نکاح کا جھانسہ دیکربیوہ خاتون کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار
نکاح کا جھانسہ دیکربیوہ خاتون کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی
راولپنڈی کے علاقے میں بیوہ خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، واہ کینٹ پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے بیوہ خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ،مدعیہ مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزم اسماعیل نے مجھے نکاح کا جھانسہ دے کر زیادتی کی، واہ کینٹ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا، سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا ہے کہ خواتین اوربچوں سے زیادتی،تشدد اورہراسمنٹ جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، خواتین اوربچوں سے زیادتی کے حوالے سے راولپنڈی پولیس زیروٹالرنس پالیسی کویقینی بنا رہی ہے۔
قبل ازیں صادق آباد پولیس نے کاروائی کی اورپکار 15 پربوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا،ملزم رفاقت نے پکار 15 پر کال کی اورکہا کہ کچھ لوگ ڈھوک کالا خان کے نزدیک واردات کے لیے اکھٹے ہو رہے ہیں، اطلاع ملتے ہی صادق آباد پولیس فوری موقعہ پر پہنچی، دریافت پر ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آیا ،صادق آباد پولیس نے پکار 15پر بوگس کال کرنے والے ملزم رفاقت کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ایس پی راول بابر کا کہنا ہے کہ پکار 15 عوام کے لیے ایمرجنسی کی صورت میں ایک سہولت ہے جس کے غلط استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی،
قبل ازیں کراچی سے اغواء ہونے والا 7 سالہ یتیم بچہ محمد احمد محبوب چکوال سے بازیاب کروا لیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کے حکم پر آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد خان نے بچے کی تلاش کے لیے دو اضلاع کی پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں۔سرچ آپریشن میں جہلم اور چکوال پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ خصوصی ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے بچے کو چکوال سے بازیاب کرا لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق بچے کو اغواء کرنے والے قریبی عزیز ہیں۔ بچے کو کراچی سے اغواء کرکے چکوال لانے والے ملزمان میاں بیوی کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔بچے کی برآمدگی کے لیے سندھ ہائی کورٹ نے پنجاب پولیس کو حکم دیا تھا۔
پولیس کی زیادتی، خواجہ سراؤں نے ملک گیر احتجاج کی دھمکی دے دی
پلاسٹک بیگ پر پابندی لگی تو خواجہ سراؤں نے ایسا کام کیا کہ شہری داد دینے پر مجبور
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت
کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب
لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ
لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا
کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی
دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا
گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار
خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش
خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل
خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار
خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا
خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ
سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ
موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار