نورمقدم قتل کیس،اسلام آباد پولیس کی وضاحتیں،قتل سے قبل زیادتی کی گئی تھی،پولیس

0
26
نورمقدم قتل کیس،اسلام آباد پولیس کی وضاحتیں،قتل سے قبل زیادتی کی گئی تھی،پولیس

نورمقدم قتل کیس،اسلام آباد پولیس کی وضاحتیں،قتل سے قبل زیادتی کی گئی تھی،پولیس

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نور مقدم قتل کیس میں گزشتہ روز تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت میں جرح کے دوران دیئے گئے جوابات پر اسلام آباد پولیس نے وضاحت جاری کی ہے

اسلام آباد پولیس کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آج بروز منگل آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں نور مقدم قتل کیس کے حوالہ سے میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں اور اعتراضات زیر غور آئے،اجلاس میں ڈی آئی جی آپریشنز، کیس کے تفتیشی افسر نے بھی شرکت کی،دوران اجلاس آئی جی پی اسلام آباد کو نور مقدم قتل کیس بارے بریف کیا گیا،دوران جرح تفتیشی افسر سے جو سوالات کئے گئے اسکے لئے ضروری تھا کہ جواب ہاں یا ناں میں ہوں،بہت مختصر ہوں اور تفصیلات میں جانے سے گریز کیا جائے،یہ بات بھی ضروری ہے کہ تمام جوابات کیس کے حقائق سے مطابقت رکھتے ہوں،اگرچہ یہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہے لیکن کیس کی تمام کاروائی سے متعلق میڈیا میں بیشتر ابہام اور اعتراضات پیدا ہو گئے ہیں، انکو دور کرنا ضروری ہے،تفتیشی افسر سے دوران جرح ملزم کے وکیل نے سوال کئے

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی شرٹ سے مقتولہ کے خون کے نشانات ملے تھے ظاہر جعفر کی پتلون پر نور مقدم کے خون کے نشان نہیں ملے اور نہ ہی موقع واردات سے ملنے والے چاقو پر ملزم کی انگلیوں کے نشان ملے تھے پولیس نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ موقع واردات سے ملنے والی چھری پنجاب فورنزک اینڈ سائنس ایجنسی کو فنگر پرنٹس کی جانچ کے لیے بھیجی گئی تھی جسے فنگرپرنٹس نہیں ملے تاہم اس اس بات کی تصدیق ہوگئی تھی کہ چھری پر ملنے والا خون نور مقدم کا ہی تھا

اسلام آباد پولیس کا مزید کہنا تھا کہ کیس کی اگلی سماعت میں پنجاب فورنزک اینڈ سائنس ایجنسی کی تفصیلی رپورٹ پڑھی جانے ہے جس میں جامع فورنزک ثبوت موجود ہیں جو کہ ملزم کو سزا دلوانے کے لیے کافی ہیں پنجاب فورنزک اینڈ سائنس ایجنسی کی رپورٹ میں تصدیق ہوئی ہے کہ مقتولہ نور مقدم کو قتل کیے جانے سے پہلے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی تھی۔نور مقدم نے مرنے سے پہلے اپنی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی تھی ظاہر کا ڈی این اے نور مقدم کے ناخنوں میں پایا گیا تھا۔ نور مقدم کو ’سوئس نائف‘ سے قتل کیا گیا تھا جسے موقع واردات سے قبضے میں لیا گیا تھا اور نور مقدم کا ڈی این اے اور خون بلیڈ اور ’سوئس نائف‘ کے ہینڈل پر پایا گیا تھا،

نور مقدم پر آہنی مکہ سے بھی حملہ کیا گیا تھا جو موقع واردات پر پایا گیا تھا۔ ڈی این اے اور نور مقدم کا کا خون آہنی مکہ پر بھی برآمد ہوا ہے۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی ٹھوس شواہد ہیں اور تفتیشی ٹیم نور مقدم کو انصاف دلوانے کے لیے کوشاں ہے،آئی جی اسلام آباد نے اجلاس میں ہدایت کی کہ کیس کو فالو کیا جائے اور تمام تر کاروائی سے آگاہ کیا جائے،

@MumtaazAwan

واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود میں قتل ہونے والی نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم نے بیٹی کے قتل کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے اور جب میں نے موقع پر پہنچ کر دیکھا تو میری بیٹی کا گلا کٹا ہوا تھا نور مقدم کا قاتل ملزم ظاہر جعفر اسکے والدین اور دیگر ملزمان اڈیالہ جیل میں قید ہیں امریکی سفارتخانے نے نور کے قاتل سے بات کی ہے

نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

پاکستان کے سابق سفیر شوکت علی مقدم کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد شوکت علی مقدم کی مدعیت میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نورمقدم قتل ، نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، ملزمان کے نفسیاتی ٹیسٹ کی آئی رپورٹ

نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے ریمانڈ میں توسیع

نور مقدم قتل کیس، ایک اور ملزم نے ضمانت کے لئے رجوع کر لیا

نور مقدم کیس، سسٹم کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب،کیس الجھ گیا، مال کی چمک دمک شروع

ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا عدالت میں ایک اور ڈرامہ

نورمقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پاگل ہے، عدالت میں درخواست دائر

نور مقدم قتل کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی

نورمقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم کو اندر بلا کر عدالت نے میڈیا کو باہر نکال دیا

بیٹی کو ناحق قتل کیا گیا، ملزم کوسزائے موت سنائی جائے،نورمقدم کے والد کا عدالت میں بیان

نورمقدم قتل کیس کے تفتیشی افسر کا بیان قلمبند

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا ایک اور ڈرامہ،سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو آج عدالت کیسے پیش کیا گیا؟

Leave a reply