این سی او سی نے پیش کیا کورونا شہدا کو زبردست خراج تحسین

0
42

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق این سی او سی نے کورونا شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مہلک وبائی مرض کو شکست دینے کے لئے ہر قربانی دینے کا عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے ہفتے کے روز یوم شہدا کے حوالے سے کورونا کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ، جنہوں نے کورونا وائرس کے پھیلنے کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اس مہلک وبائی مرض کو شکست دینے کے لئے ہر قربانی دینے کا عزم کیا۔

فورم نے صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مختلف محکموں کے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی خدمات انجام دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب، یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے

یوم دفاع، کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں تقریب ،دفاعی سازوسامان کی نمائش

پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج

بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

آئی ایس پی آر کے ذریعہ تیار کردہ ایک خصوصی دستاویزی فلم “سرفروش” جس کا مقصد کورونا سے لڑنے والے صف اول کے جنگجووں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے بھی جاری کیا گیا جس کا مقصد اس مہلک وباء کے ساتھ صف اول میں لڑنے والوں کی بے مثال قربانیوں کی تعظیم کے لئے تھا۔

قومی خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق فورم نے شہداء کے لئے خصوصی دعا کی اور وبائی مرض سے نمٹنے اور عوام کو مہلک وائرس سے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا عزم کیا۔فورم نے مزید کہا کہ کورونا کے مرض پر قابو پانے کے لئے ہر طرح سے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس،این سی او سی کا کام قابل تحسین، وزیراعظم

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

فورم نے میڈیا پر اس مہلک وباءسے متعلق بیداری مہم اور سکولوں کے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے ایس او پیز پر پیغامات اور تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔فورم کو مختلف علاقوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی گنجائش کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔فورم کو یہ بھی بتایا گیا کہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور اتفاق رائے کے بعد اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھولنے کے حوالے سے تمام فیصلوں کو 7 ستمبر کو حتمی شکل دی جائے گی۔فورم نے اس وباء کے حوالے سے اعدادو شمار کا بھی جائزہ لیا۔

کرونا کنٹرول کے لئے این سی او سی کا بہترین کردار،ایک جدید دور کا معجزہ؟

Leave a reply