا کر پی آئی اے کو "کریش” کردیا۔ شیری رحمان

سول ایوی ایشن انتہائی بد حال محکمہ،جعلی ڈگری پر لوگ نوکری بھی پوری کر گئے، چیف جسٹس برہم

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

پرواز منسوخ ہونے پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافروں کا احتجاج

Leave a reply