این اے 249 ، مصطفیٰ کمال نے بھی” کمال ” کر دکھایا

این اے 249 ، مصطفیٰ کمال نے بھی” کمال ” کر دکھایا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے این اے 249 میں ضمنی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروا دییے

اس موقع پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کے چپے چپے کو جانتے ہیں، پاک سرزمین پارٹی اپنی پوری طاقت سے یہ الیکشن لڑنے جارہی ہے،مجھ پرمہاجروں سے غداری کا الزام اس لئے لگایا جاتا ہے کیونکہ میں سب کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کرتا ہوں مصطفی کمال کو مہاجروں کا غدار اس لیے کہا گیا کیوں کہ وہ مہاجروں کے ساتھ تمام زبانیں بولنے والوں کو گلے لگانے کی بات کرتا ہے، اگر یہ کام کرنا جرم ہے تو میں مانتا ہوں کہ میں غدار ہوں .

پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ضمنی انتخاب برائے حلقہ این اے 249 میں ہونے والے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال ،وائس چیئرمین ایڈوکیٹ حفیظ الدین اور ممبر نیشنل کونسل و ڈسٹرکٹ کیماڑی کے صدر ہمایوں عثمان نے کاغذات نامزدگی جمع کروادئے

این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہو گا ،این اے 249 کراچی کی نشست فیصل واوَڈا کے استعفی ٰکے باعث خالی ہوئی تھی،الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 13 سے 17 مارچ تک جمع کرا سکیں گے،امیدواروں کے کاغذات کی ا سکروٹنی 25 مارچ تک کی جائے گی، امیدوار ریٹرننگ افسر کی فیصلوں کے خلاف 29 مارچ تک ٹربیونل میں اپیلیں دائر کر سکیں گے امیدواروں کی حتمی فہرست 6 اپریل کو جاری کی جائے گی،دستبردار ہونے والے امیدوار 7 اپریل تک کاغذات واپس لے سکیں گے،این اے 249 کے امیدواروں کو 8 اپریل کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے این اے 249 میں ضمنی انتخاب 29 اپریل کو ہو گا،

این اے 249 الیکشن کے لئے مسلم لیگ ن نے مفتاح اسماعیل کو امیدوار نامزد کر رکھا ہے، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے بھی امیدواروں سے درخواستیں طلب کر رکھی ہیں ، تحریک انصاف نے حلقہ این اے 249 کے امیدوار کے انتخاب کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، پارلیمانی بورڈ میں وفاقی وزیر علی زیدی، فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان اور دیگر شامل ہیں۔ این اے 249 کے لیے 10 سے زائد امیدوار پارٹی ٹکٹ کے حصول کے لیے سرگرم ہیں

واضح رہے کہ این اے 249 پر 2018 میں شہباز شریف اور فیصل واوڈا مدمقابل تھے، سابق وفاقی ‏وزیر فیصل واوڈا نے شہباز شریف کو شکست دی تھی۔سینیٹر کا انتخاب لڑنے کے لیے فیصل واوڈا نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا، ان ‏کے استعفیٰ دینے کے بعد این اے 249 کی نشست خالی ہوئی ہے

تحریک لبیک کا دھرنا، کارکنان گرفتار،کیا خادم حسین رضوی کو گرفتار کر لیا گیا؟

تحریک لبیک دھرنا،راستے بند ہونے پر ٹریفک کا متبادل روٹ جاری

شاہد خاقان عباسی نے تحریک لبیک کے دھرنے کو "میلہ” قرار دے دیا

فیض آباد دھرنا،وزیراعظم کا نوٹس،اہم شخصیت کو طلب کر لیا

مذاکرات ہی نہیں ہوئے تو کامیابی کیسی؟ تحریک لبیک کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان

علامہ خادم رضوی کی وفات، فیض آباد معاہدہ پر عمل ہو پائے گا؟

تحریک لبیک کے نومتنخب امیر،خادم رضوی کے بیٹے کا کارکنان کے نام اہم پیغام آ‌گیا

ہماری جان سعد رضوی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ،تحریک لبیک کارکنان کا سیاسی جماعتوں کو چیلنج

#اقتدارچھوڑو_یا_سفیرنکالو…ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

حکومت اور تحریک لبیک کے مابین معاہدہ،احتجاج ملتوی

جلسے سے قبل ہی تحریک لبیک نے ماحول گرما دیا،حافظ سعد رضوی کرینگے اہم اعلان

فیصل واوڈا کی سیٹ پر ضمنی الیکشن، تحریک لبیک کا بھی بڑا اعلان، کون بنے گا امیدوار؟

Comments are closed.